Tag: سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد مناف انتقال کرگئے

  • سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد مناف انتقال کرگئے

    سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد مناف انتقال کرگئے

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد مناف 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد مناف 84 برس کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    محمد مناف نے چار ٹیسٹ میں ملک کی نماندگی کی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ مناف نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت نام بنایا۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ محمد منافب کے انتقال کا دکھ ہے اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    محمد مناف نے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو نومبر 1959 میں لاہور میں آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کیا، انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کے فرائض انجام دئیے۔

    سیدھے ہاتھ کے گیند باز محمد مناف نے 71 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نمائندگی کی اور 180 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔