قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب سے متعلق قومی ٹیم کے سابق کپتانوں نے بڑی پیشگوئی کی ہے۔
نوجوان صائم ایوب نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری اننگز میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔
تاہم صائم ایوب کی اس شاندار پرفارمنس پر اے آر وائی زیپ کے شو ’ دی پویلین ‘ میں سابق کپتانوں نے کھلاڑی کی تعریف کی ہے ساتھ ہی مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی بھی کردی ہے۔
صائم ایوب کی ڈبل سنچری کے بعد ایک اور سنچری
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ صائم ایوب کا مستقبل روشن ہے، مجھے خوشی ہے کہ وہ اپنے بیٹنگ کے انداز کو نہیں بدلتے اور فرسٹ کلاس میچوں میں بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ صائم ایوب کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹور اسکواڈ میں منتخب کرنا چاہیے، اور اسے کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ اگر وہ کارکردگی نہ دکھائے تو اسے ڈراپ نہ کریں، صائم ایک ایسا بلے باز ہے جو کہ مستقبل میں پاکستان کے لیے کئی میچ جیت سکتا ہے، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ صائم پر انوسٹ کرے۔