Tag: سارک سربراہ اجلاس

  • پاکستان نےگستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی ہے، دفتر خارجہ

    پاکستان نےگستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی شدیدمذمت کی ہے، فرانسیسی میگزین کے خلاف کارروائی کے لیےاوآئی سی کوخط لکھ چکے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کہا ہے کہ صدراوروزیراعظم عوامی جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلےہی گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرچکےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کی خارجہ امورکی کمیٹی مذمتی قراردادمنظور کرچکی ہے۔

     دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اظہاررائے کی آزادی سےدوسروں کےعقائد مجروح نہیں ہونے چاہییں،عالمی سطح پرہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

     تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کے خلاف کارروائی کے لیےاوآئی سی کوخط لکھ چکے ہیں،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت لوگوں اور تہذیبوں کوتقسیم کرنے کی سازش ہے۔

  • سارک سربراہ کانفرنس کا اجلاس آج شروع ہو گیا

    سارک سربراہ کانفرنس کا اجلاس آج شروع ہو گیا

    کھٹمنڈو: سارک سربراہ اجلاس آج نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں مذاکرات بھارت نے معطل کیے اور بحال کرنے میں پہل بھی اسی کو کرنا ہوگی۔

    وزیراعظم نوازشریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئے۔ کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کےنائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا مذاکرات کی منسوخی بھارت کا یکطرفہ فیصلہ تھا اور اب مذاکرات کے حوالے سے گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ دونوں وزرائےاعظم کا تھا، نوازشریف نے سارک کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ پاک بھارت حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازمودی کی ملاقات کاامکان ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔۔بھارتی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں۔

  • وزیرِاعظم بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    وزیرِاعظم بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف چھبیس اورستائیس نومبر کو سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں ہوئی، صرف میزبان ملک کی قیادت سے ملاقاتیں طے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سارک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا معاملہ وزیرِاعظم کے سیکیورٹی اسٹاف کا فیصلہ ہے، ترجمان نے بتایا کہ وزیرِاعظم کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی ذمہ داری خود اٹھائیں گے، دوسرے ملک کی گاڑی استعمال نہیں کرینگے۔

    ترجمان دفترِخارجہ کےمطابق پاکستان روس کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ روس کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں کیلئے ایک اچھا دوست سمجھتے ہیں، افغانستان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو پُر امن، مستحکم ملک کی حیثیت سے ترقی کی جانب گامزن دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان اور پاکستان کےدرمیان بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان صدر کے دورہ پاکستان کا کامیاب دورہ قرار دیا ۔