Tag: ساتھی

  • ماہرین نے شادی کا انوکھا فائدہ ڈھونڈ لیا

    ماہرین نے شادی کا انوکھا فائدہ ڈھونڈ لیا

    طبی و سائنسی ماہرین نے شادی اور ساتھ رہنے کے کئی فوائد پر ریسرچ کی ہے اور اب حال ہی میں اس کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔

    حال ہی میں جرنل آف نیورولوجی نیورو سرجری اینڈ سائیکاٹری کے تحت کی گئی تحقیق میں کم از کم 15 مطالعات میں دنیا بھر سے 8 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ لوگوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بیوہ، طلاق یافتہ یا غیر شادی شدہ افراد کا موازنہ شادی شدہ افراد سے کیا۔

    تحقیق کے نتائج کے مطابق شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں، ساتھی سے علیحدہ ہوجانے والے افراد میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ کم از کم 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے، اور ایسے افراد جنہوں نے کبھی شادی نہیں کی ان میں جنس اور عمر سے متعلق خطرے کے عوامل کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد یہ خطرہ 42 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں سامنے آیا کہ شادی شدہ ہونے سے مختلف طریقوں سے ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

    شادی شدہ افراد روزانہ کی بنیاد پر باہمی میل اور تعلق کی بنا پر مختلف سماجی مصروفیت میں وقت گزارتے ہیں جو کسی بھی شخص کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، ذہنی استعداد اور یاداشت کو بہتر بناسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ ماضی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شادی شدہ ہونے کے نتیجے میں بہتر فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے، جیسے کہ صحت مند کھانا اور ورزش میں اضافہ، کم سگریٹ نوشی، یہ سب ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    طلاق یافتہ افراد کے مقابلے میں علیحدہ ہوجانے والے افراد میں ڈیمنشیا کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے، اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سوگ ہو جو زیادہ تناؤ میں مبتلا رکھتا ہے۔

    یہ تناؤ ذہن کے اس حصے کو جہاں یادداشت کی تشکیل ہوتی ہے، نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

    تاہم، ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیمنشیا کو روکنا اتنا آسان نہیں ہے، یہ مطالعہ ڈیمنشیا کے خطرے اور شادی کے درمیان تعلق کو ظاہر تو کرتا ہے۔ لیکن، یہ سمجھنا کہ ازدواجی حیثیت سے متعلق کچھ مخصوص عوامل ڈیمنشیا کے خطرے کو کس طرح متاثر کر سکتے ہیں، بڑی حد تک نامعلوم ہے۔

  • اترپردیش بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کردیا

    اترپردیش بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کردیا

    نئی دہلی : درویش یادیو کو ساتھی وکیل منیش شرما نے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی، مقتولہ خاتون وکیل اور قاتل منیش شرما نے ایک ہی دفتر سے وکالت کا آغاز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی عدالت میں بار کونسل کی خاتون صدر درویش یادیو کون کے ساتھی وکیل نے گولیاں مار کر قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بار کونسل کی پہلی خاتون صدر 38 سالہ درویش یادیو کو ان کے ساتھی وکیل منیش شرما نے گولی مار کر قتل کردیا، منیش شرما نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں اور اپنے پہلے دورے پرعلی گڑھ عدالت پہنچی تھیں جہاں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کے فوری بعد ان کے ساتھی وکیل نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    وکیل منیش شرما کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ پولیس نے آلہ قتل لائسنس یافتہ پستول کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    واضح رہے کہ بار کونسل کی چیئرپرسن درویش یادیو نے 2004 میں منیش شرما کے ساتھ وکالت کا آغاز کیا تھا اور دونوں ایک ہی دفتر میں بیٹھتے تھے۔

  • بھارت میں پہلی صف میں بیھٹنے پر طالب علم قتل

    بھارت میں پہلی صف میں بیھٹنے پر طالب علم قتل

    نئی دہلی : بھارتی طالب علموں نے کوچنگ سینٹر کی کلاس میں پہلی صف میں بیھٹنے پر اپنے ساتھی طالب رنجیت سنگھ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شمال میں واقع ریاست اترپردیش کے گاؤں مالوبر میں پانچ طالب علموں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی طالب علم کو محض اگلے صف میں تشریف فرما ہونے پر قتل کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علموں کا گروہ متاثرہ رنجیت سنگھ کو نیم برہنہ حالت فولاد کی راڈز سے مار رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے متاثرہ نوجوان کو زبانی نوک جھوک کے بعد کوچنگ سینٹر کی عمارت سے باہر نکال دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجیت اپنے دوستوں سے ہاتھا پائی کو آمادہ ہوگیا تھا کیوں کہ وہ کوچنگ میں شرکت کے لیے اگلی صف میں بیھٹنا چاہتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اگلے روز متاثرہ نوجوان پر راڈز اور ڈنڈوں سے اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس میں شرکت کے لیے جارہا تھا، حملے کے دوران رنجیت سنگھ کو سر اور سینے پر شدید زخم آئے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزمان رنجیت کو زخمی حالت میں چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے لیکن عوام نے ایک ملزم کو پکٹر کر پولیس کے حوالے کردیا تھا جس کی مدد سے پولیس پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ رنجیت کو فوری طور پر قریب کے ضلعی اسپتال لے جایا گیا تھا اسے فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے تاہم ڈاکٹر نے رنجیت کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے والد گجرات کی ایک فیکڑی میں ملازم ہیں اور والدہ شدید علیل ہیں جو علاج کی غرض سے دہلی میں مقیم ہیں۔

    پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف نوجوان طالب علم کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ کوچنگ سینٹر کے مینیجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں کیوں کہ مذکورہ کوچنگ سینٹر کو کلاسسز کے انعقاد کی اجازت نہیں ہے۔

  • جرمنی میں چلتے ٹرک میں ڈرائیور کا انتقال، ساتھی نے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچالیا

    جرمنی میں چلتے ٹرک میں ڈرائیور کا انتقال، ساتھی نے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچالیا

    برلن : جرمن حکام نے جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر چلتے ٹرک میں سوار ہوکر شہریوں کی جان بچانے والے ڈروائیور کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک پرھجوم اور تیز رفتار شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے کے دوران ایک ڈرائیور کا انتقال ہوگیا جب کہ دوسرے ٹرک ڈرائیور نے اپنی جان پرکھیل کر لوگوں کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن پولیس کا کہناتھا کہ شمالی علاقے کی شاہراہ اے1 پر اچانک ایک ٹرالر سڑک کے درمیان لگی جیرسی حفاظتی دیوار کو روند کرآگے بڑھنے لگا تو اس کے پیچھے چلنے والی ٹریفک رک گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک 43 سالہ ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی چھوڑ کر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر پر چڑھ کر اس کا دروازہ ہتھوڑے کی مدد سے توڑا اور اس میں داخل ہونے کے بعد ٹرک کو روک دیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک کو حادثہ اس کے ڈرائیور کے ڈرائیونگ کے دوران انتقال کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم 54 سالہ ڈرائیور کی زندگی بچانے میں ناکام رہی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی چھوڑ کر چلتے ٹریلر سوار ہوکراسے روکنے اور ایک بڑے ٹریک حادثے سے محفوظ رکھنے پر باہمت ٹرک ڈرائیور کی بروقت کارروائی پر اس کی بڑے پیمانے پر تحسین کی جا رہی ہے۔