Tag: سابق وفاقی وزیر

  • ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے: اسد عمر

    ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے: اسد عمر

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ہورہی ہے، ڈالر 221 سے 222 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بیرونی مداخلت کا بھیانک تجربہ خود ختم کریں گے یا سری لنکا کے عوام کی طرح پاکستانیوں کو بھی خود یہ کام کرنا پڑے گا؟

    خیال رہے کہ آج کاروباری دن کا آغاز ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا۔

    5 روپے اضافے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 سے 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

    سابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی کی گاڑی کو حادثہ، اہلیہ اور بیٹا جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : سابق وفاقی وزیرتعلیم بلیغ الرحمٰن کے اہل خانہ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ان کی اہلیہ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیربلیغ الرحمٰن کی فیملی گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے میں سابق وفاقی وزیر کا بیٹا اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    بلیغ الرحمٰن کی فیملی گاڑی میں بہاولپور سے اسلام آباد جارہی تھی کہ گوجرہ کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بیٹے ، ایک بیٹی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی دم توڑ گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے حادثے میں اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر بلیغ الرحمٰن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں زخمی بچوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈویژنل کشمنر فیصل آباد کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

  • نیب نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

    نیب نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

    لاہور : نیب نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور یوٹیلٹی سٹورز میں غیرقانونی بھرتیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

    نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا اغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منجیینرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔

    میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منجیر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔

    خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی۔

  • نیب نے سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتارکرلیا

    نیب نے سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتارکرلیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کوگرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو حراست میں لے لیا ہے.

    ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل پر کے پی ٹی پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے، ان پر اختیارات کےناجائز استعمال کی بھی شکایات ہیں.

    نیب کے مطابق کامران مائیکل پر کے پی ٹی کے پلاٹ من پسند افراد کو نوازنے کا الزام ہے، جن کی تحقیقات ہوں گی.

    یاد رہے کہ کامران مائیکل ن لیگ دورحکومت میں پورٹ اینڈشپنگ کے وزیررہے.

    مزید پڑھیں: علیم خان نو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اس وقت میاں‌ شہباز  شریف، میاں‌ نواز شریف اور حمزہ شہباز سمیت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں.

    خیال رہے کہ 6 فروری کو قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا تھا، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز نیب کی جانب سے یہ وضاحت جاری کی گئی تھی کہ عام تاثر کے برخلاف علیم خان کو چیئرمین نیب سے ناراضی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا۔