Tag: سارک چیمبر

  • بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

    بلوچستان سے پورے ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، افتخارعلی ملک

    کوئٹہ : سارک چیمبر کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخارعلی ملک نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کو معدنیات کی دولت سے مالا مال بلوچستان کی ترقی کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے نہ صرف اس صوبہ بلکہ پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

    کوئٹہ چیمبرکے صدر موسیٰ کاکڑ کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں بلوچستان کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی اور یہاں بزنس چیمبروں اور ویمن چیمبروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    اپنے خطاب میں ایس ایم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے برآمدکنندگان کو بین الاقوامی نمائشوں میں ترجیحی شرکت کا موقع دیا جائے گااور یہاں کے مدفون خزانوں کو نکالنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

    میاں ادریس نے کہا کہ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، جہالت اور اقتصادی حالات ہمارے لئے ایک چیلنج ہیں جس کے لئے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جائے گا۔

  • بھارتی تاجروں کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

    بھارتی تاجروں کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

    پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ہندوستانی تاجروں کا ایک وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا، انڈین فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر دلدارسنگھ کے مطابق ہندوستانی وفد اپنے دورے کے دوران پاکستانی تاجروں اور حکام سے ملاقات کے علاوہ لاہور میں میڈ ان انڈیا نمائش کا انعقاد کرے گا، پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں ڈاکٹر دلدار سنگھ نے پاکستانی وفد سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ رکاوٹوں کو دور کیا جائے، پاکستانی حکومت اس سلسلے میں یقین دہانی کرا چکی ہے مگر عملی اقدام نہیں کیے جا رہے، اس موقع پر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے زور دیا کہ تاجر برادری دونوں ممالک کے درمیان حالات سازگار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جس سے دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا