Tag: سابق کپتان شعیب ملک

  • اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

    اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی

    پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شادی کرلی۔

    سابق کپتان  قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی، سوشل میڈیا پر اداکاری ثنا جاوید اور شعیب  ملک نے تصویر کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    شعیب ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر کے ساتھ کیپشن الحمدللہ اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھا ہے جبکہ اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہے۔

    اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر نام بھی تبدیل کرلیا، انہوں نے انسٹاگرام پر ’ثنا شعیب ملک‘ لکھا ہے۔

    واضح رہے کہ سال 2020 میں ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمری جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

    دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہوگئے۔

    کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی نے اپنا فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک کو قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی نے اپنا فیورٹ کھلاڑی شعیب ملک کو قرار دے دیا

    دبئی: کراچی کنگزاورپشاورزلمی کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے شاہدآفریدی کی بیٹیاں بھی اسٹیڈیم میں موجود تھی،بوم بوم کی بڑی بیٹی نے کراچی کنگزکےکپتان کوفیورٹ کھلاڑی قراردیا۔

    آفریدی کی پشاورزلمی اورشعیب ملک کی کراچی کنگزکوسپورٹ کرنے بوم بوم کی بیٹاں بھی شارجہ پہنچ گئی، آفریدی وکٹ پرآئے توان کی بیٹیاں صرف بابا کی ٹیم کو نہیں بلکہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کررہی تھیں۔

    آفریدی کی بڑی بیٹی نے بتایاکہ بابا کے علاوہ ان کے فیورٹ پلیئر کراچی کنگزکے کپتان شعیب ملک ہیں، دوسری بیٹی نے سیلفی کنگ احمد شہزاد کو پسندیدہ کھلاڑی کہا۔

    آفریدی کی ننھی پریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کوخوب انجوائے کررہے ہیں۔

  • ورلڈ کپ کھیلنا چاھتا ھوں لیکن ضمانت کے ساتھ، شعیب ملک

    ورلڈ کپ کھیلنا چاھتا ھوں لیکن ضمانت کے ساتھ، شعیب ملک

    لاہور: سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہتے ھیں لیکن انہیں ضمانت چاہیئے کہ انہیں کتنے میچز اور کس طرح کھلایا جائے گا۔

    پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنے دو سو سولہ ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ڈیڑھ سال قبل کھیلے تھے، ورلڈ کپ سے پہلے وہ ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں ہیں اور اسکے لئے آسٹریلیا کی بگ بیش بھی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

    شعیب ملک کا ماننا ہے کہ وہ دو ہزار پندرہ کے عالمی کپ کے بعد بھی پاکستان کرکٹ اور نوجوان کرکٹرز کی مدد کرسکتے ہیں۔

    شعیب ملک  کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم سعید اجمل اور محمد حفیظ کے ایکشن کے مسائل کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے اور بیٹنگ بھی غیر معمولی نہیں۔

    شعیب ملک ورلڈ کپ کھیل سکیں گے یا نہیں اسکا فیصلہ سات جنوری کو ہوگا جب سلیکٹرز حتمی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔