Tag: ساحل

  • کراچی: خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ، نوجوان زخمی

    کراچی: خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ، نوجوان زخمی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے میں خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے ساتھی خاتون سمیت بینڈ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہاکس بے میں خفیہ ڈانس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر ساتھی خاتون اور میوزیکل بینڈ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میوزیکل بینڈ کے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے سی ٹی ڈی اہلکار کو فون کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی ہے۔

    ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے میں ملوث کسی بھی پولیس اہلکار نے پیسے لیے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کا مقدمہ 98 اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈانس پارٹی میں ہزار سے 12 سو کے قریب افراد موجود تھے اور مذکورہ ڈانس پارٹی پولیس کی سرپرستی میں جاری تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلیا کے ساحل پر نیلی جیلی فش کا حملہ

    آسٹریلیا کے ساحل پر نیلی جیلی فش کا حملہ

    میلبرن: آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ساحل پر لاتعداد جیلی فش پانی سے باہر آگئیں جس سے ساحل نیلگوں ہوگیا۔

    برسبین کے شہریوں نے یہ نظارہ دیکھ کر اس کی تصاویر کھینچیں اور فوراً اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیا۔ کچھ نے ان نیلی جیلی فشز کو دیکھ کر ناک بھوں چڑھائی اور کوئی اس منظر کو دیکھ کر خوش ہوا۔

    jelly-2

    jelly-3

    ایک ماہر حیاتیات ڈاکٹر لیزا این کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ان جیلی فشز کا ساحل پر آنا دراصل ان کے حیاتیاتی چکر (لائف سائیکل) کا ایک حصہ ہے۔

    سمندر کی اونچی لہروں کے ساتھ یہ ساحل پر آجاتی ہیں، اور کچھ دن بعد جب دوبارہ اونچی لہریں ساحل پر آتی ہیں تو یہ ان کے ساتھ واپس سمندر میں چلی جاتی ہیں۔

    jelly-4

    واضح رہے کہ جیلی فش تقریباً 92 فیصد پانی کی بنی ہوتی ہے اور اس کی 85 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس جاندار کا دماغ، سانس، حسیات اور ہاضمے کا مکمل نظام موجود نہیں ہوتا اس کے باوجود جیلی فش دن کے 24 گھنٹے خوراک کھاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق جیلی فش آکسیجن کے بغیر، گندگی اور آلودگی میں بآسانی افزائش پاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں جیلی فش کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں غیر معمولی جسامت کی جیلی فش

    جیلی فش کے جسم پر موجود لمبے لمبے دھاگے اس کا ہتھیار ہیں۔ ان دھاگوں کے اندر چھوٹے چھوٹے کانٹے ہوتے ہیں جو وہ حملے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ بظاہر خوشنما نظر آنے والی اس جیلی فش کا کاٹا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے جبکہ اس کی بعض اقسام مہلک اور جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

    کوریا، جاپان اور چین میں جیلی فش کو سکھا کر بطور خوراک بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

  • سویڈن کے ساحل پر بال ٹاپس 2015 جنگی مشقیں جاری

    سویڈن کے ساحل پر بال ٹاپس 2015 جنگی مشقیں جاری

    سوئیڈن کے ساحل پرآپریشن بال ٹاپس دوہزار پندرہ کی مشقیں جاری ہیں۔مشقوں میں پانچ ہزار سے زائد فضائی،بحری اور بری فوجی حصہ لے رہےہیں۔

    تینتالیسویں بالٹک مشقیں سوئیڈن،جرمنی اور پولینڈ سمیت پورےبالٹک سمندر میں ہورہی ہیں۔ بالٹوپس ہمیشہ سے امریکی سربراہی میں ہوتی رہی ہیں تاہم اس مرتبہ نیٹو اس کی سربراہی کررہاہے۔

    نیٹو کا کہنا ہے بین المللی بحری مشقیں بالٹک خطے کےدفاع کوظاہرکرتی ہیں، مشقوں میں پچاس سمندری اور ساٹھ فضائی جہاز شامل ہیں۔ بیلجیم، کینیڈا، ڈنمارک، اسٹونیہ، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، ترکی اور امریکہ سمیت نیٹوممالک کی فوجیں ان مشقوں میں حصہ لےرہی ہیں۔