Tag: سارک اسنوکر چیمپئن شپ

  • پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرلی۔

    کولمبو میں کھیلے گئے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، انہوں نے حریف کھلاڑی کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ تیسری سارک چیمپئن شپ میں محمد آصف ناقابل شکست رہے۔

    گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے پانچ تین کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔

    نسیم اختر نے ساتویں فریم میں 102کا سنچری بریک بھی کھیلا لیکن وہ تجربہ کار محمد آصف کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔

    اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کے طحٰہ عشرت نے نیپال کے انکت مان کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے مات دی۔

  • ڈھاکا، اسجد اقبال نے پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    ڈھاکا، اسجد اقبال نے پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سار اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے ہم وطن محمد بلال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر جیت لی۔

    قومی کیوئسٹ اسجد اقبال نے فائنل میں محمد بلال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا، اسجد اقبال نے ہم وطن کیوئسٹ کو 7 کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دی۔

    اسجد اقبال نے کامیابی کشمیریوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرنے پر فخر ہے، انہوں نے محمد بلاول کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ محمد بلاول نے فائنل میں بہت ہی عمدہ مقابلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: سارک اسنوکر چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا

    محمد بلال نے کہا کہ میں شکست کے باوجود بہت خوش ہوں کہ ایک اور ٹائٹل پاکستان میں آیا ہے، اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہم دونوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں شکست دی۔

    واضح رہے کہ اسجد اقبال اور محمد بلال نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    ڈھاکا میں جاری چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستاان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔

    میزبان ملک سے 4 جبکہ دیگر ممالک سے دو، دو کیوئسٹس ایونٹ میں شریک ہیں جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

    فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنر اپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا گیا۔

  • سارک اسنوکر چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا

    سارک اسنوکر چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کیوئیسٹ محمد بلال نے بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹادی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن میں پاکستانی کیوئیسٹ محمد بلال کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو چھ فریمز میں آؤٹ کلاس کردیا اور اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو 6-4 فریم سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    محمد بلال کے حریف بھارتی کھلاڑی کوئی ایک فریم بھی اپنے نام نہ کرسکے، سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل پر پاکستان نے قبضہ جمالیا ہے، فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑی مدمقابل ہوں گے۔

    اسجد اقبال نے نیپالی حڑیف دیپک مگار کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی جبکہ محمد بلال نے نیپال کے ہی دوسرے کیوئسٹ اے ایم شریستھا کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    ڈھاکا میں جاری چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستاان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    میزبان ملک سے 4 جبکہ دیگر ممالک سے دو، دو کیوئسٹس ایونٹ میں شریک ہیں جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنر اپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا جائے گا۔