Tag: سابق گورنر پنجاب

  • سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی

    سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور زخمی

    لاہور: پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

    سابق گورنر پنجاب اور نامور قانوندان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرا ڈرائیور زخمی ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے۔

    اس واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق لطیف کھوسہ کےگھرپہنچ گئے، پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر سےگولیوں کے کئی خول ملے ہیں، گھر پر 7 فائر کئے گئے، گولیاں گھر کے دروازے اور گیراج میں پارک کار میں لگیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ میں پستول اور رائفل کا استعمال کیا گیا، ایک گولی گیراج میں موجود ڈرائیور جاوید کی ٹانگ میں لگی، زخمی ڈرائیور جاوید کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے، سی سی ٹی وی میں واضح ہوگا کہ حملہ آور کار پر تھے  یا موٹر سائیکل پر، جبکہ مزید تفتیش کیلئے زخمی ڈرائیور کا اسپتال میں بیان لیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب چوہدری اعتزازاحسن بھی لطیف کھوسہ کےگھر پہنچ گئے، انہوں نے لطیف کھوسہ کےگھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم کی طرح بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں، لطیف کھوسہ

    نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم کی طرح بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں، لطیف کھوسہ

    اسلام آباد : سابق گورنر پنجاب اور رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بانی ایم کیو ایم کی طرح ریاست مخالف بیانیہ دے رہے ہیں اگر اس بغاوت پر بانی ایم کیو ایم پر پابندی لگ سکتی ہے تو مسلم لیگ (ن) پر کیوں نہیں لگ سکتی؟

    پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما نے یہ سوال اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے اُٹھایا، لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف تمام اداروں کو ناکام قرار دے کر اپنی غلامی کی زنجیر میں باندھ دینا چاہتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس طرح اداروں پر تنقید کر رہے ہیں اور جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ یقینی طور پر بغاوت کے زمرے میں آتا ہے جس پر اسی طرح کی کارروائی ہونی چاہیے جیسی بانی ایم کیو ایم کے خلاف گزشتہ برس ہوئی تھی.

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف نے تو اپنے گاؤں کا نام تک جاتی امراء رکھتے ہیں تو کس طرح وہ کشمیر میں یوم کشمیر کے موقع پراپنے دوست اور یار مودی کو بھارتی مظالم یاد کراتے چنانچہ نااہل وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر بھی نااہلی کا ثبوت دیا.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 203 کو چیلنج کیا تھا کیوں کہ جب سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قراردیا تو اسی نااہل شخص نے نئی کابینہ تشکیل دے دی تھی جس پر میں نے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی تضحیک کی جا رہی ہے.

    لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود کہتے ہیں کہ میرے وزیراعظم نوازشریف ہیں یعنی انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے ایک عدالت سے نااہل قرار دیئے گئے نواز شریف نے منتخب کیا جس پرمیں نےعدالت کی توجہ اس امور کے ساتھ ساتھ نوازشریف کے بیانیے کی طرف دلائی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • طالبان کی قید سے رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بالاخر زبان کھول دی

    طالبان کی قید سے رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بالاخر زبان کھول دی

    کراچی: طالبان کی قید میں پانچ برس گزارنے کے بعد رہائی پانے والے شہباز تاثیر نے بالاخر زبان کھول دی اور اغواء کاروں کے ظلم و ستم کی داستان بیان کردی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں شہباز تاثیر نے بتایا کہ انھیں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے اغواء کیا تھا، شروع میں کوڑے مارنے شروع کیے۔ اس کے بعد کمر کو بلیڈ سے کاٹا، پلاس سے کھینچ کرکمر سے گوشت نکالا، پھر ہاتھوں اور پیروں کے ناخن نکالے گئے۔

    شہباز تاثیر نے بتایا کہ انھیں زمین میں دبا دیا جاتا تھا، ایک مرتبہ تو سات روز زمین میں دبا کر رکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا منہ سوئی دھاگے سے سی دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی کیلئے کوئی تاوان نہیں دیا گیا بلکہ طالبان کی آپس کی لڑائی ان کی رہائی کا سبب بنی۔

  • سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرا لیا گیا

    سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرا لیا گیا

    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کاروائی کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹےشہباز تاثیر کو اغواءکاروں سے بازیاب کرالیا گیاہے ۔

    سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شہباز تاثیر اس وقت بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاہے، ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شہباز تاثیر کو بازیاب کرایاہے لیکن تاحال کسی بھی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں ۔

    شہباز تاثیر کو دوہزار گیارہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کیا گیا تھا اغواکاروں نے پچاس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    چھبیس اگست دو ہراز گیارہ کی صبح شہباز تاثیر لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گلبرگ اپنے آفس جارہے تھے کہ حسین چوک کے قریب چار موٹرسائیکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

    سابق گورنر کے بیٹے کا اغوا ہائی پروفائل کیس اُس وقت بنا جب کافی عرصے تک ان کا پتا، نہ چلا نا ہی اغوا کاروں نے کوئی رابطہ کیا شہباز تاثیر کے اغوا کے الزام میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ، لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی دے دی گئی ۔

    مئی دو ہزار بارہ میں اغواکاروں نے پچاس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اُن کے اغوا سے متعلق خبریں آتی رہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں کے چنگل میں ہیں ۔

  • سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے، چودھری محمد سرور

    سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے، چودھری محمد سرور

    لاہور: سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا 2 ارب ڈالر سرمایہ بیرون ملک سے واپس لائیں گے، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مئی جون میں کرائے جائیں گے، پنجاب حکومت بھی فی الفور بلدیاتی انتخابات کروائے۔

    تحریک انصاف لاہور کے استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، جنہیں پی ٹی آئی واپس لائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مئی جون میں کروا دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت بھی فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے۔

    انہوں نے دعوٰی کیا کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف جیتے گی، جبکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان بھر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

    چودھری سرور نے کہا کہ وہ کل شیخوپورہ میں پہلا جلسہ عام کریں گے، 5 مارچ کو میر پور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے۔

  • چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید کردی

    چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید کردی

    لاہور : سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، وہ کبھی مسلم لیگ نون کا حصہ نہیں رہے۔

    برطانیہ سے واپسی پر سیاسی لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے۔ لاہور میں فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں سے مشاورت کیلئے برطانیہ جا رہے ہیں، ون وے ٹکٹ لے کر نہیں جا رہے۔

    جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہی ہو گا، 10 فروری کو وطن واپسی پر آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک اںصاف میں شمولیت کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میرا ایسسا کوئی ارادہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا، مسلم لیگ نون کا رکن تھا نہ اب ہوں۔ سیاست میں رواداری اور ایشوز پر توجہ دینی چاہیئے۔

    جیسی جمہوریت پوری دنیا میں ہے، پاکستان میں کہیں نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایشوز کی بجائے ذاتی حملوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ حکومت توانائی کے بحران پر قابو نہیں پا سکی، 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔

    حکومت کی ناکامی ثابت کرنے کیلئے یہی کافی ہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس بھی مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آتا، اپوزیشن کو شیدو منسٹرز بنانے چاہیئیں۔

    جو اقتدار میں آنے پر پالیسیاں بنائیں لیکن یہاں حکومت میں آنے کے بعد وزارتوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق گورنر نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیئے، 5 سال بعد بھی لندن پلان کا حصہ ثابت ہو گیا تو وہ سزا کیلئے تیار ہوں گے۔

    یہاں قبضہ مافیا کی سرپرستی کوئی نہ کوئی بڑا آدمی کرتا ہے، صرف سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں، قبضہ مافیا کیخلاف قانون سازی کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں 80 قابض اور 20 فیصد مالک کا حق تسلیم کیا جاتا ہے۔

  • آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    بنوں :سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کہتے ہیں کہ آئی ڈی پیز حکومتی امداد سے مطمئن ہیں قبائیلوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے کہا قبائلیوں کی قربانی بڑی قربانی ہے،رائیگاں نہیں جائے گی۔

    حکومت سے ملنے والی امداد سے متاثرین مطمئن ہیں۔ سابق گورنر پنجاب نے شمالی وزیرستان متاثرین میں عید تحائف تقسیم کیے۔ جس کا بندوبست لاہور کی جذبہ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تحائف کی تقسیم کے دوران سابق گورنر پنجاب قبائیلوں میں گھل مل گئے اور انہیں مشکلات برداشت کرنے پر مزید حوصلہ بھی دیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کا کہنا تھا حکومت آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔