Tag: سابق وزیراعظم عمران خان

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی چارج شیٹ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کل فیصلہ سنانا تھا تاہم ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق کل وکلا کو آگاہ کیا جائیگا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی تھی۔

  • ’بانی پی ٹی آئی سنگجانی پر دھرنے پر رضا مند تھے، مگر بشریٰ بی بی نہیں مانیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی سنگجانی پر دھرنے پر رضا مند تھے، مگر بشریٰ بی بی نہیں مانیں‘

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سب نے سنگجانی جانے پر اتفاق کیا لیکن بشریٰ بی بی نہیں مانیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حالیہ واقعات کے دوران پارٹی قیادت میں ہم آہنگی کے فقدان پر مایوسی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنگجانی جانے کیلئےکہا، سنگجانی جانے پر سب نے اتفاق کیا لیکن بشریٰ بی بی نہیں مانیں۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ لیڈر شپ میں کوآرڈی نیشن کا فقدان رہا ہے پارٹی میں جن کے پاس عہدے ہیں ان لوگوں نے مایوس کیا اور علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، پشاور سے اسلام آباد تک کوئی لیڈر نظر نہیں آیا۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر کیوں توجہ نہیں دی گئی؟ جب بانی  نے سنگجانی کا کہہ دیا تھا تو ڈی چوک کیوں گئے؟ سنگجانی جانےکیلئے سب مان گئے تھے بشریٰ بی بی نہیں مانیں، بشریٰ بی بی کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں ہے۔

    پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ سنگجانی کی جگہ کا تعین ہوا تو مجھے افسوس ہے بشریٰ بی بی کیوں نہیں مانیں، علی امین گنڈاپور کم سے کم دھرنے کیلئے موجود تو تھا، پارٹی میں بڑی بڑی باتیں کرنیوالے اسوقت کہاں تھے، فیصلے درست یا غلط تھے مشاور نہیں کی گئی، دباؤ برداشت نہیں کرنا چاہئے تھا۔

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ احتجاج کیلئےجاتے ہیں تو اختیار ہونا چاہیے کہ کیا فیصلے کرنے چاہئیں، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں تھے تو یہ احتجاج نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ جنرل سیکرٹری ہیں وہ کہاں تھے؟ کہنا چاہتا ہوں پارٹی جن کے ہاتھوں میں دی گئی کیا وہ واقعی پی ٹی آئی کے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں مجھ سمیت وہاں لیڈر شپ موجود نہیں تھی، پارٹی میں میرا کوئی عہدہ یا اختیار ہی نہیں تو  میں کیا کرتا، ہماری باتیں نہیں مانی جاتیں، ہم سیاسی نہیں تو پارٹی سے نکال دیں۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے وفاق میں اسرائیل جیسے مظالم کرنیوالی ایڈمنسٹریشن بیٹھی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، حکومت کا رویہ بہت منفی رہا انہوں نے اپنے لوگوں کو مارا، حکومت کو تھوڑا لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، پرانے لوگوں سے درخواست کروں گا آئیں بیٹھیں اور لائحہ عمل بنائیں۔

  • سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    پشاور : پشاورہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قراردینےکےلئے دو الگ الگ درخواستیں دائر کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، عمران خان کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں۔

    ایک درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے دائر کی، جس میں عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے این اے 45 کرم کے ضمنی الیکشن میں اثاثے ظاہر نہیں کیے، امیدوار کو کاغذات نامزدگی فارم میں تمام اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہے، عمران خان نے اثاثے چھپائے جو الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن عمران خان کا بطور رکن قومی اسمبلی نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن ، اسپیکر قومی اسمبلی اورعمران خان کوفریق بنایا گیا ہے۔

    دوسری درخواست جمیعت علماء اسلام نے درخواست دائر کی ، جے یو آئی رہنما احمد علی نے کامران مرتضی اور جلال الدین ایڈوکیٹ کی وساطت سے رٹ دائر کی، درخواست میں عمران خان کو سرکاری وعوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان صادق و امین نہیں رہے ، عمران خان نے دوران عدت بشرہ بی بی سے شادی کی، دوران عدت شادی غیرشرعی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق ریحام خان نے بھی اپنی کتاب بھی کئی انکشافات کئے ہیں، عمران خان نے جوا میں ملوث ہونے کا خود اعتراف کیا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے عمران خان نے سائفر کا جھوٹا بیانیہ بھی بنایا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان بار بار اپنے بیانات پر یوٹرن بھی لیتا رہتا ہے، ان کے جھوٹے بیانیے کی وجہ سے فوج کے وقار کو بھی نقصان پہنچا، استدعا ہے کہ عمران کو نااہل قرار دیا جائے۔

  • عمران خان  کا احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر قوم کا شکریہ

    عمران خان کا احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر قوم کا شکریہ

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر اور امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کو مسترد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج کیلئے پاکستان بھر سےباہر نکلنے پرقوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خاص طور پر ان خاندانوں، خواتین اور بزرگوں کاجوبارش کےباوجودباہرنکلے۔

    عوام بڑے پیمانے پر مہنگائی کیخلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوئی، امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کومسترد کرتے ہیں۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف نے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا، اسلام آباد میں ایف نائن پارک، کراچی میں شارع قائدین ، لاہورمیں لبرٹی چوک اور پشاورمیں ہشت نگری پر احتجاج ہوا۔

    راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ اورلال حویلی پراحتجاج گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی کپتان کی کال پر شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کیا اور اسکرینوں پرعمران خان کاخطاب براہ راست سنا۔

  • ‘شہباز حکومت نے سابق وزیراعظم  عمران خان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی’

    ‘شہباز حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی’

    .اسلام آباد : حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو پولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم کوپولیس کی دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، اسلام آبادپولیس کےتمام لوگوں کوکل شام واپس بلا لیا گیا۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجرمہ مریم صفدرکووزیراعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے ، دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی ، امپورٹڈ حکومت کی گھٹیا حرکتیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف ملک میں مہنگائی افراتفری کی آگ لگا کر خود پورے ٹبر کے 54 افراد کے ساتھ ترکی میں عیاشیاں فرما رہے ہیں، پینٹ کوٹ پہن کر بننا جان ایف کینیڈی اور ات کرنے کے وقت پرچیاں پڑھنی، حکومت ایک سازش اور کرپٹ سوچ کے تحت لائی گئی انشاللہ ذلت ان کا مقدر ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوایا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں۔

    مراسلے کے مطابق حکومت نے مریم نواز کو بھی فول پروف سیکورٹی فراہم کر رکھی ہے، فول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کی گئی تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

  • سابق وزیراعظم عمران خان کا آج  ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان

    سابق وزیراعظم عمران خان کا آج ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان کردیا اور لوگوں سے اپیل کی فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف بعد نماز عشاء نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئی شک نہیں رہے ،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا، سیالکوٹ میں ہماری قیادت اور کارکنوں سےجو کیا وہ اشتعال انگیز ہے ، مجرموں کا یہ گروپ ضمانت پر رہا ہے ، لندن میں مجرم مافیاباس نےہمیشہ مخالفین کےخلاف ہتھکنڈے استعمال کیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اقتدارمیں ہوتےہیں تو سپریم کورٹ پرچڑھائی، ججزکورشوت دیتےہیں، حکومت میں ہوں توماڈل ٹاؤن جیسے سانحے ہوتےہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا نواز شریف خودکوامیر المومنین قرار دینےکی کوشش کر رہا ہے،جب وہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں توجمہوریت کا غلط استعمال کرتے اور جب اقتدار میں ہوتے ہیں توجمہوری اصولوں کو مکمل تباہ کرتے ہیں، مگر لوگ اب ان کیخلاف کھڑےہوچکے ہیں۔

    ن

    سابق وزیراعظم کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ان کے کسی جلسے، دھرنے، جلسے کو کبھی نہیں روکا ، کیونکہ ہم جمہوریت کے لیے پرعزم ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ میں آج سیالکوٹ میں موجودہوں گا ، لوگوں سےاپیل ہے فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف بعد نماز عشاء نکلیں ، عوام عشاء کی نماز کے بعد اپنے علاقوں شہروں میں باہر نکلیں اور احتجاج کریں۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام  ، مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کی منتظر’

    ‘امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام ، مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کی منتظر’

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پالیسی دینے میں ناکام ہوگئی، مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کی منتظر ہے۔

    تفصیلات کے سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی بدترین معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ 8مارچ کوڈالر 178روپے کا تھا اور آج روپیہ سب سےکم ترین 193روپےکی سطح پر ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 1998 کے بعد آج سب سے زیادہ 15فیصدشرح سودہے ، اسٹاک مارکیٹ 3ہزار پوائنٹس یعنی6.4 فیصد نیچے ہے اور 604 ارب روپے کا خسارہ ہے ، مہنگائی جنوری 2020 کے بعد سب سے زیادہ 13.4 فیصد پر ہے، یہ سب کچھ درآمدی حکومت پرکم اعتمادکی عکاسی کرتی ہے۔

    مارکیٹ پالیسی اور کارروائی کا انتظار کر رہی ہے،درآمدی حکومت پالیسی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، خبردار کیا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی دم توڑ جائے گی ، سازش کامیاب ہونے پر اب وہی ہورہا ہے۔

  • پی ٹی آئی ورکرز کنونشن : سابق وزیراعظم عمران خان اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    پی ٹی آئی ورکرز کنونشن : سابق وزیراعظم عمران خان اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان ملتان پہنچ گئے ، جہاں وہ ورکرز کنویشن سے خطاب میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کیخلاف حقیقی آزادی وخودمختاری مارچ کی تیاریوں میں تیزی آگئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کےملتان میں فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی متوقع آمد پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، عمران خان نجی میرج ہال میں ورکرزکنونشن سےخطاب کریں گے۔

    ضلعی انتظامیہ نے ورکرز کنونشن کے انتظامات مکمل کر لئے ، سابق وزیراعظم عمران خان ملتان پہنچ گئے ، جلسے کا انعقاد ملتان پبلک اسکول روڈپرگرین لینڈ مارکی میں کیا گیاہے ، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    ورکرز کنونشن سے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قائدین کا خطاب بھی متوقع ہے۔

    پی ٹی آئی ورکرز کنونشن مین کارکنان کی آمد جاری ہے ، ورکرز کنویشن میں3ہزار500 سے زائد افراد کیلئے انتظام کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے 22 اضلاع سے ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔

  • امریکی مراسلہ : سابق وزیراعظم عمران‌ خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    امریکی مراسلہ : سابق وزیراعظم عمران‌ خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نے امریکی مراسلے پر کارروائی سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی مراسلے کے مندرجات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی خط بھجوائیں گے ، جس میں امریکی مراسلے کی روشنی میں ابتک کی کارروائی کا پوچھا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ باضابطہ ملاقات میں سفیر کو دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے منافی ہے، مہذب دنیا میں ایسے تکبرانہ طرزِ عمل، سفارتی بداخلاقی کی گنجائش نہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی و خود مختاری حکومت کے دفاع سے بالاتر فریضہ ہے، مقامی غداروں نے قوم کو سامراج کے چنگل میں جکڑنے کی قیمت لی، مقامی غداروں نے امپورٹڈ حکومت کی صورت میں قیمت وصول کی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام بیرونی سازش سےسیاسی امورمیں مداخلت پر رنجیدہ اور ناراض ہیں، حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان زیادہ دیر تک روکنا ممکن نہیں، چوروں کو غداروں کے روپ میں دیکھ کرعوام سیخ پا اور ان کا محاسبہ چاہتے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس،خطاب کا ریکارڈ طلب

    الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس،خطاب کا ریکارڈ طلب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا اور عمران خان کے پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کر لیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد خزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی پیمرا سے طلب کیا۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں اب انکے اس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سوشل میڈیا پر دستخطی مہم چلائیں گے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کارکنان لوگوں کو سمجھائیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔