Tag: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

  • پانی کا مسئلہ ، قائم علی شاہ بھی میدان میں آگئے، حکومت پر کڑی تنقید

    پانی کا مسئلہ ، قائم علی شاہ بھی میدان میں آگئے، حکومت پر کڑی تنقید

    کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، پانی نہ ملنےسے کاشتکار سراپااحتجاج ہیں ، سندھ کو بنجر کرنے کی کوشش کی گئی تومرکزی حکومت بھی بنجر ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو 70 فیصد سے زائد ریوینیو دینے والے سندھ کا وفاق نے پانی بند کر دیا، سندھ میں پانی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، وفاق کوئی تدارک نہیں کررہا۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کا پانی روک کرزراعت کو تباہ کرناملک کو کمزور کرنےکی سازش ہے، نیازی حکومت ارسا جیسے ادارے کو استعمال کرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی علاقائی پارٹی نہیں ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے، بلاول بھٹو ،آصف زرداری کی قیادت میں پی پی کی جدوجہد جاری ہے، دریائے سندھ پر سب سے زیادہ حق سندھ کا ہے، پنجاب میں زیرزمین پانی میٹھا ہے اورسندھ کا90 فیصد پانی کڑوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا انحصار زراعت پرہے، پانی نہ ملنےسے کاشتکار سراپااحتجاج ہیں، صوبے کووفاق مختلف شعبوں میں نظر انداز کررہا ہے، پانی سندھ کیلئےزندگی ہے پانی نہ ملا تو سندھ بنجر بن جائے گا۔

    قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت یہ نہ سمجھے کہ وہ ناجائز فائدہ اٹھائے گی، سندھ کوبنجرکرنےکی کوشش کی گئی تومرکزی حکومت بھی بنجر ہو جائے گی، وفاق کا سندھ کے ساتھ یہ رویہ رہا تو پھر وفاق بھی نہیں چل سکے گا۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کےمؤقف کوسامنےرکھتے ہوئے جلد پانی کا مسئلہ حل کرے، منتخب نمائندوں کیساتھ بیٹھ کر1991والے پانی معاہدےسے آگے بڑھنا چاہیے، 1991آبی معاہدےپر سندھ کے عوام بالکل انکاری ہے، وفاق کو چاہیے کہ سندھ کا جائز حق سندھ کو دیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاق کے رویوں پر سندھ کی عوام سلیکٹڈ سے سخت ناراض ہے، غیر قانونی لنک کینال کیوں ،کس کی اجازت سےکھولے جارہے ہیں؟ وفاق کے ڈاکو سندھ کا پانی چوری بھی کرتے اور روتے بھی ہیں، پیپلزپارٹی کا سینئر کارکن ہوں ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔

  • عمر80  سال سے زائد مگر دل جوان ہے،  قائم علی شاہ

    عمر80 سال سے زائد مگر دل جوان ہے، قائم علی شاہ

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیساتھ زیادتی ہورہی ہے ، یہ معاملہ جعلی اکاؤنٹس کا نہیں بلکہ سندھ کی حدود کا ہے، نیب کے نوٹس کا جواب ہے کہ عمر 80 سال سے زائد لیکن دل جوان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری قیادت اور دیگرلوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جب نوٹس ملا تو معلوم ہوا یہ کیس سندھ میں 2 سال میں تفتیش ہوا، مجھ سے ابھی تک جعلی اکاؤنٹ کی بات نہیں کی گئی۔

    سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، میری عمر80سال سےزائدہے مگردل جوان ہے، میں واک کرتا ہوں ایسی ویسی کوئی عادت نہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا مجھے تو اس کیس کا پتہ ہی نہیں ہے، یہ کیس 2سال تک سندھ میں تحقیقات کرایا گیا ، یہ معاملہ جعلی اکاؤنٹس کا نہیں بلکہ سندھ کی حدود کا ہے ، چیئرمین نیب کی تعیناتی میرٹ پرکی گئی ہو گی ، نیب نے ماضی میں کبھی نہیں بلایا۔

    اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچے ، ذرائع نیب کا کہنا تھا کہ
    سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیاتھا، بھجوایا گیا سوالنامہ 20 سوالوں پرمشتمل ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ کو نیب میں دوسری بار طلب کیا گیا ہے، قائم علی شاہ روشن سندھ کیس میں ملزم نامزد ہیں ، ملزم پرسندھ کے اضلاع میں سولر کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

  • وفاق نے کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی، قائم علی شاہ

    وفاق نے کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی، قائم علی شاہ

    کراچی: سابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا، اگر مرکزی حکومت تعاون کرتی تو صوبائی حکومت ہزار میگا واٹ کے2 منصوبے لگا چکی ہوتی.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئلہ پڑا رہا کسی نے بجلی پیدا کرنے کا نہیں سوچا تاہم اس سے بجلی پیدا کرنے کا قدم بھی سندھ حکومت نے اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کا کہہ دینا آسان کام ہے تاہم اسے عملی جامہ پہنانا بچوں کا کھیل نہیں اور اب چین کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھر میں بجلی پیدا کرنے کا ڈھائی ارب روپے کا منصوبہ ہے جس کے لیے چین کے تعاون سے انشااللہ ہم 2018 میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے حالانکہ ہم نے پیشکش کی تھی کہ وفاقی حکومت پاور پلانٹ کہیں بھی لگائیں مگرکوئلہ سندھ کا استعمال کریں تاہم بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا کوئلہ باہر سے منگوایا جا رہا ہے۔

    قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق تعاون کرتا تو ہزار میگا واٹ کے 2 منصوبے لگا چکے ہوتے لیکن وفاق نے استفادہ نہیں کیا جب کہ سب جانتے ہیں کہ پن بجلی اور کوئلہ صوبہ سندھ کے وسائل ہیں۔