Tag: ساحل

  • جون جولائی میں کراچی کے ساحل پر سیپیاں کیوں آ جاتی ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

    جون جولائی میں کراچی کے ساحل پر سیپیاں کیوں آ جاتی ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

    ان دنوں کراچی کے ریتلے ساحل پر رنگ برنگی سیپیوں کی بہار آئی ہوئی ہے۔

    ہر سال جون جولائی میں کراچی کا ساحل سیپیوں سے سج جاتا ہے، سیپیاں لہروں کے ساتھ بہہ کر سمندر کنارے پہنچتی ہیں، ہر سال یہ سیپیاں ساحل پر کیوں آ جاتی ہیں؟ یہ جانتے ہیں اس ویڈیو رپورٹ میں۔

    سیپیوں کا سمندر کنارے آنا قدرت کا نظام بھی ہے اور سمندری ایکو سسٹم کی تبدیلی بھی، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ سمندر کی لہریں اور مد و جزر اکثر گہرے پانی سے ہلکی چیزوں کو کنارے پر لے آتی ہیں۔


    ملک بھر میں صرف 20 فی صد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہونے کا انکشاف، ویڈیو رپورٹ


    شہری کہتے ہیں سمندر کی گندگی سے ان سیپنوں کی خوب صورتی ماند پڑ گئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں پانی میں آلودگی اور کچرے سے آبی حیات کی زندگی خطرے میں ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • آسٹریلیا کے ساحل پر عجیب و غریب مخلوق نمودار، تصاویر وائرل

    آسٹریلیا کے ساحل پر عجیب و غریب مخلوق نمودار، تصاویر وائرل

    سمندر کے گہرے پانیوں میں قدرت کی شاہکار اور حیرت انگیز مختلف مخلوقات کا مشاہدہ ہم اکثر ٹی وی اسکرینز اور دیگر ذرائع سے کرتے رہتے ہیں۔

    لیکن اس بار آسٹریلیا کے ساحل پر ایک ایسی عجیب و غریب مخلوق کا ظہور ہوا ہے جسے دیکھ کر مقامی لوگ خوف و ہراس اور شش وپنج میں مبتلا ہوگئے اس مخلوق نے لوگوں کے ذہنوں میں سوالات اور قیاس آرائیوں کی نئی لہر کو جنم دیا۔

    کچھ مقامی افراد نے اس دلچسپ مخلوق کو دیکھا جو بظاہر ساحل پر آ کر رک گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس کی تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

    ان میں سے کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ شاید یہ مخلوق کسی دوسرے سیارے سے آئی ہے کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے زمین پر ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا تھا، جس سے لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا اور اس کے متعلق مختلف تبصرے اور آراء سامنے آئیں۔

    برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے آسٹریلیا کے ساحل پر پائی جانے والی اس عجیب و غریب مخلوق کی تصاویر شائع کیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عجیب و غریب مخلوق گزشتہ پیر کی صبح آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے جنوب میں واقع پورٹ ایلیوٹ میں ہارس شو بے میں پائی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مخلوق تقریباً تین میٹر لمبی ہے اور اس کی شفاف ٹانگیں ہیں جن کے سرے پر "خول” موجود ہیں۔

    ایک مقامی شخص نے اس مخلوق کا قریب سے مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ اس کی ٹانگوں کے سرے پر موجود "خول” کے اندر چھوٹے بھورے رنگ کے جاندار حرکت کر رہے تھے، جس سے مخلوق کے بارے میں پراسراریت مزید بڑھ گئی۔

    مقامی باشندوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ یہ عجیب و غریب مخلوق "ہنس کرسٹیشینز” کی نسل کی کوئی قسم ہے۔

    یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے میرین ایکولوجسٹ ڈاکٹر زو ڈبلڈے نے کہا کہ ہنس کرسٹیشین کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ جن میں سے ایک "بلوط” کی نسلیں جو جہاز کے ہولوں اور چٹانوں پر اگتی ہیں۔

    ڈاکٹر ڈبلڈے نے مزید کہا کہ "یہ عجیب بات ہے کیونکہ سیچلڈ دراصل کرسٹیشین ہیں لیکن وہ جانوروں کا بالکل مختلف گروہ ہیں، جو سیپ کے مقابلے جھینگے کے قریب ہیں”۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ان جانداروں کی جوڑ والی ٹانگیں ہوتی ہیں جن سے وہ سمندر کی لہروں میں بہنے والے چھوٹے کھانے کے ذرات کو پکڑ لیتے ہیں، ڈاکٹر نے اس دریافت کو عجیب قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔

  • بیپر جوائے گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کے خوفناک مناظر کی ویڈیوز منظر عام پر

    بیپر جوائے گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کے خوفناک مناظر کی ویڈیوز منظر عام پر

    گجرات : سمندری طوفان بپر جوائے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے اثرات کو بھارت کے ریاست میں دیکھا گیا۔

    بھارت کی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ کل شام بھارت کے ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرایا طوفان نے شہروں میں تباہی مچاتے ہوئے راستے میں آنے والی ہرچیز کو تہس نہس کردیا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ طوفان سمندر سے زمینی علاقوں میں منتقل ہوگیا ہے فی الحال طوفان کا مزکر سواشٹر’ کچھ‘ کی طرف ہے، جبکہ آج راجستھان میں موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔

    طوفان کے باعث ایک سو پچیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اس کے اثرات نے ممبئی کو بھی بڑے پیمانے پر متاثر کیا۔

    جیسے ہی گجرات نے بیپرجوائے کے غصے کا سامنا کیا تو لوگوں نے اپنے علاقوں سے ویڈیوز بنا کر ٹوئٹر پر شیئر کیا، ممبئی والوں نے ممبئی کے موسمی حالات کو کی کئی ویڈیوز شیئر کیں ہیں۔

    https://twitter.com/Rishabh58113567/status/1669277985755762688?s=20

  • کراچی میں شہریوں کو ساحل پر جانا مہنگا پڑگیا

    کراچی میں شہریوں کو ساحل پر جانا مہنگا پڑگیا

    کراچی: پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود سمندر جانے پر مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا، جس کے گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کو ساحل پر جانا مہنگا پڑگیا، ساحل پر دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پرمزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گزشتہ روز سی ویو کے اطراف سے 17 افراد کو گرفتار کیا تھا، زیرحراست افراد پابندی کے باوجود سمندر پر جانے کی کوشش کررہے تھے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

  • تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں

    تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں

    تیونس: شمالی افریقی ملک تیونس کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    تیونس کے ایک کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم کو جن 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے، لاپتہ ہوجانے والوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشتیاں ڈوبنے کے واقعات ایسفیکس شہر کے قریب پیش آئے۔

    ایسفیکس کے پراسیکیوٹر فازی مسودی کا کہنا ہے کہ افریقہ سے اٹلی کی طرف جانے والی تینوں کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈوبنے والی کشتیوں کے ٹکڑے بھی امدادی ٹیموں کو ملے ہیں، امدادی کارکنوں نے 73 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 47 کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

    پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ لاپتہ ہونے والے افراد میں 6 بچے بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کشتیاں زیادہ تر لوہے کی بنی ہوئی تھیں۔

  • اسکاٹ لینڈ: ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

    اسکاٹ لینڈ: ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

    ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ کے قصبے گیٹ آف فلِیٹ سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود 25 ایکڑ کے غیر آباد ’بارلوکو جزیرے‘ کو گیلبریتھ گروپ نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا اس جزیرے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

    لِسٹنگ ایجنسی نے اس حوالے سے بتایا کہ اس جزیرے میں موسم سرما میں جنگلی حیات کے پانی پینے کے لیے صرف ایک تالاب ہے اس کے علاوہ کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔

    لِسٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ بارلوکو جزیرہ اسپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ کے بورگ کوسٹ سائٹ کا حصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ برطانوی حکومت اس کے قدرتی علاقوں کی حفاظت کرتی ہے۔

    لِسٹنگ ایجنٹ ڈیوڈ کوری کے مطابق خریدار کو جزیرے پر توانائی کے لیے سولر پینل یا گرڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی ذریعہ اپنانا پڑے گا۔

  • لوگوں کی جان بچانے والے ہیرو کو اپنی زندگی کے لالے پڑ گئے

    لوگوں کی جان بچانے والے ہیرو کو اپنی زندگی کے لالے پڑ گئے

    ساحل پر موجود لائف گارڈز کو ہیرو قرار دیا جاتا ہے جو لوگوں کی جانیں بچانے کا کام کرتے ہیں، تاہم ایسے ہی ایک ہیرو کو خود مدد کی ضرورت پڑ گئی جب وہ منہ زور لہروں کا شکار بن گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    یہ ویڈیو ایک سرفنگ کے مقابلے کے دوران کی ہے جہاں کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائف گارڈز موجود ہیں، ایک گارڈ پانی کے اندر سے پتھریلے ساحل کی طرف آرہا ہے۔

    لیکن اچانک ایک بڑی لہر آتی ہے اور گارڈ کو اپنے ساتھ بہا کر لے جاتی ہے۔

    وہاں موجود ایک سرفر یہ صورتحال دیکھ کر تیزی سے پانی کی طرف بھاگتا ہے اور لائف گارڈ کی جان بچاتا ہے۔

    حادثے میں لائف گارڈ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ٹویٹر صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد سراہا، لوگوں نے کہا کہ ایک ہیرو نے دوسرے ہیرو کی جان بچائی ہے۔ لوگوں نے لائف گارڈ کے مشکل کام اور حوصلے کی بھی تعریف کی جو لوگوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچاتے ہیں۔

  • عوام کی تفریح کے لیے بڑا قدم، منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام اور تزئین و آرائش مکمل

    عوام کی تفریح کے لیے بڑا قدم، منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام اور تزئین و آرائش مکمل

    کراچی: منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام اور تزئین و آرائش مکمل ہو گیا، جلد عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام مکمل ہو گیا، ساحل کو خوب صورتی سے سجا دیا گیا ہے، ساحل پر اینٹوں کا ایک پلیٹ فارم بھی بنایا گیا ہے۔

    منوڑہ بیچ پر بچوں کے لیے خوب صورت جھولے، دھوپ سے بچاؤ کی چھتریاں، کرسیاں، بینچز لگائی گئی ہیں، باتھ روم بھی بنائے گئے، ساحل پر رنگ برنگی خوب صورت لائٹس بھی نصب کر دی گئی ہیں، کھانے پینے کے اسٹالز بھی تعمیر ہو گئے۔

    کے ڈی اے نے رواں سال منوڑہ ساحل کے ترقیاتی کاموں کا آغا کیا تھا، جو مکمل ہو گئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ساحلی پروجیکٹ کا افتتاح ہفتے کی شام کو کریں گے۔

    عوام کے منوڑہ بیچ پر پہنچنے کے لیے سندھ حکومت نے ماریپور سے سینڈزپٹ تک سڑک بھی تعمیر کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ منوڑہ بیچ کی جدید تعمیر سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

    منوڑہ بیچ پر جدید منوڑہ بیچ ریزارٹ کی تعمیر کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ نے نیلامی کا اشتہار بھی جاری کیا تھا، جدید بیچ ریزارٹ میں دو فلور پر مشتمل بلڈنگز بنائی جائیں گی اور گراؤنڈ فلور پر ٹک شاپس تعمیر کی جائیں گی۔

    پانچ سالہ مدت کے لیے جدید بیچ ریزارٹ ایک نجی کمپنی بنا رہی ہے، انفرا اسٹرکچر کنٹونمنٹ بورڈ منوڑہ تعمیر کر کے نجی شعبے کے حوالے کر دے گی۔

  • کراچی کے ساحل پر ایک اور بحری جہاز پھنسنے کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی کے ساحل پر ایک اور بحری جہاز پھنسنے کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی: بروقت آپریشن نے ایک اور بحری جہاز کو کراچی کے ساحل پر پھنسنے سے بچا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیٹی بندر کے پاس خراب انجن اور دونوں اینکر ٹونے والے ایل این جی ٹینکر شپ کو کراچی پورٹ تک ریسکیو کر لیا گیا۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی سے ایل این جی بحری جہاز کو ساحل پر پھسنے سے بچایا، ٹیم نے سمندر میں خراب ایل این جی ٹینکر (GAS YODLA) کو کراچی پورٹ تک ریسکیو کیا۔

    جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینل ایس اے پی ٹی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاز میں عملے کے 17 ارکان سوار تھے، اور یہ کیٹی بندر سے 15 ناٹیکل میل دور لنگر انداز تھا۔

    پی ایم ایس ایس سبقت اور کشمیر نے ایل این جی ٹینکر شپ کو ریسکیو کیا، جب کہ ڈاوٴ (AL KHALEEL-III) کے ذریعے جہاز کو کھینچنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا، اینکر ٹوٹنے کی وجہ سے جہاز کو نوٹ انڈر کمانڈ قرار دیتے ہوئے گہرے پانیوں میں لے جایا گیا۔

    ایل این جی جہاز کو ساحل کی طرف آنے سے روکنے کے لیے پی ایم ایس ایس کشمیر موجود رہا، کے پی ٹی آپریشن حکام کا کہنا ہے کہ گیس یوڈلا نامی جہاز پانامہ سے تعلق رکھتا ہے۔

    یاد رہے کہ کلفٹن کے ساحل پرگزشتہ ماہ سے ایک جہاز ہینگ ٹونگ 77 ریت میں پہلے ہی پھنسا ہوا ہے۔

  • کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے ماہرین آئیں گے

    کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے ماہرین آئیں گے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے ماہرین کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے وی میکس مرین پرائیوٹ لمیٹڈ سے ماہرین کی ٹیم آج کراچی پہنچ رہی ہے، ماہرین کی ٹیم منگل کو یعنی آج متعلقہ جگہ کا دورہ کرے گی۔

    بین الاقوامی ٹیم کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام بھی مذکورہ جگہ جائیں گے، کے پی ٹی حکام پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ دیں گے۔

    وزارت میری ٹائم نے جہاز نکالنے کے لیے 15 اگست کا وقت دیا ہے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی آج جاری کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے نکالے گئے عملے کے انٹرویوز کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، عملے کے جو ارکان جہاز سے تبدیل کیے گئے تھے سب کو بلا کر انٹرویو کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ ہانگ کانگ سے ترکی جانے والا جہاز 18 جولائی کو کراچی ہاربر پہنچا تھا، کے پی ٹی نے جہاز کو ہاربر پر لگنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مذکورہ جہاز راں کمپنی کا ایک اور جہاز پہلے سے ہاربر پر موجود تھا۔

    کے پی ٹی ذرائع کے مطابق ہینگ ٹونگ کو دوسرے جہاز سے عملہ تبدیل کرنا تھا، کے پی ٹی نے عملے کی تبدیلی کا عمل کھلے سمندر میں کرنے کی ہدایت کی تاہم ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث جہاز تیز موجوں سے بہہ کر کلفٹن کے ساحل پر پھنس گیا تھا۔