Tag: ساحل سمندر

  • کراچی کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں آگئیں

    کراچی کے ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں آگئیں

    کراچی: شہرِ قائد کے ساحلِ سمندر پر ہزاروں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں پائیں گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے آگئی ، ساحل سے تعفن اٹھنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کراچی کے شہر ی معمول کے مطابق شہر کے مشہور ترین ساحل ’ سی ویو ‘ پہنچے تو دیکھتے ہیں کہ تا حدِ نگاہ ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیاں پڑی ہوئی ہیں۔

    ساحل پر موجود مردہ مچھلیوں میں چھوٹی بڑی اور مختلف اقسام کی مچھلیاں شامل ہیں ، شہریوں کی کثیر تعداد ان مچھلیوں کو دیکھنے کے لیے ساحل کا رخ کرنے لگی، تاہم ان کی موجودگی کے سبب شہریوں کی پکنگ بھی خراب ہوگئی۔

    اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ مفاد پرست ماہی گیر بھی پہنچ گئے اور بڑی تعداد میں مچھلیاں اکھٹی کرکے لے گئے ، اس موقع پر انہیں روکنے کے لیے متعلقہ حکام میں سے کوئی بھی موقع پر موجود نہیں تھا اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مچھلیاں اب کراچی کے شہریوں کو فروخت کردی جائیں گی۔

    وقت گزرنے کے ساتھ ساحل پر مچھلیوں کی بساند شدید ترین ہوتی جارہی ہے جس کے سبب شہریوں کا وہاں رکنا دشوار ہوچکا ہے اور پکنک کے لیے آئے شہری انتظار سے تھک کر واپس اپنے گھروں کا رخ کررہے ہیں۔

    فشریز اور متعلقہ محکموں کے افسران تا حال موقع پر نہیں پہنچے ہیں ، اور مچھلیاں تاحال ساحلِ سمندر پر موجود ہیں جن کی موجودگی کے سبب گوشت خور پرندے اور آوارہ کتے بھی ساحل کا رخ کررہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے ساحلِ سمندر پر اس طرح آنے والی مچھلیاں کسی بھی طرح کھانے کے لائق نہیں ہوسکتی کیوں کہ ان کی موت کا سبب غیر فطری ہے ، یقیناً یہ مچھلیاں کسی زہریلے فضلے کا شکار ہوئی ہیں۔

  • انسٹاگرام پر مقبول دنیا بھر کے خوبصورت ساحل

    انسٹاگرام پر مقبول دنیا بھر کے خوبصورت ساحل

    موسم سرما ہو یا آسمان پر کالے کالے بادل چھائے ہوں، سردیوں کی نرم گرم دھوپ سے لطف اندوز ہونا ہو یا بے ہنگم زندگی سے دور چند لمحے سکون سے گزارنے ہوں، ساحل سمندر سے بہتر کوئی مقام نہیں ہوتا۔

    سمندر کی لہروں کا شور، ٹھنڈی ہوا اور پرسکون ماحول ساحل سمندر کو تفریح کا بہترین مقام بنا دیتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو دنیا بھر کے ایسے ساحلوں کی سیر کروانے جارہے ہیں جن کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ پوسٹ کی جاتی ہیں، اور یہ ساحل خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

    مزید پڑھیں: روزانہ ساحل سمندر کی سیر پر جانا حیران کن فوائد کا باعث


    آسٹریلیا کا وائٹ ہیون ساحل


    میکسیکو کا پلایا نورٹے

    Hermosa es Tu creación. beautiful is your creation God!

    A post shared by Victor Canul Ancona (@vicpiacell94) on


    کیوبا کا ویرادیرو ساحل


    آئس لینڈ کا رینسفارا ساحل


    کولمبیا کا ہارس شو بے

    Bermuda 🏝 #blue #pinksand #horseshoebay

    A post shared by Megan Twining (@megan.twining) on


    کیپ ٹاؤن کا بولڈرز بیچ

    smile and wave boys

    A post shared by asha wafer (@ashawafer) on


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روزانہ ساحل سمندر کی سیر پر جانا حیران کن فوائد کا باعث

    روزانہ ساحل سمندر کی سیر پر جانا حیران کن فوائد کا باعث

    گھر سے باہر کھلی فضا میں وقت گزارنا دماغی و جسمانی دونوں طرح کی صحت کے لیے بہتر ہے، تاہم حال ہی میں ماہرین نے روزانہ ساحل سمندر پر کچھ وقت گزارنے کے حیران کن فوائد بتائے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ساحل سمندر پر وقت گزارنا دماغ کو نہایت پرسکون کردیتا ہے جسے ماہرین بلیو اسپیس کا نام دیتے ہیں۔

    ان کے مطابق سمندر کی لہروں کی آواز، پانی اور ریت کی خوشبو دماغ پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: فطرت کے قریب وقت گزارنا بے شمار فوائد کا باعث

    ایک تحقیق کے مطابق پانی ذہنی دباؤ کم کرنے میں بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔ ساحل سمندر پر جا کر چاہے آپ تیراکی کریں یا صرف پانی میں اپنے پاؤں ڈبوئیں، سمندر کا پانی ذہنی دباؤ کو حیران کن حد تک کم کردیتا ہے۔

    ایک اور تحقیق کے مطابق ساحل سمندر پر جانا آپ کے دماغ پر چھائی دھند اور غبار کو کم کرسکتا ہے اور آپ کا دماغ تازہ دم ہو کر نئے سرے سے کام کرنے لگتا ہے۔

    ماہرین کی تجویز ہے کہ اگر آپ کوئی نیا اور تخلیقی کام کرنا چاہ رہے ہیں تو سمندر پر جانا آپ کے کام کی شروعات کو آسان بنا سکتا ہے۔

    مجموعی طور پر ساحل سمندر کی سیر آپ کو اندرونی طور پر پرسکون کرتی ہے جس سے آپ زندگی کو ایک نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کے ساحل پر ڈولفن کے گروپ کی آمد

    کراچی کے ساحل پر ڈولفن کے گروپ کی آمد

    کراچی : ساحل سمندر پر ڈولفن کا گروپ آگیا، جسے دیکھ کر شہریوں کو خوشگوارحیرت ہوئی، اے آر وائی نیوز نے ڈولفنز کی فوٹیج حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈولفنز کے ایک گروپ نے کراچی کے ساحل کا رخ کیا ہے، اور اسے ساحل کے قریب کئی بار دیکھا گیا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں ڈولفنز سمندر کی سطح پر چھلانگیں مارتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں تیر رہی ہیں۔ جسے دیکھ کر شہریوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

    یاد رہے کہ دریائے سندھ میں مچھلی کے شکار کے لئے بڑے جال لگانے سے نایاب انڈس ڈولفن کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن محکمہ فشریز اور محکمہ جنگلی حیات کو کوئی فکر نہیں۔

    دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن مچھلی کو مقامی زبان میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے، ڈولفن کی یہ نسل بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان میں پائی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں انڈس ڈولفن کی بقا کو شدید خطرات لاحق

    دریائے سندھ اور اس سے منسلک کینالوں میں مچھلی کے شکار کے لئے ممنوعہ بڑے جال لگانے سے نایاب نسل کی انڈس ڈولفن کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    وہیل اور ڈولفن کی شاندار تصاویر دیکھنے کیلئے کلک کریں 

     

  • عالمی کرکٹرز کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح

    عالمی کرکٹرز کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح

    کراچی: دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز اینڈی رابرٹس، ڈیمن مارٹن، ڈینی موریشن، جونٹی رہوڈ نے شہر قائد کے ساحل سمندر کلفٹن سی ویو پہنچ کر سیر و تفریح کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔post-7

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بغیر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساحل سمندر کا رخ کیا اور خوب موج مستی کی۔

    post-5

    اس موقع پر دنیائے کرکٹ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے ویسٹ انڈین باؤلر اینڈی رابرٹس نے اونٹ پر سواری کی جبکہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی بہترین فیلڈنگ سے پہچانے جانے والے جنوبی افریقا کے کھلاڑی جونٹی رہوڈ نے گھڑ سواری کی۔

    post-6

    منفرد انداز سے بیٹنگ کرنے والے سابق بلے باز ساحل سمندر پر چلنے والی اسپورٹس گاڑیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ڈینی موریسن نے بھی ساحل سمندر پر خوب انجوائے کیا۔

    post-2

    کھلاڑیوں نے سی ویو روڈ پر موٹر سائیکل بھی چلائی اور ساحل سمندر پر آنے والے عوام میں گھل مل گئے، اس موقع پر عوام کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیبنوانے کی فرمائشیں بھی کی گئیں جس پر کھلاڑیوں نے عوام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں بعدازاں کھلاڑیوں نے ساحل سمندر پر واقع نجی ہوٹل میں کھانا کھایا۔

    post-1

    یاد رہے کہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کے آنے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیوں کے انکار کے باعث میچوں اور سیریز کا انعقاد دبئی اسٹڈیم میں منعقد کیا جاتا ہے۔

  • صومالیہ میں دہشتگردوں کاریستوران پرحملہ،7افرادہلاک

    صومالیہ میں دہشتگردوں کاریستوران پرحملہ،7افرادہلاک

    موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں دہشتگردوں کےریستوران حملےمیں دوفوجیوں سمیت سات افرادہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں دہشتگردتنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ساحل کے قریب واقع ریستوران کےچیک پوسٹ پرروکے جانےپرکاربم دھماکہ کیا جس کے بعد دوحملہ آور فائرنگ کرتے ہوئےریستوران میں داخل ہوگئے.

    دہشت گردوں کی فائرنگ سےسات افرادہلاک ہوئےمرنے والوں میں دو فوجی اورپانچ شہری شامل ہیں،سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آورمارےگئے.

    *صومالیہ: دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے.

    شمالی صومالیہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو موغادیشو سے ساڑھے سات سو کلومیٹر شمال کی جانب گَلکایو کے مقام پر ایک انتظامی عمارت سے ٹکرا دیا گیاتھا.

    اسی علاقے میں دوسرا کار بم حملہ اُس وقت ہوا،جب لوگ پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

    *صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

  • سمندر میں طغیانی کا خدشہ ، سندھ حکومت نےساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی

    سمندر میں طغیانی کا خدشہ ، سندھ حکومت نےساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی

    کراچی : بارشوں  کے باعث سمندر میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر وزارتِ داخلہ سندھ نےساحلِ سمندرپر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 30 روز تک نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد سمندر میں طغیانی کے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزارتِ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں  شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سمندر میں طغیانی  کے باعث قیمتی جانی ضائع ہونے کا خطرہ ہے، اعلامیہ میں شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

    وزارتِ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تمام تھانوں میں نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کے مختلف تھانوں سے نفری کو ساحل سمندر پر تعینات کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے اور موسم خوش گوار ہونے کے بعد مقامی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمند ر کا رخ کیا ۔

    دوسری جانب  گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد اہم شاہراوں پر تاحال پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ، پانچوں ڈسٹرکٹس  ( سینٹرل، کورنگی ملیر، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ) میں عملہ اور افسران غیر حاضر ہیں۔

    بارش کے بعد محکمہ بلدیات سمیت پانچوں ڈی ایم سیز کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے،  کسی بھی ڈسٹرکٹ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم نہیں کیا گیا جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد سے اب تک بجلی معطل ہے۔

  • ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    کراچی : سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے دو دریا میں عید کے چوتھے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پکنک منانے کی غرض سے ساحل سمندر کا رخ کیا ہوا تھا ،پولیس نے پکڑ دھکڑ کے دوران خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔

    ساحل پر بیٹھے ہوئے متعدد لوگوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر لے گئی جس پر خواتین نے احتجاج بھی کیا، شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس دفعہ 144 کے نام پر پکڑ دھکڑ کرکے کمائی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے ، کسی سے پانچ سو تو کسی سے دو ہزار لیکر چھوڑا جارہا ہے ۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر تفریح کے غرض سے آنے والے لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔

  • سمندرمیں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دارحکومت ہے،عبداللہ حسین ہارون

    سمندرمیں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دارحکومت ہے،عبداللہ حسین ہارون

    کراچی :اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب اور سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے عیدالفطر کے موقع پر سی ویو کے ساحل میں ڈوبنے کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ساحل سمندر میں شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    اپنے جاری بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کے باوجود سندھ حکومت کی شہری انتظامیہ حفاظتی اقدامات کرنے سے گریزاں ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ماضی میں تفریحی مقامات بالخصوص ساحل سمندر پر حفاظتی اقدامات کے تحت دفعہ 144 لگائی جاتی تھی ۔لیکن اس مرتبہ عیدالفطر پر ساحل سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نہ ہونے کے برابر تھی اور نہ ہی اس پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوام کو صحیح طریقے سے آگاہ کیا گیا۔

    عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث ان کی بنائی ہوئی شہری حکومت نے اپنا کام ہی نہیں کیا اور ان کے حفاظتی انتظامات میں لاپرواہی کی وجہ سے معصوم عوام میں سے لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔