Tag: سابق کپتان بابر اعظم

  • دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

    دورہ آسٹریلیا: عثمان خواجہ کا بابر اور شاہین سے متعلق اہم بیان

     آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ اور بولنگ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا، ایک چرف شاہین آفریدی نے تیز باولنگ کی تو دوسری طرف ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کر کے شاہین نے مسکرا کر ہاتھ ملایا۔

     عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی گزشتہ ٹیسٹ سیریز ہر اعتبار سے شاندار تھی، اس مرتبہ بھی پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے۔

    آسٹریلوی بیٹر کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے، ان کی بولنگ کی رفتار 150 اور کبھی تو 160 تک ہوتی ہے، بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم سڈنی روانہ ہوگئی

     عثمان خواجہ نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ اسکیپر کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں لیکن بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم براستہ دبئی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، صائم ایوب، امام الحق، ابرار احمد کے علاوہ دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

  • امام الحق کی ’قوالی نائٹ‘ میں سابق کپتانوں نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    امام الحق کی ’قوالی نائٹ‘ میں سابق کپتانوں نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی قوالی نائٹ میں سابق کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے قوالی نائٹ میں محفل لوٹ لی۔

    امام الحق کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں، گزشتہ روز قوالی نائٹ کی تقریب لاہور ہوئی میں جس میں سابق کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، عثمان قادر سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

    اس دوران سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کو ‘میرا پیا گھر آیا’ گانے پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    امام الحق کی اپنی ہونے والی اہلیہ انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

    امام الحق کا نکاح 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شائقین کرکٹ کی جانب سے امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارک باد اور دعائیں کی جارہی ہیں۔

  • سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    سابق کپتان بابر اعظم بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔

    گزشتہ ایک ماہ سےجاری اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کی معروف شخصیات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

    تاہم اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد فلسطینیوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

    بابر اعظم نے فوٹعو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی جس نے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا پکڑ رکھا ہے۔

    مذکورہ بچی تباہ شدہ گھر کے ملبے پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ اس کے ایک ہاتھ میں اس کی گُڑیا ہے۔

    بابر اعظم نے اس پوسٹ کے کیپشن میں یہ شعر لکھا ؛

    اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے

    امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم کا لمبی خاموشی کے بعد بلآخر فلسطین کے حق میں پوسٹ جاری کرنا ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔