Tag: سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک

  • اللہ نہ کرےپانامہ لیکس جمہوریت لیکس بن جائے، رحمان ملک

    اللہ نہ کرےپانامہ لیکس جمہوریت لیکس بن جائے، رحمان ملک

    کراچی: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ اللہ نہ کرے پاناما لیکس جمہویت لیکس بن جائے ، وزیراعظم پریس کانفرنس کریں تاکہ سب سوال جواب ہوجائیں۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کاپانامہ دستاویزات میں نام نہیں تو قوم کو حقائق سے آگاہ کر دیں، اللہ نہ کرے پاناما لیکس جمہویت لیکس بن جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے بھارتی میڈیا پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈا کررہا،پاکستان میڈیا بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات تیار کرکے وزیر اعظم کو ارسال کی ہے ۔

    رحمان ملک نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور را نے پاکستان توڑا اور اب بھی پاکستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

    پاکستان کو چاہیے کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے کر جائے۔رحمان ملک نے کہا کہ لندن میں نوازشریف اور آصف زرداری کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انہوں نے شوال علاقہ کلئیر کروانے پر پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیئے۔

  • بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم ہے، رحمان ملک

    بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت بھارتی ٹی وی پر پاکستان کے خلاف پروگرام کیا گیا اور احمد مختار کو سازش کا نشانہ بنایا گیا۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو آڑے ہاتھو ں لیا، کہتے ہیں بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کرے, رحمان ملک نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت داعش کے لوگوں کو ٹریننگ دے کر شام بھیج سکتا ہے تو پاکستان بھی بھیج سکتا ہے۔

    رحمان ملک کہتے ہیں کہ داعش پاکستان میں تھی اور ہے،انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی عسکری اداروں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھ ہی نکال لیں گے۔

  • غیر ملکی سفارتخانے اہم شخصیات کے ٹیلی فون ٹیپ کرتے ہیں، رحمان ملک

    غیر ملکی سفارتخانے اہم شخصیات کے ٹیلی فون ٹیپ کرتے ہیں، رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کےغیرملکی سفارتخا نوں کیجانب سے ملک کے اہم رہنماؤں کی جاسوسی کئے جانےکے انکشاف نے ایک نئے مباحثے کو جنم دیا ہے۔

    سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انھیں ایک سرکاری رپورٹ سے پتہ چلا کہ ڈپلومیٹک انکلیو سے جاسوسی کی جارہی ہے، آصف علی زرداری، میاں نواز شریف سمیت اہم حکومت عہدیداروں کے فون ٹیپ ہورہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا یہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہواتھا اور نہ ہی کسی سفارتخانے پر براہ راست الزام لگایا، ڈپلومیٹک انکلیو سےکوئی بھی سنگلز بھیج سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹیلی فون ٹیپ کیا جانا ملکی و بین الاقوامی قوانین میں اس حد تک جرم تصور کیا جاتا ہے کہ امریکہ میں واٹرگیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد طاقتور ترین امریکی صدر نکسن کو مستعفی ہو نا پڑا۔

    پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز ملک قیوم اور راشدعزیز بھی ایک ٹیلی فون ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد عدالت سے فارغ ہوئے۔