Tag: سابق وائس چانسلر گرفتار

  • پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی مجاہد کامران کی ضمانت منظور

    پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی مجاہد کامران کی ضمانت منظور

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں گرفتار پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی ضمانت منظور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار جامعہ پنجاب کے سابق وی سی مجاہد کامران کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

    [bs-quote quote=”پروفیسرز کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    لاہور ہائی کورٹ نے سابق وی سی کے ساتھ ساتھ پروفیسر کامران عابد، ڈاکٹر لیاقت اور امین اطہرکی بھی ضمانت منظور کر لی ہے۔

    عدالت نے تمام گرفتار پروفیسرز کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے سابق وی سی سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بیس نومبر تک توسیع کردی گئی تھی۔ اس سے قبل ڈاکٹر مجاہد کامران 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیے گئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  لاہور: پروفیسر مجاہد کامران سمیت چھ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع


    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 5 سابق رجسٹرار بھی وائس چانسلر کے غیر قانونی کاموں میں معاون تھے، ڈاکٹر مجاہد کامران پر مالی بے ضابطگیوں کا بھی الزام ہے، ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی ملی بھگت سے 550 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، یہ بھرتیاں گریڈ 17 اور ا س سے اوپر کے گریڈز میں کی گئیں۔

    وی سی نے اپنی اہلیہ شازیہ قریشی کو بھی غیر قانونی طور پر یونی ورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کیا، 9 سالہ دور میں غیر قانونی بھرتیوں کے علاوہ پپرا رولز کے خلاف من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے بھی دیے۔

  • پنجاب یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، سابق وی سی سمیت 6 ملزمان گرفتار

    پنجاب یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، سابق وی سی سمیت 6 ملزمان گرفتار

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی مجاہد کامران اور رجسٹرار سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران کو گرفتار کر لیا، سابق وائس چانسلر پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے، مجاہد کامران نے بڑے پیمانے پر یونی ورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں۔

    [bs-quote quote=”مجاہد کامران نے اہلیہ کو غیر قانونی طور پر یونی ورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہد کامران نے اہلیہ کو غیر قانونی طور پر یونی ورسٹی لا کالج کی پرنسپل تعینات کیا، اور من پسند طلبہ کو اسکالر شپس دیں، سابق وی سی نے اپنے 9 سالہ دور میں غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ مجاہد کامران کے خلاف انکوائری کی منظوری دے چکا ہے، سابق وائس چانسلر نے پپرا رولز کے خلاف من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے بھی دیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نےلاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی وی سی کوعہدے سےفارغ کردیا


    دریں اثنا قومی احتساب بیورو نے پنجاب یونی ورسٹی میں بے ضابطگیوں کے خلاف اپنی کارروائی کو وسعت دیتے ہوئے رجسٹرار سمیت مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر اورنگ زیب عالمگیر، ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر راس مسعود، اور امین اطہر بھی شامل ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے غیر قانونی بھرتیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی ملی بھگت سے 550 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، یہ بھرتیاں گریڈ 17 اور ا س سے اوپر کے گریڈز میں کی گئیں۔