Tag: سابق کپتان

  • کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی: سرفراز احمد کا تنقید کرنے والوں کو جواب

    کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی: سرفراز احمد کا تنقید کرنے والوں کو جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو متوازن رکھ کر کریں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نیا ناظم آباد میں فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح پر گفتگو میں کہا کہ گراؤنڈ میں اترنے والی ہر ٹیم جیتنے کے لیے کھلتی ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی لیکن اگر اس کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا تو کوئی بات نہیں امید ہے آنے والے وقت میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر جارہی ہے، نوجوان لڑکے اس ٹیم کا حصہ ہے امید ہے پاکستانی ٹیم اچھا کھیلے گی اور فیصلے ہمارے حق میں آئیں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے سب باتیں کرتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے وہ تمام نوجوان کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں جس کے بارے میں سابق کھلاری ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے، امید ہے نوجوان لڑکوں پر مشتمل ٹیم اچھا کھیلے گی۔

    سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے کہ ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، تنقید کرنے والوں میں پرانے کھلاڑی بھی ہوتے ہیں، انہیں بھی پتہ ہے کہ کوئی بھی ہارنے والی ٹیم نہیں بناتے اس لیے کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو متوازن رکھ کر کریں، جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سےگزرے ہوئے ہیں۔

  • دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کھیلنا ہوگا، مصباح الحق

    دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کھیلنا ہوگا، مصباح الحق

    قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی، کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلنے کیلئے حوصلہ دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا پہلی ترجیح ہے،ہمارا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول کا فرق کم کرناہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ہمارا فوکس کھلاڑیوں میں اسکلز لانے پر ہوگا،ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے جمپ کا گیپ ختم ہوگا، کھلاڑی ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل کرکٹ کی طرف جائے تولیول ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں اسٹینڈرڈ کو میٹ کرنا ضروری ہے، کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کومیٹ کرے گا تب ہی کھیلے گا۔

    اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں لگا کہ میچ کہیں بھی ہمارے کنٹرول میں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہی بیٹنگ آرڈر کے مسئلے، وہی اسپن باؤلنگ کے مسائل، پلاننگ کے مسائل، سارے کے سارے جتنے بھی مسائل تھے، وہ سب ہمارے سامنے آئے۔

    ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی

    سابق کپتان نے کہا کہ آپ کو کنڈیشنز کہہ رہی ہیں کہ آپ کو اسپنر کھلاناہے، مگر آپ نے اسپنر بھی نہیں کھلایا، کوئی پلان نہیں تھا، باؤلنگ میں کوئی پلاننگ نہیں تھی۔ امریکا نے ہر چیز میں ہمیں مات دیدی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے حکومتی شخصیت سابق کپتان معین خان سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے، وہاں انہیں گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کیلئے عبوری منیجنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، عبوری منیجنگ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف مستعفی

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔

    یاد رہے کہ چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ سال 5 جولائی کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔

    بعد ازاں گزشتہ سال نومبر میں نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز شاہد آفریدی کی بہن فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مرحومہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کے انتقال کی اطلاع شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق نے سوشل میڈیا پر جاری کی۔

    مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائیگی۔

    گزشتہ روز شاہد آفریدی نے علیل بہن کی صحت یابی کیلئے سوشل میڈیا پر صارفین سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • پشاور زلمی کے صدر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    پشاور زلمی کے صدر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز بلے باز اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے قومی کپتان بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ ‘اگر دوبارہ قومی سلیکشن کمیٹی میں خدمات انجام دینے کا موقع دیا گیا تو وہ بابر اعظم کے ساتھ ٹیم کو مزید بہتر کرنے میں مدد کریں۔’

    انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑی ہے، سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے، بابر اعظم دنیا کی کسی بھی ٹیم سے آؤٹ نہیں ہو رہا، بابر اعظم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اچھا تجربہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ یہ جتنے بھی نوجوان لڑکے مل رہے ہیں ان کے ساتھ کام کروں، میں خود بھی ان نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے انجوائے کر رہا ہوں، ہمارا  وقت مختلف تھا اس دور کی کرکٹ الگ ہے۔

    انضمام الحق نے نے تسلیم کیا کہ کرکٹ گزشتہ برسوں میں تبدیل ہوئی ہے ہمیں ایسے کھلاڑی چاہئیں جو جدید کرکٹ کھیل سکیں، میرا خیال ہے کہ جدید کرکٹ میں کامیاب ہونے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ذہنیت میں تبدیلی ضروری ہے۔

  • ’بین اسٹوکس پریشر میں کھیلنے والے ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں ‘

    ’بین اسٹوکس پریشر میں کھیلنے والے ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں ‘

    نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے اسٹوکس کی کارکردگی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان بین اسٹوکس پریشر میں کھیلنے والے ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے اسپورٹس ویب سائٹ کو بتایا کہ اسٹوکس کی شخصیت بڑی ہے اور وہ ایک بڑا فاتح ہے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس ایک کیریئر بنا رہا ہے جہاں وہ ریٹائرمنٹ سے پہلے ٹیسٹ میچ جتنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں بھی ڈٹے رہے تھے جس کی وجہ سے ٹیم فاتح بنی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری اوور میں چار چھکے کھا کر انگلینڈ کو ٹائٹل سے محروم کرنے والے آل راؤنڈ بین اسٹوکس کے کیریئر میں اس دن کے بعد سے نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

    بین اسٹوکس نے اپنی اسکلز کو مزید نکھارتے ہوئے انگلینڈ کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل جتوایا اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں بھی نصف سنچری اسکور کر کے انگلش ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

  • کراچی، سابق کپتان کی ملازمہ قیمتی سامان لے اڑی

    کراچی، سابق کپتان کی ملازمہ قیمتی سامان لے اڑی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کےگھر کی ملازمہ   قیمتی سامان لے اڑی جسے پولیس نے حراست میں لے کر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ معین خان کے گھر پر چوری کی واردات پیش آئی جس پر انہوں نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

    پولیس نے تحقیقات کے لیے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی تو اُس نے چوری کا اعتراف کیا اور بتایا کہ گھر والوں کی غیر موجودگی میں اُس نے ہاتھ صاف کیا۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد سے کپتانی واپس لینے کا معاملہ، معین خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

    پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ زیور اور دیگر قیمتی سامان لے کر گئی تھی البتہ جب اُسے گرفتار کیا تو اُس نے چوری شدہ مال کے بارے میں حکام کو آگاہ کرنا شروع کردیا۔

    حراست میں لی جانے والی ملازمہ سے مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ پولیس کو امکان ہے کہ بقیہ سامان بھی جلد برآمد کرلیا جائے گا۔ چوری کے واقعے کا مقدمہ سابق کپتان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

  • نیروبی میں تاریخی اننگز نے میری زندگی بدل دی تھی ، شاہدآفریدی کا ٹوئٹ

    نیروبی میں تاریخی اننگز نے میری زندگی بدل دی تھی ، شاہدآفریدی کا ٹوئٹ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نیروبی میں تاریخی اننگزکوبائیس سال مکمل ہوگئے، آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک اننگز نے ان کی زندگی بدل دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نیروبی میں تاریخی اننگز کو بائیس سال مکمل ہوگئے، جس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، اس لمحے نے میری زندگی بدل دی تھی، آپ سب کی سپورٹ اورمحبت کا شکریہ۔

    شاہدآفریدی نے کہا کہ بھروسہ کرنے پر ساتھیوں کا شکرگزار ہوں۔

    یاد رہے کہ نیروبی کے میدان میں بائیس سال پہلے چار اکتوبر انیس سو چھیانوے کو شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ کی پہنچان بنے تھے۔

    شاہد آفریدی نے بائیس سال پہلے نیروبی میں سری لنکا کے خلاف صرف سنتیس گیندوں پراس وقت دنیا کی تیزترین سنچری اسکور کرکے ون ڈے کھیل کو نئی جدت دی۔

    آفریدی نے گیارہ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے ایک سو دو رنز کی ناقابل فراموش اننگز کھیلی تھی۔

  • انگلینڈ کے الیسٹر کک نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    انگلینڈ کے الیسٹر کک نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    لندن : انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز 33 سالہ الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز کا آخری میچ کھیلنے کے بعد عالمی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے معروف بلے باز الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز مکمل کرنے کے بعد عالمی کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ یہ نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا بہترین موقع ہے‘۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز الیسٹر کک نے کہا ہے کہ ’میں گذشتہ چند ماہ سے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہا تھا اور باالاآخر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سریز کے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا‘۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن میرے لیے بہت افسوس ناک ہے پھر بھی عالمی کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ ہستے ہوئے کررہا ہوں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ کرکٹر الیسٹر کک نے کہا کہ ’اگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کئی برسوں تک کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جتنا میں نے سوچا تھا اس سے کیہں زیادہ حاصل کیا ہے‘۔

    سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ آئندہ عالمی کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کروں گا لیکن کاؤنٹی میچز ایسیکس کی جانب سے کھیلوں گا۔

    واضح رہے کہ 33 سالہ کھلاڑی الیسٹر کک نے اپنے عالمی کرکٹ کے کریئر کے دوران 160 ٹیسٹ، 92 ایک روزہ جبکہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، کک نے ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار 254، ون ڈے میں 3 ہزار 204 اور ٹی ٹوئنٹی میں 61 بنائے تھے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹیسٹ میچز میں 32 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں، اور ون ڈے میں 5 سنچریاں جبکہ 19 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔