Tag: سابق پاکستانی سفیر رفیع الزمان صدیقی

  • شیخ حسینہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرسکتا تھا، سابق پاکستانی سفیر

    شیخ حسینہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرسکتا تھا، سابق پاکستانی سفیر

    کراچی: سابق پاکستانی سفیر رفیع الزمان صدیقی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کیخلاف کوئی بات نہیں کرسکتا تھا۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ کے دور میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر رفیع الزمان صدیقی کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ کے دور حکومت میں کافی سختی تھی کوئی ان کے خلاف بات نہٰں کرسکتا تھا، آج جو ہورہا ہے وہ شیخ حسینہ کی وجہ سے ہوا ہے،

    رفیع الزمان صدیقی نے بتایا کہ بنگلہ دیش ایک انتہائی دلچسپ ملک ہے، میں نے بنگلہ دیش میں غربت دیکھی تھی۔

    ڈھاکہ میں تعینات سابق پاکستانی رفیع الزمانکا مزید کہنا تھا کہ بی این پی اور عوامی لیگ کی حکومتوں میں بڑا فرق تھا۔

    بنگلہ دیش میں مسلسل 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد کی حکومت کا چند دنوں قبل طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد خاتمہ ہوگیا تھا۔

    وہ عوامی احتجاج اور دباؤ کے بعد وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد بہن کے ہمراہ بھارت فرار ہوئی تھیں اور اطلاعات کے مطابق اب تک وہیں قیام پذیر ہیں جبکہ مغربی ملک میں سیاسی پناہ کی متلاشی ہیں۔

    حسینہ کے فرار کے بعد طلبہ کے مطالبے پر بنگلہ دیش میں مائیکرو فنانسنگ کے بانی اور نوبل انعام یافتہ 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری مخلوط حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔