Tag: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

  • آصف زرداری اپنے معالج کے مشورے سے واپس آئیں گے، یوسف رضا گیلانی

    آصف زرداری اپنے معالج کے مشورے سے واپس آئیں گے، یوسف رضا گیلانی

    ملتان : سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صدر، چیف جسٹس اور گورنر موجود نہ ہو تو ان کا قائم مقام ہو سکتا ہے لیکن قانون میں یہ اجازت نہیں کا وزیر اعظم کا کوئی قائم مقام ہو ۔

    حضرت بہاوالدین زکریا کے عرس پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعظم کو ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے تو ان کی آمد کا انتظار کرنا چاہیئے آصف زرداری پہلے سے باہر ہیں وہ اپنے معالج کے مشورے سے واپس آئیں گے۔

    یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر کمیٹی بنی ہے اگر اس میں اتفاق رائے ہو جاتا تو ریفرنسز کی گنجائش نہیں تھی یہ تو متبادل ذریعہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے دہشت گرد ہیں وہ اب آسان اہداف ڈھونڈ رہے ہیں وہ اپنے علاقوں سے نکل چکے ہیں اب سکولوں مساجد اور مارکیٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں پیپلز پارٹی حمایت کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیئے۔

  • وزیر اعظم کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب غیر قانونی نہیں، یوسف رضا گیلانی

    وزیر اعظم کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب غیر قانونی نہیں، یوسف رضا گیلانی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا بجٹ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب غیرقانونی نہیں ہے، کیونکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی موجودہ وزیراعظم اسپتال داخل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، اس پر قابو پانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنی ہوگی۔

    اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ علی حیدر گیلانی کو اغواء کرنے کے بعد دہشت گردوں نے مجھے پیغام بھیجا کہ یہ انہوں نے سوات آپریشن کا بدلہ لیا ہے۔

    علی حیدر گیلانی کی کتاب کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’’یہ فیصلہ علی حیدر کو کرنا ہے کہ دورانِ اغوا پیش آنے والے واقعات کی کہانی کتابی صورت میں محفوظ کریں گے یا اُس کو اسکرپٹ کی صورت میں بالی ووڈ ہدایتکاروں کو ارسال کریں گے‘‘۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں، اس حوالے سے آرمی چیف اور حکومت کا امریکہ سے احتجاج بالکل جائز ہے‘‘۔

    پانامہ لیکس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہر صورت کامیاب ہونے چاہئیں ورنہ یہ معاملہ بند گلی میں داخل ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو بالکل اپنی ماں جیسے لگتے ہیں، ہیلری کلنٹن

    دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے آج میرے موبائل پر پیغام بھیجا ہے کہ ’’ انہیں بلاول بھٹو زرداری میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی جھلک دکھائی دی دیتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو سیاسی میدان میں اپنی والدہ کے نامکمل اہداف کو آسانی سے حاصل کرلیں گے‘‘۔

     

  • سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی ملتان پہنچ گئے

    سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی ملتان پہنچ گئے

    ملتان : علی حیدر گیلانی لاہور سے اپنے آبائی شہر ملتان پہنچ گئے،جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے رہائی پانے والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی لاہور سے اپنے آبائی شہر ملتان پہنچ گئے، اس موقع پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

    علی حیدر گیلانی نے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آج میں آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں یہ آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ تین سالوں میں اللہ تعالی نے بہت صبر عطاء فرمایا ورنہ جہاں سے میں آیا ہوں وہاں زندہ رہنے سے زیادہ مرنا آسان ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا ہوں یہ غلام محیٰ الدین کے  لہو کا صدقہ ہے، اُس نے میرے خاطر جان کا نظرانہ پیش کیا اُسے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

    علی حیدر گیلانی نے کہا کہ جن لوگوں نے میری رہائی کے لئے دعا کی ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، میری رہائی پاکستانی ایجنسیز اور افغان حکام کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے، جس کے لئے میں اُن کا بھی شُکر گزار ہوں۔

    انہوں نے پاکستان کا امن خراب کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، میں یوسف رضا گیلانی کا بیٹا ہوں اپنے والد کی طرح کبھی جھکانا نہیں سیکھا۔

    مزید پڑھیں : لاہور: 3 سال کیسے گزرے، طویل کہانی ہے، علی حیدر گیلانی

     اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ’’ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ علی حیدر گیلانی کو میں نے خود چھپایا ہوا تھا۔‘‘

    سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج اہلیانِ ملتان کے لئے بہت بڑا دن ہے، بیٹے کی رہائی کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ’’ خوشی ہے کہ ہماری جمہوری روایات کو آگے بڑھایا جارہا ہے اور تمام معاملات کو آئینی طور پر اپوزیشن میں حل کیا جارہا ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف اداروں سے تعاون جاری رکھے گی ، ہم پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتے ہیں تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا نفاذ یقینی ہو۔

    علی حیدر گیلانی کی لاہور آمد کے موقع پر اسلام آباد میں پیشی پر موجود تھا اور کل ایک کیس کے سلسلے میں کراچی جانا ہے، عدالتوں کے اوپر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائیں گے۔