Tag: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری

  • سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان  منظر عام پر آگئے

    سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان منظر عام پر آگئے ، وفاقی پولیس نے اعظم خان کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان منظر عام پر آگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے پولیس کوبھی اپنی موجودگی سےآگاہ کردیا اور وفاقی پولیس نے اعظم خان کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

    یاد رہے 16 جون کو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اچانک لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کی تھی۔

    اعظم خان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دی گئی تھی ، جس میں کہا تھا کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔

    بعد ازاں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیاتھا، اہلخانہ کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اعظم خان کے اغوا مقدمہ دفعہ 365 کے تحت درج کیاگیا تھا۔