Tag: سابق ٹینس اسٹار

  • اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں: ثانیہ مرزا

    اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں: ثانیہ مرزا

    نئی دہلی: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیا، ویڈیو میں انہوں نے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا۔

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ جب جب مجھے لوگوں نے کہا کہ لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہیں دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔

    بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔

    کسے چھوڑ کر جانے پر افسوس ہوتا ہے؟ ثانیہ مرزا نے بتادیا

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’چیمپئین بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ان سب کے بعد زندگی میں مجھے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، کیونکہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے یہ پیغام ایک ویڈیو اسٹریمنگ چینل پر ایک فلم ’اکیلی‘ کے پریمیئر کی پروموشن کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو کے آخر میں ثانیہ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آپ بھی ایک ایسی کہانی ’اکیلی‘ جیو سینیما پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

  • ثانیہ مرزا نے اہم پیغام جاری کردیا

    ثانیہ مرزا نے اہم پیغام جاری کردیا

    عالمی شہرت یافتہ بھارت کی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی زندگی کی راہیں جدا کرنے کے بعد ثانیہ مرزا سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ گاہے بگاہے انسٹاگرام پر موٹیوشین پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم اب بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مستقبل کیلئے پریشان ہونے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا ہے، انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے مستقبل میں غیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے سے متلعق لوگوں کو مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’مستقبل کی فکر میں مت روؤ خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں، اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے‘۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

  • ثانیہ مرزا کا پُرانا انٹرویو وائرل

    ثانیہ مرزا کا پُرانا انٹرویو وائرل

    بھارتی سابق ٹینس اسٹار اور پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا پُرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ماضی میں دیے گیے ایک انٹڑویو کا ویڈیو کلپ بہت وائرل ہورہا ہے، غالباً یہ ویڈیو 2022 کا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر شادی اور پاک بھارت میں مماثلت اور فرق کے حوالے سے گفتگو کی۔

    انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے 2010 میں شعیب ملک سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے اپنی زندگی کا ایک ’مشکل مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران میرے متعلق بہت سی خبریں اور باتیں پھیلائی جارہی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان باتوں کی وجہ سے مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر جب ایک انسان کسی سے محبت کرتا ہے تو پھر اسے کسی چیز سے فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی کسی چیز کی پرواہ ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’محبت میں انسان دماغ کے بجائے دل سے کام لیتا ہے، اس وقت ہمارے لیے اہم صرف ہمارا محبوب ہوتا ہے جسے ہم صحیح اور جائز طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان سب سے باوجود ہم ایک دوسرے کو حاصل کرکے خوش تھے۔

    دوران انٹرویو ایک سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستان اور بھارت میں کیا مماثلت اور فرق نظر آتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا تھا کہ چونکہ میرا تعلق جنوبی ہندوستان سے ہے اس لیے مجھے دونوں ممالک کے لوگوں اور ثقافتوں میں کافی فرق محسوس ہوتا ہے لیکن اگر میں دہلی سے ہوتی تو مجھے اتنا فرق محسوس نہیں ہوتا کیونکہ دہلی اور لاہور کی ثقافت میں کوئی فرق نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔