Tag: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

  • آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو معیشت استحکام کی طرف جائیگی، مفتاح اسماعیل

    آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو معیشت استحکام کی طرف جائیگی، مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے تو معیشت استحکام کی طرف جائے گی۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو برے اور ابتر معاشی حالات تھے ان میں بہتری نظرآرہی ہے۔ اگلے ایک دو سال تک معاشی نمو زیادہ نہیں ہوگا۔ اگلے ایک دو سال غربت اور مہنگائی رہے گی مگر بہتری آئے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنا ہوگا، بجٹ خسارے میں کمی کیلئے این ایف سی ایوارڈز اور نجکاری کو دیکھنا ہوگا۔ اب بجلی اور گیس مہنگی ہونے کا نقصان حکومت اپنے سرنہیں لے سکتی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پنشن اور بیوروکریٹک اصلاحات کے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔۔ اگلے 7 سے 8 سال میں پنشن سب سے بڑا خرچے کا مسئلہ بن جائےگا۔ پُرامید ہوں ملک میں مہنگائی میں کمی آئی گی۔

    سابق وزیرخزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کو خدشہ ہے ایک کروڑ لوگ مزید خط غربت سے نیچے جائیں گے۔ پچھلا سال معاشی لحاظ سے بدترین تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پچھلے دور میں آئی ایم ایف معاہدے کے بعد چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں۔ اورنگزیب صاحب جب آئے تو انھیں چیزیں بہتر ہوتی ہوئی ملی ہیں۔ مشکل فیصلے اور اصلاحات کرنی ہوں گی۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے محمد اورنگزیب مثبت کام کرسکیں گے۔ مہنگائی بڑھنے کی رفتارمیں کمی آرہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پچھلے سال 28 فیصد کی رفتار سے مہنگائی بڑھی، اس سال مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوکر 20 سے 22 فیصد تک رہےگی۔ اندازہ ہے اگلے سال مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد تک رہے گی۔

  • گرفتاری کا خوف :  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے عدالت سے رجوع کرلیا

    گرفتاری کا خوف : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عدالت سے رجوع کرلیا

    اسلام آباد : ایل این جی کوٹہ کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا ریفرنس دائر ہونے اور تفتیش مکمل ہونے تک گرفتاری سے روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایل این جی کوٹہ کیس میں گرفتاری کے خوف سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ ایل این جی کوٹہ کیس میں لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں، کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں چئیرمین نیب نے مفتاح اسماعیل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس دائر ہونے اور تفتیش مکمل ہونے تک گرفتاری سے روکا جائے جبکہ چیئرمین نیب اور سیکرٹری وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    خیال رہے مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں : ایل این جی کیس: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حفاظتی ضمانت منظور

    یاد رہے چند روز قبل نیب کی جانب سے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تھے، جبکہ ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا تاہم مفتاح اسماعیل کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ملی تھی۔

    واضح رہے سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کےخلاف ایل این جی کیس میں نیب انکوائری جاری ہے جبکہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا۔

  • ایل این جی اسکینڈل: نیب کی سابق وزیرِ خزانہ سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ

    ایل این جی اسکینڈل: نیب کی سابق وزیرِ خزانہ سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ

    اسلام آباد: ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش ہوئے، نیب نے ایل این جی اسیکنڈل میں مفتاح اسماعیل سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

    [bs-quote quote=”مفتاح اسماعیل کو 30 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    نیب نے مفتاح اسماعیل کو 30 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی دیا، نیب نے ہدایت کی کہ سوالات کے جواب ایک ہفتے میں دیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مفتاح اسماعیل کو دوبارہ بھی بلایا جائے گا۔

    مفتاح اسماعیل نے اپنی پیشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیب راولپنڈی میں جمعہ کی سہ پہر کو پیش ہوئے، نیب نے جو پوچھا اس کا جواب دے دیا۔

    سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ نیب نے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا، دوبارہ نہیں بلایا، لیکن بلایا جائے گا تو پیش ہوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امید ہے عدالت میں ایل این جی کیس کی حقیقت سامنے آجائے گی: عمران خان

    واضح رہے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہر سال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فی صد ہے۔

    تاہم نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی سمیت ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لیے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔