Tag: سابق وفاقی وزیر

  • حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

    حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بے ہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دوبارہ ایک ہوچکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

  • حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا: فواد چوہدری

    حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا، عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد سینیئر لیڈر شپ کا اجلاس ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں، عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔

  • اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں: اسد عمر

    اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا دارالحکومت ہے یا کوئی جنگل؟ انشا اللہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • ایک میڈیا گروپ نے فیک نیوز کے خلاف قانون پر سخت پروپیگنڈا کیا: فواد چوہدری

    ایک میڈیا گروپ نے فیک نیوز کے خلاف قانون پر سخت پروپیگنڈا کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب فیک نیوز کے خلاف قانون بنانے کی تجویز پاکستان میں دی تھی تو جنگ گروپ اور ڈان کے زیر اثر میڈیا نے سخت پروپیگنڈا کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیک نیوز کے خلاف ٹویٹ کیا۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب فیک نیوز کے خلاف قانون بنانے کی تجویز پاکستان میں دی تھی تو جنگ گروپ اور ڈان کے زیر اثر میڈیا نے سخت پروپیگنڈا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے ملازموں سے آزادی صحافت کو خطرے کی گھنٹیاں بنوائیں، اب دہشت گردی پر صحافیوں کو اٹھایا جا رہا ہے ان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

  • بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

    بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے، ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل آگاہی دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاست دانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

  • لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے انتہائی بردباری کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عطا تارڑ اور دیگر ملزمان کو طلب کیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہوں اور خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنے کردار کی وضاحت کریں۔

  • ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

    ملک میں تباہ کن صورتحال ہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں: اسد عمر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کو صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 2 ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 1.2 بلین ڈالر کم ہوگئے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین سے حاصل کردہ 2.3 بلین میں سے 2 بلین ڈالر گزشتہ 4 ہفتے میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ روپیہ زوال پذیر ہے جبکہ حکومت کا ردعمل صرف اقتدار سے چمٹے رہنا ہے، پاکستان کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

  • پنجاب کے حالات سے بڑا سیاسی عدم استحکام کوئی نہیں: شیخ رشید

    پنجاب کے حالات سے بڑا سیاسی عدم استحکام کوئی نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے، مسلم لیگ ن نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی میں واضح طور قانون شکنی ہوئی: حماد اظہر

    پنجاب اسمبلی میں واضح طور قانون شکنی ہوئی: حماد اظہر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلط شدہ حکومت کا فل بنچ کا مطالبہ صرف وقت خریدنے کی کوشش ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے ہے تاکہ زرداری کے لوٹے پیسے سے ایک بار پھر ضمیر فروشی کی کوشش کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قانونی معاملے میں کوئی ابہام نہیں، واضح طور پہ قانون شکنی ہوئی اور مسلم لیگ ن اب گھبرا گئی ہے۔

    اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وکلا کم ہی کسی تشریح پر متفق ہوتے ہیں لیکن ملک بھر کے تمام سینئر وکلا کا اتفاق ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ماورائے آئین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس جلدی میں حلف لیا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خود حمزہ شہباز کو بھی رولنگ کے غلط ہونے کا یقین ہے۔

  • ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔