Tag: سابق وائس چانسلر

  • اسلامیہ بہاولپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی  بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    اسلامیہ بہاولپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    کراچی : اسلامیہ بہاولپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور پرواز سے آ ف لوڈ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آ ئی اے امیگریشن نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

    کراچی ایئر پورٹ پر ایف آ ئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر اطہر کو امریکا روانگی کے لئے درکار این او سی نہ ہونے کے باعث روکا گیا۔

    ایف آ ئی اے امیگریشن کا کہنا تھا کہ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سابق وی سی کو پرواز سے آ ف لوڈ کرکے گھر روانہ کر دیا گیا۔

    خیال رہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر ساڑھے پانچ ہزار نازیبا ویڈیوز کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

    وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سید اعجاز شاہ کے قبضے سے سیکڑوں طالبات کی ویڈیوز اور آٹھ گرام آئس ملی تھی۔

    اس سلسلے میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابو بکر، چیف سیکیورٹی آفیسر سید اعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف گرفتار ہیں۔

    ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلامیہ میں منشیات کے ریکارڈ یافتہ 113 طلبا کا انکشاف ہوا ہے، کسی اداے سے تعصب نہیں جیسی چاہیں تحقیقات کروالیں۔

  • سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت 15 دن کے لیے ملتوی

    سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت 15 دن کے لیے ملتوی

    اسلام آباد: سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ مجموعی طور پر کتنی بھرتیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر اکرام نے قواعد کے خلاف بھرتیاں کیں۔

    جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا بھرتیوں کے اشتہارات دیے گئے تھے؟، وکیل پروفیسر اکرام نے بتایا کہ تمام بھرتیوں کے اشتہارات دیے گئے تھے۔

    وکیل نیب نے کہا کہ 369 بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا، جوبھرتیاں قانون کے مطابق تھی اس پر ریفرنس نہیں بنایا۔

    جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاراشتہارات کا کہہ کرپھرچکردے رہا ہے؟ مجموعی طور پر کتنی بھرتیاں کی گئیں؟۔

    نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ پروفیسر اکرام کے دور میں 1744 بھرتیاں کی گئیں، 369 بھرتیوں کا کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔

    وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت اجازت دے کہ تمام بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کراسکیں، عدالت عظمیٰ نے بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 15 دن کے لیے ملتوی کردی۔