Tag: سابق گورنر سندھ محمد زبیر

  • جو ٹیکس فائلر نہیں اس کو سزا ہونی چاہیے، سابق گورنر محمد زبیر

    جو ٹیکس فائلر نہیں اس کو سزا ہونی چاہیے، سابق گورنر محمد زبیر

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ جو ٹیکس فائلر نہیں ہے اس کو سزا ہونی چاہیے اور فائلر بنانا چاہیے، نان فائلر ہونا ہی نہیں چاہیے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں کہ نان فائلر ہونا ہی نہیں چاہیے، بجٹ میں فائلر اور نان فائلر کے درمیان فرق کو بڑھا دیا گیا جو اچھی بات ہے۔

    محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کا ارادہ ایسا ہونا چاہیے کہ نان فائلر کو کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہیے، آئی ایم ایف سمیت دوست ممالک سوال کرتے ہیں کہ نان فائلر کا چکر ختم کریں۔

    سابق گورنر نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں یہ تیسرا بجٹ ہے کوئی دھماکا خیز بجٹ نہیں، بجٹ سے ایسا لگتا ہے کہ یہ اب معیشت کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ایڈیشنل ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں جو عوام پر بوجھ ہی بنیں گے، 30 فیصد ایڈیشنل ٹیکسز جمع کرنے کیلئے بوجھ ڈالنا پڑے گا۔

    پروگرام کے دوران ماہرمعیشت خرم شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرتنخواہ دار طبقے کا ٹیکس 35 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا گیا ہے۔ بجٹ میں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کمزور ہے اسے ٹھیک کرنا ناگزیر ہے، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے اس کیلئے اقدامات بھی کرنا ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات میں ٹیکسز لگے لیکن عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کا فائدہ ہوگا۔

  • بات واضح ہوگئی عمران خان اسدعمر کی کارکردگی پرخوش نہیں تھے ، محمد زبیر

    بات واضح ہوگئی عمران خان اسدعمر کی کارکردگی پرخوش نہیں تھے ، محمد زبیر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا بات واضح ہوگئی عمران خان اسد عمرکی کارکردگی پر خوش نہیں تھے، اسد عمر کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک تاثر تھا خواب عمران خان نے دیکھے، پایہ تکمیل تک اسدعمرپہنچائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ وہ اسد عمر اور معاشی پالیسی سے خوش نہیں تھے۔

    محمدزبیر کا کہنا تھا معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے، وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، وزیراعظم کی ٹیم میں وزیراعلیٰ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔

    انھوں نے اسدعمر کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔

    گذشتہ روز بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسدعمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ ہمیں تو پتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیں۔

    مزید پڑھیں : اگر میرے جانے سے معیشت بہتر ہوتی ہے تو یہ بہترین فیصلہ ہے: اسد عمر

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

    بعد ازاں ایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا تھا ان کے وزارت چھوڑنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوتی ہے تو پھر یہ بہترین فیصلہ ہے، ’میں نہ تو مایوس ہوں نہ ہی غصے میں، استعفے کی خبر خود دینا چاہتا تھا، عمران خان سے بھی کہا، لیڈر شپ میں پسند نا پسند پر فیصلے نہیں ہوتے، عثمان بزدار اور میرا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، وہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔

  • پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کے لئے اقدامات اچھی بات ہے، محمد زبیر

    پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کے لئے اقدامات اچھی بات ہے، محمد زبیر

    اسلام آباد : سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس آنی چاہیئے اور حکومتی اقدام میں سب کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان انصاف اوراحتساب کے معاہدے کے بڑے اقدام پر مخالفین بھی تعریف کرنے لگے، رہنما مسلم لیگ ن اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حکومتی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا برطانیہ سے ایسا معاہدہ ہوتا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

    محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی لوٹی دولت واپس لانے کے لئے اقدامات اچھی بات ہے، اسحاق ڈار ہو یا کوئی بھی ہو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور حکومتی اقدام میں سب کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

    یاد رہے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کا معاہدہ ہوگیا، معاہدے کے مطابق ملزمان کی حوالگی اور پاکستانی اثاثوں کی ریکوری کے لیے دوبارہ کام کیا جائے گا اور منی لانڈرنگ کے تدارک کیلئے دونوں ممالک اقدامات کریں گے۔

    معاہدے کا مقصد پاکستان کی لوٹی دولت کو واپس لانا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کا معاہدہ طے

    برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی آسان بنائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ منی لانڈرنگ کے خلاف گفتگو ہوئی، منی لانڈرنگ کے تدارک کے لیے پاکستان برطانیہ مل کر کام کریں گے۔

    ساجد جاوید نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ مشترکہ مسئلہ ہے، گرے لسٹ سے نکلنے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے، ملزمان کی حوالگی سےمتعلق کابینہ کی منظوری کےبعدکام شروع ہو جائے گا، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بات چیت شروع کررہے ہیں۔

    اس سے قبل قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی اہم ملاقات ہوئی،