Tag: سابق وزیراعلیٰ پنجاب

  • غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی آج نیب میں طلبی

    غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی آج نیب میں طلبی

    لاہور: غیر قانونی تقرریوں کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کوآج نیب نےطلب کرلیا، منظور وٹو نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو آج طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے میاں منظور وٹو پر 400 سےزائد غیر قانونی تقرریوں کاالزام ہے، انھوں نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا ۔

    مزید پڑھیں : نیب نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

    نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منجیینرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔

    میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منجیر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔

    خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی۔

  • کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

    کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے

    لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے، جن سے زائد اثاثوں پرپوچھ گچھ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے، سلمان شہباز خاندانی کاروبار اور بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات ساتھ لے کر جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کو ناجائز اثاثہ جات کیس کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، نیب کو کچھ بینکوں میں سلمان شہباز کے اکاؤنٹس کی معلومات ملی تھیں، اکاؤنٹس میں ضرورت سے زائد رقم کا لین دین ہوا۔

    یاد رہے دو روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے کو تفتیش کے لیے 10 اکتوبر کو طلب کیا تھا۔

    گذشتہ روز ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش شہبازشریف کے بیان پر سلمان شہباز کو طلب کیا گیا، شہباز شریف نے کہا مالی معاملات کی دیکھ بھال سلمان شہباز کرتا ہے جبکہ شیئرز،جائیداد کے معاملات بھی وہی دیکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف کے بیٹے کی نیب میں طلبی کی اصل وجہ سامنے آگئی

    ذرائع کے مطابق شہبازشریف کےمطابق وہ خاندانی کاروبارکی زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔