Tag: سابق وفاقی وزیر

  • 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی: شیخ رشید

    30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی: شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور انصاف نہیں ہے، بےگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 102 ملزم ایسے ہیں جنہوں نے اپیل ہی نہیں کی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خلاف 11 کیسز ہیں، چالان کی کوئی نقول نہیں دی گئی، یہ کوئی آسانی سے فیصلہ ہونے والا نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے لیڈر آرہے ہیں وہ بتائیں گے، ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے، بچوں کے پاس داخلہ فیس نہیں ہے، جو بچے داخلہ فیس نہ ہونے پر واپس جارہے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم تمام بچوں کی داخلہ فیس بھرنےکو تیار ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی آئے گی، ن، ش اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سےکوئی رابطہ نہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چاہتا ہوں مذاکرات ہوں اور حل نکلے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لوگوں کو رہائی ملنی چاہئے۔

  • بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

    بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ماحول بنائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات غیر مستحکم ہیں 4 کروڑ ووٹ لینے والے کو کیسے مائنس کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تنہا ہوگئی ہے، ایک ماہ میں 84 لوگ دہشتگردی میں شہید ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا، اس وقت ملکی مسائل کا واحد حل گرینڈ ڈائیلاگ ہے۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، ملکی مسائل کا واحد حل ہے گرینڈ ڈائیلاگ کیے جائیں، پاکستان کی تمام لیڈر شپ اور متعلقہ ادارے بیٹھ کربات کریں۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ماحول بدلنے کی ضرورت ہے۔

  • سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

    سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے جسٹس منصور شاہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن فوری جاری ہونا چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کو صرف زیرالتوا مقدمات کی سماعت کرنی چاہیے، سپریم کورٹ وضاحت کرے ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمین یقین دہانی کرائی جائے زیرالتوا کیسز کی تعداد کم  کرنے کیلئے ایڈہاک ججز کام کرینگے، سیاسی مقدمات کی سماعت کرنیوالے بینچز کا حصہ بنیں گے تو نقصان ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو پیغام نہایت خوش آئند ہے، بیان سے پی ٹی آئی کا نام استعمال کر کے بیرون ملک سے پروپیگنڈا کرنے والے یتیم ہوگئے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی  کسی بھی مذاکراتی آفر پر پی ٹی آئی کو مثبت طریقے سے نمٹنا چاہیے، ملک میں سیاسی ماحول بہتر ہونا چاہیے، حکومت کو تو ہر صورت گھر جانا ہے، 3 سے 4 ماہ میں حکومت رخصت ہوجائے گی، 40 سے 45 روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

  • ’ ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی‘

    ’ ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی‘

    اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ پونے دو سال میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی مسلم لیگ (ن) کو تھپکی لگائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری سیاسی شطرنج کے کھلاڑی اور ماہر ہیں، ان کا پاکستان کھپے کا نعرہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا  کہتے ہیں کہ سارا زور بازو پیپلزپارٹی کاہے جو شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا، ڈیڑھ پونے دو سال میں پیپلز پارٹی ن لیگ کو تھپکی لگائے گی، ڈوریاں پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہیں، پی پی اسمارٹ سیاست کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بھی مشکلات بڑھنے لگی ہیں، پی ٹی آئی کیلئے کوئی ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل، اگر نو مئی سے متعلق آرمی ایکٹ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو وہ ہوگی۔

  • جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کردی، شیخ رشید

    جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کردی، شیخ رشید

    پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پر یلغار کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے 9 ماہ میں 22 وزرا نے 93 بیرون ملک دورے کیے، جس میں کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہوئے 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی، بلاول نے دوروں کی نصف سنچری مکمل کی 3، 3 بار امریکا اور یواے ای گئے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بے مقصد بے فائدہ دورے کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لیے، تجارتی خسارہ 40 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور برامدات 12 فیصد کم، ڈالر نایاب ہوگئے، جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغار کردی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈار کی نا اہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے، ڈار  نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی، چین کو 1 ارب  ڈالر  دے کر واپس لیا ہے، حکومت نے سارے حربے استعمال کر لیے لیکن بات نہیں بن رہی۔

  • سابق وفاقی وزیر بابرغوری وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری غیر ملکی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بابر غوری غیر ملکی ای کے 606 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے  ہیں، ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے بعد بابر غوری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوں گے، بابرغوری کو ضمانت پر ہونے کی وجہ سےکلیئرنس دی گئی۔

    اس سے قبل جولائی 2022 میں بابر غوری کراچی پہنچے تھے، جہاں انہیں سیکیورٹی اداروں نے ایئرپورٹ پہنچتے ہی تحویل میں لے لیا تھا۔

    واضح رہے کہ بابر غوری پر نیب اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔

  • حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوور سیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی۔

  • غیر ملکی ذخائر 16 ارب ڈالر تھے جو اب 6.1 ارب رہ گئے: فواد چوہدری

    غیر ملکی ذخائر 16 ارب ڈالر تھے جو اب 6.1 ارب رہ گئے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے فارن ریزرو فگرز جاری کیے ہیں، اس رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

  • پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

    پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس بجلی سب مہنگی اور نایاب ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس سے نیچے، گندم 41 سو من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی اعتماد بحال کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں پتہ چل جائے گا۔

  • سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے متضاد فیصلوں کا نوٹس لے: فواد چوہدری

    سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے متضاد فیصلوں کا نوٹس لے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دیے گئے دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے، اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں سماعت کا اختیار نہیں ہے، اسی دن مسلم لیگ ن کی کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔