Tag: سابق وزیر اعظم

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    لاہور : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ بیرون ملک جانے کیلئے لاہورایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں ایف آئی اے حکام نے انہی بیرون ملک جانے سے روک دیا، وہ بنکاک کے راستے سیئول جا رہے تھے۔

    وسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کا واقعہ رات گیارہ بجے پیش آیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

    سابق وزیراعظم نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں، دفتر خارجہ اور محکمہ داخلہ ان کے بیرون ملک دورے سے آگاہ تھے۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے سابق وزیراعظم کےساتھ آنے والے فیصل کریم کنڈی کونہیں روکا، جس کے بعد یوسف رضاگیلانی ائیرپورٹ سےواپس چلے گئے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کوروکنابنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ان کے خلاف غیرقانونی اقدام کاازالہ کیاجائے۔

    یاد رہے دسمبر 2018 میں حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانےسے روک دیا تھا اور حمزہ شہباز غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سےآف لوڈ کیا گیا، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازسے دوحہ جارہے تھے۔

    خیال رہے حکومت کی جانب سے  سابق صدر آصف علی زرداری سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام جعلی اکاؤنٹس کیس میں ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے تھے  جبکہ احتساب عدالت میں اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس زیرسماعت ہے۔

  • نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری نکل آئی: اسپتال ذرائع

    نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری نکل آئی: اسپتال ذرائع

    لاہور: سزا یافتہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سی ٹی اسکین ٹیسٹ رپورٹ آ گئی، نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری کی تشخیص کی گئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں نواز شریف کا سی ٹی اسکین سمیت گردے مثانے کا بھی ایکسرے کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے بھی آج اسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہنما ن لیگ نواز شریف کے بائیں گردے میں پتھری ہے۔

    خیال رہے کہ نواز شریف تا حال سروسز اسپتال میں موجود ہیں، پولیس کی تازہ دم نفری بھی اسپتال کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔

    دریں اثنا نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے بھی آج اسپتال میں اپنے والد سے ملاقات کی، ان کے ہم راہ کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید بھی موجود تھے۔

    مریم نواز نواز شریف کے لیے ان کی پسند کا کھانا بھی لے کر گئیں، اور اپنے والد کے ساتھ کھانا بھی کھایا، ملاقات کے موقع پر اسپتال میں سخت سیکورٹی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال پہنچا دیاگیا

    خیال رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق انھیں دل کا عارضہ تھا۔

    میڈیکل بورڈ کی تجویز پر اسپتال میں نواز شریف کے مزید ٹیسٹ ہوئے، وہ مکمل علاج تک اسپتال میں ہی رہیں گے، انھیں اسپتال میں وی آئی پی کمرہ دیا گیا ہے۔

  • بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمٰن کو عمر قید

    بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمٰن کو عمر قید

    ڈھاکا : بنگلا دیشی عدالت نے حسینہ واجد پر گرینڈ حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت بی این پی کے سربراہ طارق رحمٰن کو عمر قید جبکہ دو وزراء سمیت 19 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے مفرور بیٹے طارق رحمٰن کو عدالت نے بدھ کے روز سماعت کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ اپوزیشن جماعت کے دو سابق وزراء سمیت 19 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے بیٹے طارق رحمٰن سمیت دیگر افراد کو سنہ 2004 میں گرینڈ حملے کے الزام میں سزائیں سنائی گئی ہے، جس میں 24 افراد ہلاک جبکہ موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سمیت 500 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائم کا کہنا ہے کہ 21 اگست 2004 میں عوامی لیگ کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں حسینہ واجد کو نشانہ بنایا گیا جب وہ اپوزیشن لیڈر تھیں، تاہم بم دھماکے میں حسینہ واجد زخمی ہوگئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ طارق رحمٰن خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرکے برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم ہیں، لہذا بنگلا دیشی عدالت نے سابق وزیر اعظم کے بیٹے کی غیر موجودگی میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا سنائی اور طارق رحمٰن کو مفرور قرار دیا۔

    بنگلا دیش کے وزیر قانون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سفارتی ذرائع استعمال کرکے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمٰن کو گرفتار کرکے واپس وطن لائیں گے اور عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کریں گے۔

    دوسری جانب سے بنگلادیش کی اپوزیشن جماعت بی این پی نے طارق رحمٰن سمیت دیگر افراد کو دی جانے والی سزاؤں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے لیے عدالت عالیہ کا دروازہ کٹھکٹائیں گے۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو رواں برس فروری میں کرپشن الزامات کے تحت 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا تھا۔

  • نئی دہلی: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات ادا

    نئی دہلی: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات ادا

    نئی دہلی : سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات گذشتہ روز ادا کردی گئی، جس میں نریندر مودی، سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات گذشتہ روز نئی دہلی میں واقع اسمرتی استھل میں 4 بجے ادا کردی گئی، جس میں اٹل بہاری کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں سفید لباس پہن کر شرکت کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت اور گنگا جمنا جانے والے جسد خاکی کے قافلے کی قیادت بھی کی۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی کی موت ملک و قوم کے لیے اور میرے لیے بھی ’نا قابل تلافی نقصان ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھوٹان کے بادشاہ اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی شرکت کی تھی۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم کو صندل کی لکڑیوں پر لٹایا گیا تھا جسے ان کی رضاعی بیٹی نے آگ لگائی تھی۔

    خیال ہے کہ گزشتہ روز سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 16 اگست کو ترانوے سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

    واجپائی نے دومرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کیا جبکہ وہ بھارت کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ ہندی کے شاعر بھی تھے۔

    سابق بھارتی وزیراعظم کے انتقال پر بھارت میں سات روز کے لئے سوگ منایا جارہاہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔

  • ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

    ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

    کوالالمپور: ملائیشیائی عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی عرصے سے سابق ملائیشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحیقات جاری تھیں، جبکہ آج ان پر ملائیشیا کی عدالت فرد جرم عائد کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیائی اینٹی کرپشن کمیشن گزشتہ کچھ عرصے سے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے بدعنوانی کے مختلف معاملات کی تفتیش جاری رکھے ہوئے تھے۔

    گزشتہ ماہ انتخابات میں شکست کے بعد نجیب رزاق کو حراست میں بھی لیا گیا تھا، اُن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد شکنی کے فوجداری الزامات عائد کیے گئے تھے۔


    کرپشن کے الزامات، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق گرفتار


    خیال رہے کہ مہاتیر محمد نے منصبِ وزارت عظمیٰ سنبھالتے ہی نجیب رزاق کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    اس دوران اُن کی رہائش گاہ کے علاوہ مختلف ٹھکانوں پر پولیس نے چھاپے مار کر کئی قیمتی اشیاء اپنے قبضے میں لے لی تھیں، تاہم اب عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    خیال ہے کہ نجیب رزاق کے خلاف چھاپوں کے دوران 273 ملین ڈالرز برآمد کیے گئے تھے، جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔

  • ایک شخص 9 سال حکومت کر کے ملک سے بھاگا، اسے کوئی کچھ نہیں کہتا: شاہد خاقان

    ایک شخص 9 سال حکومت کر کے ملک سے بھاگا، اسے کوئی کچھ نہیں کہتا: شاہد خاقان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک شخص 9 سال حکومت کر کے ملک سے بھاگا، اسے کوئی کچھ نہیں کہتا، نواز شریف عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے آرہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ سےخطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ ایک ہی ہے، آج ملکی سیاسی تاریخ میں ایک اہم دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والا شخص آج وطن واپس آ رہا ہے، نوازشریف کے لیے بڑا آسان تھا کہ وہ سمجھوتہ کر کے اقتدار میں رہتے، آج بھی وہ چاہیں تو لندن میں آرام سے رہ سکتے ہیں۔


    نوازشریف، مریم نواز کو لے کر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لندن سے روانہ


    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف عوام کے حقوق اور اختیارات کی جنگ لڑنے آرہا ہے، الیکشن اگر متنازعہ ہوئے تو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

    ان کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں بدتمیزی اور گالی کا کلچر متعارف کرایا، نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخواہ میں کیا کام کیا۔

    خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز لندن سے روانہ ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے نیب نے حکمت عملی تیار‏ کر لی، دو ہیلی کاپٹر لاہور ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہوں، یوسف رضا گیلانی

    پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہوں، یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہیں۔
    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاوزیراعظم اے جے کے کی جانب سے دیئے گئے ڈنر سے خطاب جہموریت بچانے کیلئے حکومت عمران خان اورطاہرالقادری سے بات کرے۔ پرویزمشرف سے متعلق بیان پرقائم ہوں۔ موجودہ دور میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔حکومت ہماری مفاہمت والی پالیسی اپنائے۔ فرحت اللہ بابر کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا۔ میری بات کی تردید فرحت اللہ بابر نے کی انھیں سے پوچھا جائے۔