Tag: سابق صدر

  • پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے،عاصمہ جہانگیر

    پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے،عاصمہ جہانگیر

    سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے پرویز مشرف کیخلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے، سابق صدراور انکے حامیوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

    میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ طاقت کے مراکز اس وقت پرویز مشرف کے ساتھ نہیں،اگر طاقت کے مراکز پرویز مشرف کے ساتھ ہوں تو کون انہیں سزا دینے کی جرات کر سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا آج جو لوگ اچھل اچھل کر پرویز مشرف کیخلاف مقدمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کل ان کے ساتھ تھے۔

  • پرویزمشرف نے31جولائی کے فیصلےکو پھر چیلنج کردیا

    پرویزمشرف نے31جولائی کے فیصلےکو پھر چیلنج کردیا

    سابق صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کے اکتیس جولائی دو ہزار نو کے فیصلے کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا، فیصلے پرنظر ثانی کی درخواست اعتراضات دور کرکے دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔

    سابق صدرکے وکیل کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دو ہزار نو میں پرویز مشرف کو سنے بغیر انہیں غاصب قرار دیا گیا تھا، اس سے قبل بھی پرویز مشرف نے نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی۔

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا تھا کہ درخواست مشرف کے وکیل شریف الدین پیر زادہ ہی دائر کر سکتے ہیں، لگائے جانے والے اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ نظر ثانی کی درخواست پر وکیل کا نام تو ہے لیکن ان کے دستخط نہیں ہیں۔
        

        
       

  • مشرف کی غداری مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست

    مشرف کی غداری مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی درخواست

    سابق صدر پرویز مشرف نےغداری کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کیلئے درخواست دائرکردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کے خلاف دائردرخواستیں مسترد کردیں، سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف ای سی ایل سےنام نکلوانے کیلئےحکومت سے رابطےکریں۔

    سابق صدرپرویزمشرف کے وکلا نے غداری کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کیلئے خصوصی عدالت میں نئی درخواست دائر کردی، درخواست میں وفاق، سیکرٹری قانون، وزیراعظم ، آرمی چیف کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ مقدمہ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے غداری کیس کی سماعت کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے خلاف پرویزمشرف کی جانب سے دائر تینوں درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے طریقہ کار اور اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

    درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالت کے تینوں جج پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدام سے متاثر ہوئے تھے، مقدمے کی منصفانہ کاروائی ہوتی نظر نہیں آتی، وکیلِ استغاثہ اکرم شیخ بھی جانبدار شخصیت ہیں، ان سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی امید نہیں۔

    پرویز مشرف کے وکیل خالد رانجھا نے موقف اختیارکیا کہ اْن کے موکل نے ایمرجنسی متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت سے لگائی، وہ اقدام بطور آرمی چیف تھا، ان کے خلاف کاروائی بھی آرمی ایکٹ کے سیکشن بانوے کے تحت ہی کی جا سکتی ہے۔

    ادھرسندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے پرویزمشرف کا اس سلسلے میں حکومت سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔