Tag: سات ملزمان گرفتار

  • کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی کارروائی، گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی / حیدرآباد : رینجرز نے کراچی میں چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اےاین ایف نے حیدرآباد کے فتح چوک سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کیا جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    اس حوالے سے رینجرز ترجمان نے حالیہ کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور چھینا ہوا مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کلاکوٹ سے لیاری گینگ وار کے ملزم نوشاد عرف نانو گرفتار کیا ہے۔

    مذکورہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ گلشن اقبال سے چار ملزمان گرفتار کیے گئے جو لوٹ مار، ڈکیتی اوربھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے دو ملزمان کو گرفتار کیا،یہ ملزمان شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے حیدرآباد کے فتح چوک میں کامیاب کارروائی کرکے، دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

    اےاین ایف حکام کے مطابق ملزمان کے قبضےسے دو کلو حشیش اورڈیڑھ کلو سے زائد افیون برآمد ہوئی، اس کے علاوہ ملزمان سے موٹرسائیکل اور رکشہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، رینجرز نے دو ڈاکوؤں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گاڑیاں چوری کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کامران جان کو خفیہ اطلاع پر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شکارپور سے آکر لوگوں کےگھروں میں ڈرائیونگ کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے تین سال کے دوران کارچوری کی سنچری بنائی، مذکورہ گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیت شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ماڈل کالونی سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اورعوامی کالونی سے چار ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

  • ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں‌ ملوث 7 ملزمان گرفتار

    ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں‌ ملوث 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینو ں پر قبضوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینوں پر قبضہ کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان ہیں،یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سہولت کار،منشیات فروشی،لینڈگریبنگ میں ملوث ہیں۔

    اسی طرح لیاری گینگ وار کے ملزم عارف گنجا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سعود آباد اور لیاری سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ تینوں ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    رینجرز نے ان تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

  • رینجرز کی کارروائیاں، سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

    رینجرز کی کارروائیاں، سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سات ملزمان اسلحے سمیت گرفتار کرلئے، ملزمان مختلف جرائم میں مطلوب تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سات ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملیر سے گرفتار دو ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

    ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ناظم آباد سےایم کیوایم لندن کارکن گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم غیرقانونی اسلحےکی ترسیل میں ملوث ہے۔

    شارع فیصل اوراورنگی ٹاؤن میں رینجرز کے آپریشن کے دوران دو بھتہ خور وں کو حراست میں لے لیا گیا، مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں،پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت سات ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کے قبضے سے دو کلو بارودی مواد،اسلحہ بھی برآمد ہوا.

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےمیں مطلوب تھے.

    دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ اور چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیاگیا.

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی سات ملزمان گرفتار

    کراچی : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا،شہر کے مختلف علاقوں ميں کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قريب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواہ کاروں کے چنگل سے دو مغوی نوید اور ابرارکو بازياب کرالیا جبکہ لاکھوں روپےمالیت کا گوشت ٹرک سمیت اپنے قبضے میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اغواہ کار ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو اغواہ کر کے لے جارہے تھے.

    پوليس سے مقابلےمیں چار اغواہ کار راتکی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے دوسری جانب رضویہ گلبہار کے علاقے میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئےجنہیں عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالےکردیا،ملزم سہیل اور نعمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی گئی.

    محمودآباد پولیس نے کالعدم جماعت کے کارندے زین العابدین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا،نیوکراچی میں پولیس نے دو مفرور ملزمان عبدل منان اور سلام غفور کو حراست میں لے لیا،جبکہ بلدیہ ٹاؤن،مدینہ کالونی میں پولیس نے اسٹريٹ کرائم میں ملوث ملزم عبدل شکور کو گرفتار کرلیا

    ادھر چاکیواڑہ کے علاقے میراناکہ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم زبیر عرف چھوٹو کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا.

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، سات ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، سات ملزمان گرفتار

    کراچی:شہر کےمختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےکارروائیاں کر کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے کاروائی کرکےسیاسی جماعت کے کارکن فہد ذکی کوقتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا،رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے.

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں تین روز قبل ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس نے بن قاسم کے علاقے میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا اور خاتون بھی شامل ہے.

    یاد رہے کہ جمعرات کی رات کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سیاسی جماعت کے کارکن فہد پر فائرنگ کی گئی تھی، جس میں فہد اور اس کا دوست کامران زخمی ہوگیا تھا لیکن دوران اسپتال منتقلی فہد جان کی بازی ہار گیا تھا.

  • خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    خواتین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی سے چار پولیس اہلکاروں اور تین خواتین کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

    ایس ایس پی کورنگی ابرار حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے گرفتار ملزمان دوسو سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نےدوہزارتیرہ میں شرافی گوٹھ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے چار اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دوران تفتیش ملزمان نے دوہزار چودہ میں دو خواتین اور ایک بچی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کرنے اعتراف کیاہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کا گروہ ہر ہفتے دو کارروائیاں کرتا تھا اور ملزمان مزاحمت پر پولیس اور شہریوں کو قتل کردیتے تھے۔