Tag: سابق نگراں وفاقی وزیر گوہراعجاز

  • سابق نگراں وفاقی وزیر نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا

    سابق نگراں وفاقی وزیر نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: سابق نگراں وفاقی وزیر گوہراعجاز نے شرح سود میں 4 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا، شرح سود کو 9 فیصد تک لانے کا ہدف بنانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آگئی ہے، اگلی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں سود کی شرح کو 4 فیصد کم کرنا چاہیے، اس سال کے اندر سود کی شرح کو 9 فیصد تک لانے کا ہدف بنانا چاہیے۔

    گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ اس سے سرمایہ کاری بینکوں کی جمع پونجی سے نکل کر کاروبار میں منتقل ہوسکے گی، تنخواہ دار طبقے اور برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ معیشت کے ہر شعبے کیلئے 10 سالہ اقتصادی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو برآمدات میں اضافے کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

    سابق نگراں وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ہماری ترقی مزید اندرونی اور بیرونی قرضے لینے میں نہیں ہے، بجلی کے نرخوں کو تمام صارفین کے لیے25 روپے فی یونٹ تک لانا چاہیے۔

    گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز کےذریعے فراہم نہ کی جانے والی بجلی پر ٹیکس، کیپیسٹی کی ادائیگیوں کو ختم کرنا چاہیے، اس سے تمام رہائشی، تجارتی، صنعتی اور زرعی صارفین معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔