Tag: سابق چیئرمین نیب

  • نیب ترامیم: سابق چیئرمین کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی ختم ہونے کا امکان

    نیب ترامیم: سابق چیئرمین کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی ختم ہونے کا امکان

    اسلام آباد: نیب قانون میں نئی ترامیم سے سابق چیئرمین کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی ختم ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے قانون میں نئی ترامیم کے بعد امکان ہے کہ سابق چیئرمین نیب کے دور میں قائم کئی کیسز مکمل یا جُزوی طور پر ختم ہو جائیں گے۔

    نئی ترامیم سے جعلی اکاؤنٹس کے 14 ریفرنسز، 13 انکوائریوں، اور 18 انویسٹیگیشن پر اثر پڑے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جس علاقے کا جرم ہوگا کیس بھی وہیں چل سکے گا، یعنی سندھ میں لگے الزامات کا نیب راولپنڈی میں ٹرائل جاری رہنا ممکن نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین کے دور میں قائم کمزور کیسز واپس بھی لیے جا سکیں گے۔

  • سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں

    سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں

    راولپنڈی : سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں، قطری سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق اکیس نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قطری خاندان کی ملکیت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق چیئرمین نیب اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کے گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی مالیت کی پچیس گاڑیاں برآمد کیں۔

    پچیس میں سے اکیس گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں۔

    قطر کے سفارتخانے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قطری خاندان کی ملکیت ہیں، گاڑیاں شاہی خاندان کے افراد پاکستان میں دوران شکار استعمال کرتے ہیں۔

    سابق چیئرمین نیب کے گودام میں گاڑیاں حکومت پاکستان کی اجازت سے پارک کی گئیں، جن کی فیس باقاعدہ ادا کی جاتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قطری سفارتخانے نے گاڑیوں کے استعمال میں قواعد کی خلاف ورزی کی، پچیس کروڑ روپے کی مالیت کی گاڑیاں ضبط کیے جانے کا امکان ہے۔

    کسٹمزایکٹ کے تحت سفارتخانے کی گاڑیوں کے غلط استعمال پر کارروائی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق قطری سفارتخانے کواستثنیٰ کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوسکے گا، گاڑیاں کلرسیداں میں ریڈ کوٹیسکٹائل ملزمیں کھڑی کی گئیں تھیں، برآمد گاڑیوں میں وی ایٹ، وی سکس اور ویگو شامل ہیں۔

  • سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ امجد جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

    سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ امجد جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

    اسلام آباد : سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ امجد آج پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنےبیان ریکارڈ کرانے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کی جےآئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کےلیے سابق چیئرمین نیب جنرل ریٹائرڈ امجد جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔ سابق چیئرمین نیب امجدحسین جےآئی ٹی کوبیان ریکارڈکرارہےہیں۔

    مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کے بچوں اور کزن طارق شفیع کو بھی باضابطہ سمن جاری کر دیے گئے۔

    خیال رہےکہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کردیےہیں۔


    پاناما جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو طلب کر لیا


    جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔