Tag: سات وکٹ

  • آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    میلبورن : چار بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنےوالی دنیا کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا نے ایک بار پھر چار سال کے لئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا،آسٹریلیا کے مائیکل کلارک 74 رنز بنا کر سرفہرست رہے ، جبکہ اسمتھ نے 26 اور ڈیوڈ وارنر نے 45 رنز اسکور کئے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چھیالیس رنز دے کر دو اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف ایک سو تیراسی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ،ابتدا ء میں ہی نیوزی لینڈ  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اوپنربرینڈن میک کلم مچل اسٹارک کی گیند پر صفر پرآؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، جبکہ مارٹن گپٹل پندرہ رنز بنا کر میکسوئل کی بول پر بولڈ ہوئے، نیوزی لینڈ کے تیسرے کھلاڑی کین ولیمسن بارہ رنز بنا کر جانسن کی بول پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

    روس ٹیلر چالیس اور گرینٹ ایلیٹ 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور جیمس فاکنر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل اسٹارک نے دو اور میکسوئل نے ایک وکٹ لی۔

    نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ایک سو چوراسی رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جو آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں پورا کرلیا۔

  • پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    شارجہ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ سات وکٹوں سے فاتح رہا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےسات وکٹوں پر ایک سو چھ رنز اسکور کیے۔

    بسمہ معروف چونتیس اور اسماویہ اقبال اکتیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین وین نائکرک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔وین نائکرک نے سرسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : ورلڈ کپ کی تیاریوں کو ایک اور جھٹکا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا ۔

    ویلنگٹن میں کیویز نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔

    عمر اکمل، حارث سہیل اور سرفراز احمد بھی ٹیم کو مشکلات میں ڈال گئے۔ ایک سو ستائیس رنز پر چھ وکٹیں گرنے کےبعد مصباح الحق اور آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔

    آفریدی نے تیز کھیلتے ہوئے اکیس گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ آفریدی سڑسٹھ اور مصباح اٹھاون رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم چھیالیسویں اوور میں دو سو دس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    [جواب میں پاکستانی بولرز کا جادو بھی نہ چل سکا۔ میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف چالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پربا آسانی پورا کرلیا۔

    علاوہ ازیں چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹیم کی شکست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امید ہے ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی بہتر ہوگی۔

    شہر یار خان کا کہنا تھاکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں  ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

    کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی شرائط پر نہیں معیاد پر اعتراض ہے۔ معیاد ورلڈ کپ کے بعد ہی بڑھائی جاسکتی ہے۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی محمد عامر کو جلد واپس لانا چاہ رہا ہے۔ وہ اینٹی کرپشن یونٹ کے اطمینان کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکیں گے۔

    ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے نے جونئیر ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔