بھارتی ساؤتھ فلموں کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن ان اسٹارز میں سے ہیں جن کا کیریئر پہلے گلوکارہ کے طور پر شروع ہوا تاہم وہ بعد میں اداکاری کی طرف آگئیں۔
ایک انٹرویوں کے دوران انھوں نے اداکاری کی طرف آنے کو ’اتفاقیہ‘ عمل قرار دیا۔ شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ وہ سات زبانوں میں گانے گا چکی ہیں لیکن خود انھیں انگریزی زبان میں گانا پسند ہے۔ اسی وجہ وہ اکثر و بیشتر لندن میں پرفارم کرتی بھی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ کی پہلی بھارتی فلم ’لک‘ تھی اور اس میں ان کا گانا ’آزما لک‘ شائقین کی پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔ گانے میں ان کی مہارت کے باعث ہی وہ سات زبانوں میں گانے گاچکی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شروتی خود کو ملنے والیے ایوارڈز فریج کے اوپر رکھتی ہیں، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے ان کا ایک ایوارڈ گم ہوا ہے تب سے انھوں نے ایوارڈز کو گھر میں موجود فریج پر رکھنا شروع کردیا ہے تاکہ وہ نظرں کے سامنے رہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے اور والد کمل ہاسن تامل فلموں کے جانے مانے اداکاروں میں سے ایک ہیں تاہم وہ کافی عرصے سے بھارتی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ان کی والدہ ساریکا بھی اداکارہ رہ چکی ہیں جب کہ کاسٹیوم ڈیزائننگ کے شعبے میں بھی انھوں نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔ شروتی کے مطابق وہ بچپن میں کاسٹیوم ڈیزائننگ میں والدہ کی مدد کرتی رہی ہیں۔