Tag: سابق کرکٹر

  • سابق کرکٹر نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سے شرمناک اخراج کا ذمہ دار کن 2 کھلاڑیوں کو قرار دیا؟

    سابق کرکٹر نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سے شرمناک اخراج کا ذمہ دار کن 2 کھلاڑیوں کو قرار دیا؟

    چیمپئنز ٹرافی سے میزبان ٹیم پاکستان کے پہلے ہی راؤنڈ سے شرمناک اخراج پر سابق کرکٹر نے اس کی ذمہ داری دو کھلاڑیوں پر عائد کی ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبان میں جاری ہے تاہم گرین شرٹس نیوزی لینڈ اور بھارت سے ذلت آمیز شکستوں کے بعد پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس شرمناک کارکرگی پر شائقین کرکٹ سمیت سابق قومی اور غیر ملکی کرکٹرز پاکستان ٹیم پر تنقید کر رہے ہیں۔

    آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کے پہلے ہی راؤنڈ میں تورنامنٹ سے اخراج کی وجوہات بتاتے ہوئے اس کی ذمہ داری دو سینئر کرکٹرز کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم پر عائد کی ہے۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے، ان دونوں کو آگے بڑھ کر زیادہ رنز بنانے چاہیے تھے لیکن یہ دونوں ٹورنامنٹ کے پہلے 2 میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہی پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ تاہم سابق آسٹریلوی کپتان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا پی سی بی منیجمنٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کی صلاحیتوں کو درست انداز میں استعمال کر رہی ہے؟

    سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کیخلاف کارکردگی دکھانے پر بھارتی کرکٹ سپر اسٹار ویرات کوہلی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی ساکھ اس بات پر بنتی ہے کہ آپ بین الاقوامی اسٹیج پر سب سے بڑے مقابلوں میں کس طرح پرفارم کرتے ہیں۔ بڑے میچ جیتنے کے لیے بڑے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور بھارت کے لیے سب سے بڑا مقابلہ پاکستان کےخلاف میچ تھا، جس میں پرفارم کرکے کوہلی نے ایک بار پھر خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کیا۔

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جب کہ دوسرا میچ دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا اور دونوں میچز میں شکست کھائی۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-india-more-matches-in-2025/

  • بھارت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا؟ سابق کرکٹر کا دبنگ تجزیہ

    بھارت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا؟ سابق کرکٹر کا دبنگ تجزیہ

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلیے ماہرین انڈیا کو فیورٹ ٹیموں میں شامل کر رہے ہیں مگر ایک سابق کرکٹر کے مطابق بھارت کا سیمی فائنل کھیلنا مشکل ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہوچکا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہیں۔ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا اور کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

    جہاں کئی سابق کرکٹرز اور تجزیہ کار بھارت کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار گردان رہے ہیں۔ وہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے دبنگ تجزیہ دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت سیمی فائنل نہیں کھیل سکے گا۔

    ایک نجی ٹی وی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ دبئی میں بھارت کو ہرا دے گا اور انڈیا کا سیمی فائنل میں پہنچنا بہت مشکل ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ کیویز کے تینوں اسپنرز سمیت فاسٹ بولنگ بھی تگڑی ہے۔ اگر وہ آج پاکستان سے میچ ہار بھی جاتے ہیں تو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کو مار دیں گے۔

    احمد شہزاد نے اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کی اس بات میں دم ہے کیونکہ وہ ابھی دبئی سے کھیل کر آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دبئی کی پچز اسپنرز سے زیادہ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کر رہی ہیں جب کہ بھارت اپنے ساتھ چار فاسٹ بولرز لایا ہے۔

    احمد شہزاد نے مزید کہا کہ جب دبئی میں اسپنرز سے زیادہ فاسٹ بولرز وکٹیں لے رہے ہیں۔ ایسے میں بھارت کے جسپرت بمراہ کا نہ ہونا اور محمد شامی کا انجری کے بعد طویل عرصہ بعد ٹیم میں کم بیک اثر ڈال سکتا ہے۔ تاہم انڈیا نے اگر بڑے میچ میں پریشر ہینڈل کر لیا تو وہ آگے تک جا سکتی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے گروپ سے سیمی فائنل کے لیے محمد عامر نے افغانستان اور انگلینڈ کو چنا جب کہ احمد شہزاد کے خیال میں افغانستان اور جنوبی افریقہ اس گروپ سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-basit-ali-on-imam-ul-haq/

  • انضام الحق کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے پر سلمان اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    انضام الحق کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے پر سلمان اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    کراچی: سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کو مبارکباد دی۔

    سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس میں کراچی کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ لیگ سے پاکستان کی کرکٹ مزید بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹارورات کوہلی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اے آروائی کراچی فرنچائز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بارہ سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اے آروائی نیوزکو مبارک باد دی اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے’آل دی بیسٹ‘کہا۔

    اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیجنڈ کرکٹرعمران خان بھی اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کو پی ایس ایل کراچی فرنچائز خریدنے پر مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔

  • ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

    ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی

    ممبئی: لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل پرسازشی ہونے کا الزام عائد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ہیں چیپل نے انہیں بغاوت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

    ٹنڈولکر نے سابق آسٹریلوی کپتان کی سازش بے نقاب کردی۔ سچن نے اپنی سوانح عمری( پلئینگ اٹ مائی وے) میں گریگ چیپل کیخلاف سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ چیپل نےدوہزار سات ورلڈ کپ میں انہیں ڈریوڈ کی جگہ کپتان بنانے کی سازش رچی تھی،ٹنڈولکر کی کتاب چھ نومبر کو منظر عام پر آئے گی۔

    سابق کرکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ دوہزار سات ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے کوچ چیپل میگا ایونٹ سے کچھ ماہ قبل ان کے گھر آئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ اگروہ کپتان بن جاتے ہیں توکافی عرصے تک بھارتی کرکٹ پر دونوں حکمرانی کرسکتے ہیں۔ کپتان بننے میں وہ ان کی مدد کرنے کو بھی تیار ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ نے ٹنڈولکر کے انکشافات پر تبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے،جبکہ گریگ چیپل نے ٹنڈولکر کے الزامات کو مسترد کردیا ہے، دوہزار سات کے عالمی کپ میں بھارت ٹائٹل کیلئے فیورٹ تھا لیکن ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔