Tag: سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

  • بھارتی خاتون صحافی کی پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش، سابق وزیراعلیٰ نے کھری کھری سنادی

    بھارتی خاتون صحافی کی پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش، سابق وزیراعلیٰ نے کھری کھری سنادی

    سری نگر: بھارتی ٹی وی چینل کی پاکستان دشمنی پھر سامنے آگئی، خاتون صحافی نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش کی تو انہوں نے کھری کھری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے کی کوشش کی تو وہ سناتے ہوئے انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے۔

    فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والے حملے کا الزام پاکستان پر نہ ڈالیں، یہ مقامی نوجوان ہیں جو بھارت سے لڑ رہے ہیں یہ جنگ ختم نہیں ہوگی۔

    سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ کشمیر میں بندوق سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، یہ حالات جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

    فاروق عبداللہ سے بھارتی خاتون صحافی بار بار پاکستان مخالف سوال کرتی رہیں تو انہوں نے خاتون کو شٹ اپ کال دی اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے پلوامہ حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا جبکہ پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں خودکش حملہ کیا گیا جس میں بارود سے بھری گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے ٹکرا گئی اس کے نتیجے میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

  • مسئلہ کشمیر: نریندر مودی، عمران خان کی پیش کش قبول کریں، محبوبہ مفتی

    مسئلہ کشمیر: نریندر مودی، عمران خان کی پیش کش قبول کریں، محبوبہ مفتی

    کشمیر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کی پیش کش قبول کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حل کے سلسلے میں نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے رہنما عمران خان کی پیش کش قبول کرلیں۔

    محبوبہ مفتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’عمران خان کی مسئلہ کشمیر کے حل اور دونوں ممالک کی دوستی کے لیے پیش کش قبول کر کے اس کا مثبت جواب دیا جائے۔‘

    خیال رہے کہ جموں اینڈ کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے عمران خان کو انتخابات میں برتری حاصل کرنے پر سوشل رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے مبارک باد بھی دی تھی۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد 26 جولائی کو قوم سے غیر سرکاری خطاب میں بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پُر امن مذاکرات کی پیش کی تھی۔

    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

    عمران خان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ضروری ہے کہ بھارت اور پاکستان غربت کے خاتمے کے لیے کام کریں، اس سلسلے میں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    کیا عمران خان خارجہ پالیسی میں ’تبدیلی‘ لاسکیں گے

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا ’میں وہ پاکستانی ہوں جو یقین رکھتا ہے کہ برّ صغیر میں معیشت کی بہتری کے لیے پاک بھارت تجارتی تعلقات ضروری ہیں، یہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔