Tag: سابق وزیراعظم شہباز شریف

  • چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 75ویں یوم تاسیس پر کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف کا چین کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت اور عوام کو یوم تاسیس پر مبارکباد بھی دی۔

    انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مسلسل چینی تعاون قابل تحسین ہے، چین نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرےعالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

    چین کے75ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور معاشی میدان میں ترقی کے سنگ میل عبور کیے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آ زمائش کی ہرگھڑی میں مضبوط دوست رہے ہیں، کمیونسٹ پارٹی کی وژنری قیادت میں چین ترقی کی منزلیں عبورکررہا ہے، سی پیک منصوبوں سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

  • فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا

    فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن نے 3 جنوری کو سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا ہے، جہاں ان کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے طلب کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے شہباز شریف کو تین جنوری کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ، اس سلسلے میں کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے۔

    انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ بائیس جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیراحسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ فیض حمید کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    دو ہزار سترہ میں اسلام آباد میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔

    یاد رہے گزشتہ سال نومبرمیں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پرعمل نہ کرنے اور ذمے داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

  • صدر نے جو بیان دیا اس کی انکوائری ہونی چاہیے، سابق وزیراعظم شہباز شریف

    صدر نے جو بیان دیا اس کی انکوائری ہونی چاہیے، سابق وزیراعظم شہباز شریف

    لندن: سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صدر نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے، انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمملکت کے بیان کی انکوائری ہونی چاہیے، انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔

    انھوں نے کہا کہ آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی بات نہیں کرنی چاہیے، صدر نے اتنے دن انتظار کیوں کیا؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں صدر کو جواب دینا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف چند دن پہلے لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گی جس میں ان کی وطن واپسی کے معاملے پر گفتگو ہوگی۔

    ن لیگ پارٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ہمراہ براستہ قطر لندن روانہ ہوئے، وہاں ان کی پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات طے ہے۔