Tag: ساتویں سالگرہ

  • شادی کی ساتویں سالگرہ پر عروہ کا شوہر کے لیے پیار بھرا پیغام

    شادی کی ساتویں سالگرہ پر عروہ کا شوہر کے لیے پیار بھرا پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے شادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر  شوہر فرحان سعید کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر گلوکارو اداکار فرحان سعید کے ہمراہ دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    ویڈیو میں عروہ حسین اور فرحان سعید کو سیاہ چمکتے لباس میں دلفریب پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پسِ منظر میں محبت سے بھرپور گانا ’ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے‘ نے ویڈیو کو چار چاند لگادیے۔

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    ویڈیو کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ میں اکثر سوچتی ہوں کہ ’میں نے اپنی زندگی میں ایسی کون سی اچھائی کی تھی جس کے بدلے اللہ نے آپ جیسے شخص کا ساتھ نواز دیا’۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

    اداکارہ نے لکھا کہ ’ میں جتنا آپ کو سوچتی ہوں اتنی ہی آپ کی تعریف کرتی ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ آپکا احترام کرتی ہوں شادی کی سالگرہ مبارک ہو میرے شوہر‘۔

    عروہ کی محبت بھری اس پوسٹ کو لاکھوں مداحوں کیجانب سے بے حد پسند کیا جارہا  ہے، یاد رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)