Tag: ساتھیوں سمیت گرفتار

  • منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: کراچی کے کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث بدنام زمانہ خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ڈیلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے 980 گرام آئس، 457 گرام کرسٹل، 197 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    ایس ایس پی سٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  برآمد منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے،  ملزمان کی شناخت جویریہ، بلال احمد خان اور اویس خان کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلوچستان میں ہزار خان نامی شخص سے منشیات خرید کر لاتے تھے، ملزمان بڑے پیمانے پر منشیات فروشی، سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

    ایس ایس پی سٹی کا بتانا ہے کہ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے خاتون کو ساتھ رکھتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • اشتہاری نوسر باز ساتھیوں سمیت گرفتار، آرمی افسر کا جعلی کارڈ اور جعلی نمبر پلیٹ بنا رکھی تھی

    اشتہاری نوسر باز ساتھیوں سمیت گرفتار، آرمی افسر کا جعلی کارڈ اور جعلی نمبر پلیٹ بنا رکھی تھی

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری نوسر باز کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سہراب گوٹھ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ڈبل کیبن گاڑی کو روکا، ترجمان نے بتایا کہ اس دوران انتہائی مطلوب اشتہاری نوسر باز ساجد علی تنیو کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سے سبز رنگ کی جعلی نمبر پلیٹ لگی ڈبل کیبن گاڑی برآمد کی جبکہ ملزم نے اظہار حسین قریشی کے نام کا آرمی افسر کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا، ملزم سے جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے جعلی شناختی کارڈ، ایف آئی اے کے جعلی خطوط، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ کے نام سے مختلف جعلی این او سیز اور مختلف بینکوں کے متعدد اے ٹی ایم کارڈز بھی برآمد کرلیے گئے۔