Tag: سارو گنگولی

  • سارو گنگولی نے پہلگام واقعے پر زہر اُگلنا شروع کردیا

    سارو گنگولی نے پہلگام واقعے پر زہر اُگلنا شروع کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) مودی حکومت کی چھتری تلے پہلگام واقعے کو جواز بناکر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو لے آیا۔

    رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر زہر اگلتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔

    ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔

    اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے فوری بعد بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام عائد کردیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔

    ارشد ندیم کو دعوت کیوں دی؟ بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے دشمن بن گئے

    اُنہوں نے کہا کہ لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔

  • سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار کو حادثہ

    سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار کو حادثہ

    سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی حادثے کا شکار ہوگئے سڑک حادثے میں ان کی گاڑی سے دوسری گاڑی ٹکرا گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مغربی بنگال کے ضلع ہردوان میں دُرگاپور ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں سارو گنگولی سفر کر رہے تھے۔ مذکورہ سڑک پر اچانک ٹرک سامنے آنے کے بعد بریک لگانے سے پیچھے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

    ان گاڑیوں میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار بھی شامل تھے۔ سابق کرکٹر جو ایک پروگرام میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ ٹرک

    سامنے آجانے سے اچانک بریک لگنے کے سبب پیچھے سے ایک گاڑی ان کی کار سے ٹکرا گئی۔
    رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں سارو گنگولی سمیت ان کے کسی ساتھی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ سب محفوظ رہے۔ تاہم ان کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں۔

    حادثے کے بعد پولیس وہاں پہنچ گئی، جس نے راستہ کلیئر کرایا او راس کے بعد گنگولی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/rajkummar-rao-to-play-sourav-ganguly-in-biopic/

  • سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

    سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی بیٹی کی کار کو بس نے زور دار ٹکر ماردی، اس حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثناء جمعے کو اپنی گاڑی میں کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر سفر کررہی تھیں، اس دوران ایک بس نے ان کی کار کو ٹکر ماری۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ثناء گاڑی میں موجود تھیں جبکہ گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم حادثے میں گنگولی کی بیٹی ثناء اور ڈرائیور محفوظ رہے۔

    بس کا ڈرائیور حادثے کے بعد بس سمیت فرار ہو گیا جسے ثناء کے ڈرائیور نے کچھ فاصلے کے بعد روک لیا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق گنگولی کی بیٹی ثناء کی گاڑی کو بس کی ٹکر سے معمولی نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق کسی کی بھی جانب سے حادثے سے متعلق کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کو اپنے قیمتی موبائل فون چوری ہونے پر بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

    سابق کپتان کا قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا تھا جس کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی کا یہ قیمتی موبائل فون ان کے گھر سے ہی چوری ہوا اور اس کی مالیت 1.6 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔

    سارو گنگولی کورونا کا شکار، اسپتال منتقل

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ فون چوری ہونے کے واقعے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے تاہم انہوں نے فون چوری سے متعلق کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا ہے۔

  • میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے، گنگولی

    میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے، گنگولی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی چاہتے ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جگہ پاکستان بھارتی ٹیم کا سامنا کرے.

    بھارتی چینل پر گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے۔ اگر شوپیس ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی تو اس سے بڑا میچ کوئی نہیں ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سابق سربراہ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ہماری ٹیم ورلڈکپ نہ جیتے تو میں حیران نہں ہوں گا۔

    سارو گنگولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔ ہمارتی ٹیم ورلڈ کپ میں بہت شاندار دکھائی دے رہی ہے، بھارت ایسے ہی کھیلتا رہے گا ۔

    شوپیس ایونٹ میں اگر گرین شرٹس سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو ان کا سامنا میزبان بھارت سے ہوگا، تاہم اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکیا کو شکست دے دی تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے بہت مشکل ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کا آخر گروپ میچ 11 نومبر ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔

  • گنگولی پاکستان کی کارکردگی سے شدید مایوس، کم بیک مشکل قرار دیدیا

    گنگولی پاکستان کی کارکردگی سے شدید مایوس، کم بیک مشکل قرار دیدیا

    بھارت کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی چیف سارو گنگولی بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی واجبی کارکردگی سے کافی مایوس نظر آتے ہیں۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ہار کے بعد پاکستان کا عالمی کپ میں کم بیک کرنا مشکل ہے۔ ہمارے زمانے میں پاکستان کی ٹیم کافی مختلف ہوا کرتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو انھوں نے کہا کہ ان کی موجودہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو جھیلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ گرین شرٹس کی موجودہ پلئینگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے۔

    سابق بھارتی اوپنر نے کہا کہ ایک مرحلے پر پاکستان کے 155 پر صرف 2 کھلاڑی آؤٹ تھے پھر پوری ٹیم 191 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔

    انھوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے دور میں پاکستان کی ٹیم یکسر مختلف تھی، موجودہ ٹیم بیٹنگ کے دوران دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتی، پاکستانی ٹیم کے لیے شوپیس ایونٹ میں کم بیک کرنا مشکل ہوگا۔

    عالمی کپ میں قومی کرکٹ ٹیم جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف گراؤنڈ میں اترے گی، پاکستان نے ایونٹ کے3 میچز میں سے 2 میں فتح حاصل کی جبکہ بھارت ٹیم بری طرح ناکام رہی تھی۔

    دوسری جانب آسٹریلیا نے تین میچز میں صرف ایک فتح حاصل کررکھی ہے جبکہ انہیں ٹورنامنٹ میں واپسی کیلئے پاکستان لازمی شکست دینا ہوگی۔

  • سارو گنگولی کا ویرات کوہلی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

    سارو گنگولی کا ویرات کوہلی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف

    نئی دہلی: بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار ہونے کا اقدام غیر متوقع تھا۔

    بھارتی نیوز چینل کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ کوہلی کے بطور ٹیسٹ کپتان استعفیٰ لینے کے لیے تیار نہیں تھا۔

    2021 میں ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اس وقت کے بھارت بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کہا تھا کہ ’ہم نے ویرات سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے دستبردار نہ ہوں لیکن وہ کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے‘۔

    لیکن اسی کے بعد ویرات کوہلی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان سے کبھی بھی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان رہنے کی درخواست نہیں کی گئی جس کے بعد سارو گنگولی نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کے معاملے پر ہم کوئی بیان نہیں دیں گے اور نہ ہی کوئی پریس کانفرنس کریں گے، ہم اس سب سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔

    بھارت کی شکست پر انوشکا شرما تنقید کا نشانہ بن گئیں

    تاہم اب انٹرویو بی سی سی آئی کے سابق صدر سارو گنگولی نے کہا کہ بی سی سی آئی ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھا، یہ ہمارے لیے بھی جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد غیر متوقع تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے حوالے سے صرف ویرات کوہلی ہی بتا سکتے ہیں کہ انھوں نے کپتانی کیوں چھوڑی۔ اس بارے میں اب بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑ دیا تھا۔

    گنگولی نے کہا کہ وہرات کے اس فیصلے کے بعد سلیکٹرز کو بھارتی کپتان کا تقرر کرنا ہی تھا اور روہت شرما اس وقت بہترین آپشن تھا۔

    یاد رہے کہ گنگولی کے تازہ ترین ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سوشل میڈیا پر کچھ مداح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی حالیہ شکست کے تناظر میں کوہلی کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    دلبرداشتہ کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے بھی مستعفی

    واضح رہے کہ 2021 میں ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ٹیم اندیا کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا بعد میں جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل بھارت بورڈ نے انہیں  ون ڈے ٹیم کے کپتان سے ہٹا دیا تھا ساتھ ہی بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے ایک ہی کپتان کو ترجیح دی تھی اور وہ تھے روہت شرما۔

    ویرات کوہلی کی قیادت کے سفر میں سب سے زیادہ سنسنی خیز موڑ جنوری 2022 میں آیا، جب ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے چند ہی گھنٹے بعد کوہلی نے کپتانی چھوڑ دی۔

    بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے 7 سالہ کپتانی کے دور میں ریڈ بال کرکٹ میں ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتان بن کر ابھرے۔

    ویرات کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

     68 ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کوہلی نے 40 میچوں میں فتح حاصل کی۔ ان کی جیت کا تناسب غیر معمولی 58.82 تھا۔

    ایم ایس دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کوہلی 2019 میں سب سے کامیاب بھارتی ٹیسٹ کپتان بن گئے تھے۔

     جب کوہلی نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی قائدانہ ذمہ داریوں سے دستبردار ہوئے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیسرے سب سے کامیاب کپتان تھے۔

  • پاک بھارت سیریز کب ہوگی؟ مودی جی اور عمران خان سے پوچھیں، سارو گنگولی

    پاک بھارت سیریز کب ہوگی؟ مودی جی اور عمران خان سے پوچھیں، سارو گنگولی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے پاک بھارت سیریز کی بحالی کے لیے گیند حکومت کے کورٹ میں ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی تیور دکھاتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیریز بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

    کولکتہ میں گنگولی سے سوال کیا گیا کہ پاک بھارت سیریز کی بحالی کب ہوگی جس پر گنگولی نے جواب دیا کہ آپ یہ سوال نریندر مودی جی اور عمران خان سے پوچھیں۔

    گنگولی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بالکل ہمیں اجازت درکار ہے، باہمی انٹرنیشنل سیریز کے لیے ایسا ہوتا ہے، سیریز کی بحالی کا فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم ہی کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان سے 2015 سے 2023 تک 6 سیریز کھیلنا تھیں لیکن وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی 23 اکتوبر کو بی سی سی آئی کے نئے صدر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

    بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ 2004 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم آئی سی سی ایونٹ میں بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان سے میچ کھیلتی ہے۔

  • سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا

    سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے بھی زہر اگلنا شروع کردیا کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔

    بھارت کی لائن آف کنٹرول کے بعد لائن آف کرکٹ میں بھی در اندازی جاری ہے، بھارت نے کھیل سے راہ فرار کی روایت نہ چھوڑی، نفرت کی چنگاری نے ایک بار پھر کھیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اڑی کے واقعہ کے بعد انگاروں پر لوٹتے بھارتیوں کو بہانہ مل گیا، بی سی سی آئی کے صدر انوراک ٹھاکر نے زبان سے زہر اگلا جس کے بعد سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی ان کے پیچھے چل دیئے، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھی تنگ نظرنکلے اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط ختم کرنے کی بات کردی انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔

    پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے بھارت ہمیشہ تیار رہتا ہے بس موقعے کا انتظار کرتا رہتا ہے، اب ایک بار پھر بھارت کا بچپنا سب کے سامنے آگیا، ایسا لگتا ہے شعیب اختر کی لگنے والی گیند کا درد ابھی تک سارو گنگولی میں موجود ہے۔