Tag: سابق کپتان معین خان

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں سابق کپتان بھی شامل ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے حکومتی شخصیت سابق کپتان معین خان سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے، وہاں انہیں گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کیلئے عبوری منیجنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، عبوری منیجنگ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف مستعفی

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔

    یاد رہے کہ چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ سال 5 جولائی کو جاری ہوا تھا جس کی مدت 4 ماہ تھی۔

    بعد ازاں گزشتہ سال نومبر میں نگران وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذکا اشرف کو ورلڈکپ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • لگتا ہے اعظم میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے، معین خان

    لگتا ہے اعظم میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے، معین خان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے اپنے بیٹے اور قومی کرکٹر اعظم خان کے حوالے سے کہا ہے کہ لگتا ہے اعظم میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے۔

    پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ٹیم ڈائریکٹر معین خان نے کہا کہ یہ اعظم کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ جس ٹیم سے چاہے کھیلے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہا ہے۔

    لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جوائن کرلیں۔

    انھوں نے کہا کہ سپلیمنٹری میں نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ احمد شہزاد، عمر اکمل یا شرجیل خان کو لینے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی سمت درست ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہو گی۔ اس وقت ہماری نظر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتوانے پر ہے۔

    واضح رہے کہ اعظم خان پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ تھے جس کے بعد وہ فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے جہاں انھوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔