Tag: سارک کانفرنس

  • سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان

    سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان

    کھٹمنڈو/اسلام آباد/نئی دہلی: سارک کانفرنس میں اسٹیک آؤٹ سیاحتی مقام ہوتا ہے جہاں سربراہان دوران کانفرنس خوش گپیوں اور ہلکی پھلکی گفتگو میں باہمی امور نمٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔کھٹمنڈو میں کیا پاک بھارت وزرا اعظم اسٹیک آؤٹ میں ملاقات کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازشریف اور مودی کی اسٹیک آؤٹ ملاقات کا امکان ظاہر کیاہے۔ اسٹیک آؤٹ ماضی میں بھی پاکستان بھارت سربراہان حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث اس اسٹیک آؤٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا ہے۔

    بھارتی دفترخارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالے سے پیشرفت کیلئے پاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں، پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسلئہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

  • وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد سے کٹھمنڈو روانہ ہورہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والے دو روزہ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے میں قیام امن ترقی و خوشحالی کیلئے وژن پیش کرینگے۔

    وزیر اعظم نواز شریفاپنے دورے میں نیپال، مالدیپ، سری لنکا، بھوٹان، افغانستان اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ریکارڈ چھٹی بار سارک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

    مذاکرات مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر نہیں ہو نے چاہیئے، حافظ سعید

    لاہور: جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سارک کانفرنس میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات اور مذاکرات ضرور کریں لیکن مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیئے۔

    جامعہ القادسیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اتحاد امت کیلئے 4 اور 5 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع کرے گی، جس کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قومی کانفرنس بھی بلائی جائے گی، جس میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پرتشدد ذہنیت کا مالک ہے، نواز شریف ان سے مذاکرات ضرور کریں لیکن کسی دباؤ کے تحت نہیں اور بات چیت میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا معاملہ مسائل سے صرف نظر کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔

    جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کی جانب سے قتال فی سبیل اللہ کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ صرف اس جہاد پر یقین رکھتی ہے، جس سے مظلوموں کو آزادی ملے۔

  • سارک کانفرنس: وزیراعظم کی پی آئی اے سے وی وی آئی پی طیارے کی فرمائش

    سارک کانفرنس: وزیراعظم کی پی آئی اے سے وی وی آئی پی طیارے کی فرمائش

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے طیارے میں جانے کے بجائے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کی فرمائش کردی۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے طیارے میں سفرکے بجائے پی آئی اے کےبو ئنگ سات سو ستتر کی فرما ئش کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم سیکریٹریٹ سے جاری خفیہ و فوری مراسلے کے ذریعے پی آئی اے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم کیلئے فوری طور پر بوئنگ 777 وی وی آئی پی طیارہ تیار کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کی فراہمی سے پی آئی اے کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان اور لاکھوں کا فیول استعمال ہوگا جبکہ وزیراعظم کیلئے ایئر بس اے 320 طیارے کو بھی اسٹینڈ بائی میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔