Tag: سابق گورنر

  • مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور سابق گورنر کے بھائی اور 2 بھتیجوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سیالکوٹ میں پولیس نے ڈار برادران کےگھر پر چھاپہ مارا پولیس چھاپے کے وقت عثمان ڈار اور عمر ڈار گھرپر موجود نہیں تھے، پولیس نے گھر  میں موجود گاڑیوں کے شیشے قیمتی فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان توڑ دیا۔

    عمر ڈار نے بتا یا کہ پولیس نےگھر میں توڑ پھوڑ کی، خواتین کو ہراساں کیا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے خواتین سے نازیبا زبان استعمال کی تشددکیا، جبکہ عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار الماریوں سے زیورات اور رقم لےگئے۔

    عمر ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران میری اہلیہ کو حراست میں لیا، اہلیہ پر تشدد کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔

    کوئٹہ میں ہی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس نے قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    کوئٹہ میں پولیس نے سرکی روڈ پر ایک اور کارروائی کی، پی ٹی آئی بلوچستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر  کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس چھاپے کے وقت آصف ترین گھر پر موجود  نہیں تھے۔

    جامشورو میں پولیس نے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دیوان مہش کمار سميت 4 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

    سیالکوٹ میں ہی پولیس نے پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹریٹ جناح ہاؤس پر بھی دھاوا بولا، جناح ہاؤس میں فرنیچر اور شیشے توڑ ے، آفس کا ریکارڈ، سامان باہر پھینک دیا۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے 36 کارکن گرفتار کیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

  • مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

    مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

    کراچی: سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    وسیم بادامی نے پوچھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر فلم بنائی جائے تو اس میں کس اداکارہ کو لیا جائے؟ جس پر محمد زبیر نے ماہرہ خان کا نام لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

    محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر انہیں ان کے بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی تھی۔

    محمد زبیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وہ محمد زبیر کی بحث کی عادت سے بے حد پریشان ہیں۔

  • پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر دھیان نہیں دیا گیا: سابق گورنر اسٹیٹ بینک

    پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر دھیان نہیں دیا گیا: سابق گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی: سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ مختلف ادوار میں پاکستان میں انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر دھیان نہیں دیا گیا، انفرا اسٹرکچر کے منصوبے نہ ہونے کے باعث معاشی نمو میں زیادہ بہتری نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی شراکت سے منعقدہ ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی نمو بڑھانے کے لیے انفرا اسٹرکچر کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے پاکستان کو جی ڈی پی کا 8 فیصد سے زائد انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کرنا چاہیئے۔ اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر اور سمال میڈیم انٹر پرائزز کی ترقی کا انحصار معاشی ترقی، پیداوار، سرمایہ کاری، روزگار پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کے تعلق پر مبنی ہوتا ہے۔

    انہوں نے مید کہا کہ جب قانونی، ریگولیٹری اور ادارہ جاتی فریم ورک مضبوط ماحولیاتی نظام کے لیے مددگار ہوں گے تو سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور روزگار پیدا ہوگا۔

    تقریب میں دیگر مقررین نے بھی پاکستان میں نجی شعبہ پر مبنی انفرا اسٹرکچر فنانسنگ کے فروغ کے لیے معلومات، جدید آئیڈیاز کی فراہمی اور پاکستان کی سمال میڈیم انٹر پرائزز کی مالی رسائی میں اضافے کے طریقوں کی نشاندہی پر اظہار خیال کیا۔

    مقررین نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کے لیے پرائیویٹ فنڈ سے فائدہ اٹھانے، انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے لیے قرضوں میں اضافہ اور ایس ایم ایز کے لیے سرمایہ کاری میں جدت اور شعبے کے اندر نجی و سرکاری شراکت داری میں بہتری کے جدید مواقع بھی تلاش کیے جا رہے ہیں۔

  • جنوبی کوریا کے سابق گورنر کو جنسی زیادتی پر ساڑھے 3 سال قید کی سزا

    جنوبی کوریا کے سابق گورنر کو جنسی زیادتی پر ساڑھے 3 سال قید کی سزا

    سیئول: جنوبی کوریا میں سابق گورنر آن ہی جنگ کو جنسی زیادتی کے کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق گورنر آن ہی جنگ کو اپنی سیکریٹری کم جی یون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نے ساڑھے تین سال قید کی سزا سنادی۔

    گزشتہ برس سابق گورنر کی سیکریٹری نے ایک ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

    سابق گورنر کی سیکریٹری کم جی یون کا کہنا تھا کہ انہیں 8 ماہ کے دوران 4 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ایسا گورنر ہاؤس میں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کیس کے فیصلے کو بگاڑنے کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق چیف جسٹس گرفتار

    سیکریٹری کے الزامات کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے گورنر کو پارٹی سے نکال دیا تھا، گورنر آن ہی جنگ نے پارٹی کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے گورنر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے زیادتی کا شکار لڑکی سے معذرت بھی کی تھی۔

    جنسی زیادتی کا معاملہ عدالت تک پہنچا اور گورنر کو الزام ثابت ہونے پر ساڑھے تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق گورنر نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تمام شواہد مٹا دئیے تھے اس لیے انہیں عدالت سے کم سے کم سزا ہوئی ہے۔

  • سابق گورنر عشرت العبادکراچی سےدبئی روانہ

    سابق گورنر عشرت العبادکراچی سےدبئی روانہ

    کراچی :سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پراوزسے دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔

    صوبہ سندھ میں گورنر پر کے عہدے پر14سال تک فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرر العبادغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سےدبئی روانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں:گورنر شپ کے 14 برس، عشرت العباد کا کتاب لکھنے کا اعلان

    خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے۔

  • بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارک باد دینے لاہور پہنچ گئے

    بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارک باد دینے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری شہباز تاثیر کی بازیابی پر مبارک باد دینے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سابق گورنر کے خاندان نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا،ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری سخت سکیورٹی میں شہباز تاثیر کے گھرکیولری گراونڈ پہنچے جہاں انہوں نے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے۔

    پولیٹیکل سیکرٹری مسیحی برادری کے نمائندے بھی گلدستے لے کرتاثیر خاندان کو مبارکباد دینے پہنچے، بلاول کی سکیورٹی کے باعث مسیحی نمائندوں کی شہباز تاثیر سے ملاقات ہوسکی نہ ہی مبارکباد کےلئے آنے والے رشتہ داراور دوست مل سکے ۔

  • چوہدری سرورکا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    چوہدری سرورکا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پنجاب کے سابق گورنر چوہدری سرور نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے، اس سلسلے میں انہوں نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد چوہدری سرور عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ سے ہوٹل کیلئے روانہ ہوئے، اس موقع پر کارکنان کا جوش قابل دید تھا اور وہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

    انہوں نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا ہے،میں بہت جلد کراچی جاؤں گا، موت سے نہیں ڈرتا، اگلی پریس کانفرنس میں مزید حقائق سے پردہ اُٹھاؤں گا۔

  • سوات کے آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب انتقال کرگئے

    سوات کے آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب انتقال کرگئے

    سوات کے آخری ولی عہد اور سابق گورنر میاں گل اورنگزیب انتقال کر گئے۔میاں گل کو ان کے آبا ئی شہر سیدو شریف میں سپردخاک کردیا گیا۔ سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور مشیر وزیراعظم امیر مقام نے اظہار افسوس کیا ۔ریاست سوات کے آخری ولی عہد اور سابق گورنر میاں گل اورنگزیب انتقال کر گئے ،چھیاسی سالہ میاں گل اورنگزیب کی نماز جنازہ سیدو شریف میں ادا کی گئی ۔

    سوات کے آخری ولی عہد کی تدفین شاہی قبرستان میں کی گئی ۔ میاں گل اٹھائیس مئی انیس سو اٹھائیس میں سیدو شریف میں پیدا ہوئےانیس سو اڑتالیس میں میاں گل نے پاک آرمی جوائن کی اور انیس سو پچپن میں فوج سے قبل از وقت ریٹا ئر منٹ لی اس دوران وہ اس دور کے آرمی چیف ایوب خان کے اے ڈی سی رہے وہ سابق صدر ایوب خان کے داماد بھی تھے۔

    مغربی پاکستان کی اسمبلی میں ریاست سوات کی نمائندگی کی اور مختلف ادوار میں سوات میں ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ، گورنر بلوچستان کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔