Tag: سات سالہ بچی

  • سات سالہ بچی کی لاش قبر سے غائب  ، اصل حقیقت سامنے آگئی

    سات سالہ بچی کی لاش قبر سے غائب ، اصل حقیقت سامنے آگئی

    راولپنڈی : تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا میں سات سالہ بچی کی لاش قبر سے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں سات سالہ بچی علینہ کی قبر سے لاش مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے والد کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچی کی قبر کشائی کے احکامات جاری کیے اور پولیس سمیت میڈیکل بورڈ کو تمام انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل شروع کیا گیا، جس کے دوران ڈاکٹرز، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف اضافی سیکیورٹی بھی تعینات کی گئی۔

    مزید پڑھیں : راولپنڈی : قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب

    گرجا روڈ قبرستان میں قبرکشائی مکمل کیا گیا تو بچی کی لاش قبر میں ہی موجود نکلی تاہم قبر کشائی کے بعدبچی کی دوبارہ تدفین کر دی گئی۔

    یاد رہے والد نے قبر کے قریب سے کفن ملنے پر لاش غائب ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تھا اور درخواست دائر کی تھی۔

    جس میں کہنا تھا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین کے بعد جب وہ دعا کے لیے دوبارہ قبرستان گئے تو بچی کا کفن قبر کے باہر پڑا ملا، اس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

  • سات سالہ معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    سات سالہ معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاہور: رائیونڈ کے علاقہ میں معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کےواقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، رائیونڈ کے علاقہ میں معصوم بچی کو امام مسجد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بچی سے زیادتی کے بعد امام مسجد موقع سے فرار ہوگیا جبکہ نائلہ بی بی کی عمر 7 سال بتائی جارہی ہے۔

    بچی کے والد بچی مسجد میں قرآن مجید پڑھے گئی امام مسجد بہانے سے گھر لے گیا، امام مسجد مصطفے بچی کا رشتے میں چچا بتایا گیا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تھانہ رائیونڈ کی پولیس ملزم کو پکڑنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شیخوپورہ کی چھ سالہ ایمان فاطمہ گزشتہ روز کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی،جس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی،  پولیس کےمطابق بچی کو زیادتی کےبعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، ایک مشکوک شخص کوحراست میں لے لیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ایک اور 5 سالہ زینب مبینہ زیادتی کے بعد قتل


    ناروال کے علاقے ظفر وال کی چھ سالہ زینب بھی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، زینب کی لاش ہمسائیوں کے گھر صندوق سے ملی۔

    پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ قصور کی 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ درندگی کے واقعے کو زیادہ عرصہ نہیں گزرا جب کچھ عرصہ قبل معصوم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کردیا گیا، تحقیقات کے بعد قتل کے مرکزی ملزم عمران کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: سات سالہ بچی ذیادتی کے بعد قتل، دو سگے بھائی ماں سمیت گرفتار

    لاہور: سات سالہ بچی ذیادتی کے بعد قتل، دو سگے بھائی ماں سمیت گرفتار

    لاہور : زیادتی کے بعد سات سالہ بچی کو قتل کرنے والے دو درندہ صفت ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں، لاش کو ٹھکانے لگانے میں مدد دینے پر ملزمان کی والدہ کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہوس اور درندگی کا ایک اور واقعہ رونما ہوگیا، سات سال کی کمسن بچی ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کردی گئی۔

    لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سات سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچی کے قاتل اس کے ہمسائے نکلے ، پولیس نے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق دو سگے بھائیوں عرفان اوررضوان نے مبینہ طور پر بچی سے زیادتی کی کوشش کی، معصوم بچی کے شور مچانے پر بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش گھرمیں ہی چھپادی۔

    ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلیے بچی کی لاش بوری میں بند کر کے جناح اسپتال کے قریب پھینک دی، پولیس کے مطابق لاش کو ٹھکانے لگانے میں ملزمان کی والدہ بھی ملوث ہے۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا باپ رکشہ ڈرائیور رمضان فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش میں پولیس چھاپےمارہی ہے۔

    اس حوالے سے ایس پی صدر ڈویژن رضوان گوندل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سات روز قبل بچی گھر سے پراسرا طور پر لاپتہ ہوگئی تھی جس کی بوری بند لاش جناح اسپتال کے قریب سے برآمد ہوئی تھی۔

    پولیس نے شک کی بنا پر بچی کے ہمسائے رضوان اور عرفان کو شامل تفتیش کیا تو رضوان نے اقبال جرم کرلیا، جس نے بچی سے زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیاتھا۔

    ایس پی کے مطابق ملزم رضوان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ گھر میں اکیلا تھا بچی کو بہانے سے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔

     قتل میں معاونت کرنے پر پولیس نے ملزمان کی والدہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ والد رکشہ ڈرائیور رمضان تاحال فرار ہے، اس موقع پرمقتولہ  ننھی بچی کے والد رحمت نے دھاڑیں مار مار کر فریاد کی کہ مجھے انصاف چاہیے۔