Tag: سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

  • سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے چیرمین تعینات

    سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے چیرمین تعینات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے نئے چیرمین مقررکر دیے ہیں،چیرمین کی تقرری ایک سال سے تعطل کا شکار تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ایک سال سے زیرالتوا سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں چیرمین کی تعیناتی کا معاملہ نمٹا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ کے تحت جاری کراچی میٹرک بورڈ کے چیرمین پروفیسرانوراحمد زئی کو ہٹا کر ڈاکٹرسعید الدین کو نیا چیرمین مقرر کردیا گیا ہے اسی طرح انٹر بورڈ کراچی کے چیرمین اخترغوری کی جگہ انعام احمد کو نیا چیرمین مقررکردیا گیا ہے جب کہ سندھ بورڈ اف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں فیصح الدین کو ہٹا کرڈاکٹر مسروراحمد شیخ کو نیا چیرمین بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب اندرون سندھ میں سکھر بورڈ میں غلام مجتبی،لاڑکانہ بورڈ میں ڈاکٹراحمد علی بروہی،حیدرآباد بورڈ میں ڈاکٹرمحمد میمن اور میرپورخاص بورڈ میں برکت علی کو بطورچیرمین تعینات کیا گیا ہے۔

    واضح رہے تعلیمی بورڈ میں نئے چیرمین کی تعیناتی اس حوالے سے قائم کی گئی سرچ کمیٹی کے سفارش پر تعینات کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ صوبے کے تعلیمی بورڈز کے حوالے سی نئے چیرمین کے نام سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے دورِ حکومت میں سرچ کمیٹی نے بھیجوائے تھے جو سیاسی مصلحتوں کے باعث وزیراعلٰی ہاوس کی ٹیبل کی ہی زینت بنے رہے۔

    خیال رہے کہ نئے چیرمین کی سمری سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے داماد اور سابق سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز اقبال درانی کو بھی ارسال کی گئی تھی تا ہم اقبال درانی تعلیمی بورڈز میں نئے چیرمنیز تو تعینات نہیں کرسکے البتہ ان کی خود اپنی چھٹی ہوگئی تھی۔

  • قائد ایم کیوایم پہلے بھی قابل اعتراض بیانات دے چکے ہیں،قائم علی شاہ

    قائد ایم کیوایم پہلے بھی قابل اعتراض بیانات دے چکے ہیں،قائم علی شاہ

    سکھر: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد پہلے بھی غیراخلاقی اورغیر قانونی بیان دے چکے ہیں اب قانون کو حرکت میں آنا چاہئے کراچی کا امن بڑی مشکلوں سے بحال ہوا ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان ہو چکا ہے کافی برسوں کے بعد کراچی میں امن بحال ہوا ہے اسے خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    ایم کیوایم قائد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی غیراخلاقی اورغیرقانونی بیانات دیتے رہے ہیں ان کا حالیہ بیان انتہائی خطرناک ہے اس لیے اب قانون کو حرکت میں آجانا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرتی ہے تو سندھ بھی اس پر عمل کرے گا تبدیلی کا لفظ نیا نہیں دوسال قبل اسلام آباد میں بھی دو لوگوں نے تبدیلی کی بات کی تھی سندھ میں نیا وزیراعلیٰ بھتر کام کر رہاہے تبدیلی صرف اللہ اورعوام کی مرضی سے آسکتی ہے۔

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں ابھی بھی جوان ہوں اور دو روز قبل 45 ڈگری گرمی میں کئی گھنٹے بغیر پانی کے کھڑا رہا تھا۔