Tag: سادگی

  • نوال سعید کی سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    نوال سعید کی سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی سادگی اور معصومیت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے اپنی تصاویر شیئر کی جس میں وہ معصوم انداز میں کھڑی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہے کیا‘۔

    نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

    انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ نوال سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں ’گل زیب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    ’جانِ جہاں‘ کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آصف رضا میر، مریم نفیس، سویرا ندیم، رضا تالش، نور الحسن، حارث وحید ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    نوال سعید نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • دنیا بھر میں کرسمس کا جشن جاری، پوپ فرانسس کی تہوار سادگی سے منانے کی اپیل

    دنیا بھر میں کرسمس کا جشن جاری، پوپ فرانسس کی تہوار سادگی سے منانے کی اپیل

    دنیا بھر میں کرسمس کا جشن جاری ہے، پاکستان سمیت دنیا کے ہر خطے میں آج کرسمس منایا جا رہا ہے، ایسے میں پوپ فرانسس نے تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں، ویٹی کن سٹی میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی۔

    پوپ فرانسس نے کرسمس کی عالمی تقریبات کا آغاز اس دکھ کے ساتھ کیا کہ یسوع کے امن کے پیغام کو ان ہی کی سرزمین پر ’جنگ کی لا حاصل منطق‘ کے ذریعے غرق کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا آج رات ہمارے دل بیت لحم میں ہیں، جہاں ’امن کے شہزادے‘ کو ایک بار پھر جنگ کی فضول منطق اور ہتھیاروں کی جنگ کے ذریعے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    برلن کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھی کرسمس کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، اور اسٹیڈیم موم بتیوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا، امریکی ریاست فلوریڈا میں ہزاروں افراد سانتا کا روپ دھارے سرفنگ کرنے پہنچ گئے۔

    حضرت عیسیٰؑ کی ’جائے پیدائش‘ بیت لحم میں فضا سوگوار، کرسمس منسوخ

    میکسیکو میں بھی دیوہیکل کرسمس ٹری سج گیا، اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سانتا رن کا اہتمام کیا گیا، روس میں کرسمس ٹری نے ہر سو روشنیاں بکھیر دیں۔

    برطانوی شاہی خاندان نے بھی کرسمس کی مناسبت سے کانسرٹ کا اہتمام کیا، فراسن ، بیلجیم، روس، چین اور اٹلی میں بھی کرسمس کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

  • بجٹ 22-2021: سندھ حکومت سادگی اختیار کر کے 40 ارب روپے بچت کرے گی

    بجٹ 22-2021: سندھ حکومت سادگی اختیار کر کے 40 ارب روپے بچت کرے گی

    کراچی: سندھ حکومت نے سادگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اقدامات کے ذریعے 40 ارب روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021 کے لیے سندھ کے بجٹ میں حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    بجٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں بھی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، غیر ترقیاتی اخراجات میں 34 فیصد تک کمی کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ فنانشل گورننس کے ذریعے بھی اخراجات میں توازن لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سادگی اختیار کرنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی اور سادگی کے ذریعے 40 ارب روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    آئندہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ 48 فیصد زائد ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ صوبہ سندھ کا بجٹ 22-2021 آج 15 جون کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    بجٹ میں وبائی امراض اسپتالوں کے لیے 9 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس سے سکھر، میرپور خاص اور بے نظیر آباد میں وبائی امراض اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

  • عوام عید سادگی سے منائیں،شوبز ستاروں کا عید پر پیغام

    عوام عید سادگی سے منائیں،شوبز ستاروں کا عید پر پیغام

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے عوام کو عید سادگی سے منانے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں گھر پر رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کریں اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے عید الفطر کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم پورا رمضان عبادت کرتے رہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے،اسی طرح عید کے دن بھی یہی مصروفیات رکھیں تو بہتر ہے اور اس عمل کو معمول بنا لیں۔

    نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم عید منا رہے ہیں وہیں ہم نے خوشی کے موقع پر بیٹوں، بیٹیوں، ماؤں اور والدین کو بھی کھویا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی نے عید کے موقع پر انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں سے عید سادگی سے منانے اور طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے لیے یہ ویسی عید نہیں جیسی ہوا کرتی ہئ، ابھی ہم کرونا سے ہی لڑ رہے تھے کہ 22 مئی کو ایک حادثہ پیش آیا، یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا دکھ ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑا دکھ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

    نامور اداکارہ ریما خان نے اپنے پیغام میں عیدالفطر کی مبارکباد دی اور چاند رات کے موقع پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Eid Mubarak .

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عید الفطر کے موقع پر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Haha jo baat hai. #EidMubarak

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on

    اداکارہ میرا نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس بار عید الفطر ہمیشہ کی طرح نہیں منائی جائےگی، وہ خوشی کے اس موقع پر جہاز حادثے میں اپنے پیارے کھو دینے والے خاندانوں سے اظہار افسوس کرتی ہیں۔

  • دورۂ امریکا: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی

    دورۂ امریکا: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی، امریکا کے سرکاری دورے کے لیے کمرشل پرواز کا استعمال کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکی دورے کے لیے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں، انھوں نے سادگی کی نئی مثال قایم کرتے ہوئے کمرشل پرواز استعمال کی۔

    وزیر اعظم دوحہ پہنچ چکے ہیں، کل واشنگٹن پہنچیں گے، دوحہ میں مختصر قیام کے دوران وزیر اعظم سے قطر ایئرویز کے سی ای او نے ملاقات کی۔

    دریں اثنا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی امریکا پہنچیں گے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کا استقبال کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے

    دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل وَن ایرینا میں کل شام چار بجے کمیونٹی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان امریکی لیڈر شپ کے ساتھ اہم دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر وسیع سطح کی گفت و شنید کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا سلسلہ بغیر کسی امتیاز جاری رہے گا، کیوں کہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جب تک چور نہیں پکڑے جائیں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔

  • دورۂ امریکا، وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

    دورۂ امریکا، وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم دورہ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔

    نعیم الحق کا ٹویٹر پر کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نجی ایئر لائن سے واشنگٹن جائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورۂ امریکا کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا جانا تھا، تاہم کفایت شعاری مہم کے تحت خصوصی طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کا دورہ امریکا: وزیر اعظم اور امریکی صدر کی ملاقات 22 جولائی کو ہوگی

    ادھر آج بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے 5 روزہ دورہ امریکا کا شیڈول طے پا گیا ہے، وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی۔

    یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 20 جولائی کو دن 11 بجے نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے۔

    وزیر اعظم کا مختصر وقت کے لیے برطانیہ کے شہر لوٹن میں اسٹاپ اوور ہوگا۔ 6 گھنٹے قیام کے بعد وزیر اعظم لوٹن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ ان کا طیارہ 21 جولائی کو امریکی فوجی اڈے پر لینڈ کرے گا۔ وزیر اعظم کا امریکا میں قیام، پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔

  • وزیرِ اعظم کی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

    وزیرِ اعظم کی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

    اسلام آباد: اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ذرایع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے گورنر پنجاب کو سمری پر دستخط سے روک دیا ہے، وزیر اعظم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بل دوبارہ ایوان میں لانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

    ذرایع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو پوری زندگی کے لیے گھر دینے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے، لائف ٹائم مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

    دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا بل پی ٹی آئی کی سوچ کے بر عکس ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو احساس دلایا گیا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے۔

    نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کا سخت نوٹس لیا، میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بل واپس لینے کی بات کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    ادھر حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے تنخواہیں بڑھنے کے بل پر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل نافذ نہیں ہوا ہے، گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد ہی بل نافذ العمل ہوگا، وزیر اعلیٰ کے پاس ایسی کوئی مراعات نہیں ہیں جس پر ایشو بنایا جائے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہیں بڑھنے پر وزیر اعظم نے مایوسی کا اظہار کیا، بل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے صرف مناسب سیکورٹی کا ذکر ہے، بل سے پہلے پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہ 18 ہزار تھی اب 80 ہزار کر دی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ خیبر پختون خوا ارکان اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 53 ہزار روپے ہے، تنخواہوں کے بل میں کچھ غلط ہوا تو ہم اسے ٹھیک کریں گے، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم بھی ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، میری لیڈر شپ کا مائنڈ سیٹ پوچھیں تو اس بل کا دفاع کرنا آسان نہیں۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر چل پڑے، سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر چائے پینے ڈھابہ ہوٹل پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بھی اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کر لی، انھوں نے سینیٹر فیصل جاوید کی دعوت پر ڈھابہ ہوٹل کا رُخ کر لیا۔

    عثمان بزدار نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ سید پور ولیج کے ایک ڈھابہ ہوٹل پر چائے پی، اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر افتخار درانی اور فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے۔

    سید پور ولیج میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو دیکھ کر شہری بھی پہنچ گئے، عثمان بزدار بھی عوام میں گھل مل گئے، انھوں نے لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    ایئرپورٹس پر پروٹوکول پر پابندی عائد


    دوسری طرف وزیرِ اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر پروٹوکول دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، حکم نامے کے مطابق امیگریشن افسران کسی بھی مسافر کو پروٹوکول فراہم نہیں کریں گے۔


    اسے بھی ملاحظہ کریں:  وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہفتے میں دو بار ہوگا


    حکام نے تنبیہہ کی ہے کہ سفارشی اور خاص مسافروں کو پروٹوکول دینے والے امیگریشن افسران کے خلاف ضابطے کی کاررائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج بھی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو ہدایت کی ہے کہ سادگی کا عمل خود سے شروع کر کے صوبے بھر میں پھیلایا جائے، عوام ہم سے تبدیلی کی امید کر رہی ہے اس لیے تبدیلی لا کر دکھائیں۔