Tag: سارہ خان

  • سارہ خان نے اپنے بیان کی خوبصورتی سے وضاحت کردی

    سارہ خان نے اپنے بیان کی خوبصورتی سے وضاحت کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے اینٹی فیمنسٹ بیان پر اپنے مداحوں کو وضاحت دیدی ہے۔

    سارہ خان پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو کئی مقبول ترین ڈراموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں، وہ اس وقت دانش تیمور کے ساتھ اپنی ڈرامہ سیریز شیر کی وجہ سے بھی ٹرینڈ پر ہیں۔

    حال ہی میں سارہ خان نے ایک انٹرویو میں فیمنزم کے حوالے سے اپنی رائے دی تھی، جس پر ریحام خان نے تنقید کی تھی جبکہ گزشتہ روز فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی پوسٹ میں سارہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    اب اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ایک بار پھر فیمنزم سے متعلق اپنے مؤقف کو واضح کیا ہے۔

    سارہ خان نے لکھا کہ جب میں نے کہا کہ میں فیمنسٹ نہیں ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں برابری پر یقین نہیں رکھتی، میں عورتوں کے لیے مساوی عزت، مساوی حقوق اور مساوی مواقع پر مکمل یقین رکھتی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بات کا مطلب یہ تھا کہ میں آج کل کی فیمنسٹ نہیں بلکہ ایک اصل، حقیقی اور پرانی فیمنسٹ ہوں، میرا ماننا ہے کہ عورت کی اصل طاقت مردوں کی نقل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی نسوانیت کو اپنانے میں ہے۔

    سارہ نے لکھا کہ عورتیں اتنی طاقتور ہوتی ہیں کہ انہیں ملکاؤں کی طرح عزت، محبت اور اہمیت دی جانی چاہیے، جیسی وہ حقیقت میں ہیں، عورتوں کو مشینوں کی طرح محنت کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ ہم گھروں کو سنوارنے، نسلوں کو پروان چڑھانے، سلطنتیں کھڑی کرنے اور وقار سے قیادت کرنے کے لیے بنی ہیں۔

    اداکارہ نے حضرت خدیجہؓ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سب کے لیے ایک کامیاب تاجرہ، باوقار، متوازن اور نسوانیت کی بہترین مثال ہیں، انہیں کام کا حق حاصل تھا اور ہمیں بھی ہے، لیکن انہوں نے خاندان، مقصد اور ایمان کی پاکیزگی کی بھی قدر کی اور کبھی خود کو دوسروں کی تسلیمات کی دوڑ میں گم نہیں ہونے دیا۔

    اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس ذہنیت کی بالکل سمجھ نہیں آتی کہ کسی دفتر میں جا کر کسی اور کا خواب پورا کرنے کو سراہا جاتا ہے، لیکن اپنے شوہر کے لیے ناشتہ بنانے یا اپنے بچوں کی پرورش کو کمتر سمجھا جاتا ہے، آخر کب سے ایک وفادار بیوی یا ماں ہونا کم تر ہو گیا ہے؟

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت کا کردار مقدس ہے، وہ تعلیم یافتہ، پرعزم اور بلند حوصلہ ہو سکتی ہے لیکن ساتھ ہی نرم، باوقار اور اپنی جڑوں سے جڑی ہوئی بھی ہو سکتی ہے، اسے ان دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے اپنی زندگی کا توازن خود بنانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ فیمنزم کا مطلب نسوانیت کو ترک کرنا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہماری اپنی پسند کا احترام ہونا چاہیے، چاہے وہ پسند گھر، ماں بننا، نرمی، یا محبت میں لپٹی طاقت ہی کیوں نہ ہو، یہ ایک خدائی طاقت ہے، آئیے اسے اس قسم کی طاقت سے تبدیل نہ کریں جو ہمیں ہماری اصل پہچان بھلا دے۔

  • سارہ خان ناراض ہونے کے بعد کیسا رویہ اختیار کرتی ہیں؟ فلک شبیر نے بتادیا

    سارہ خان ناراض ہونے کے بعد کیسا رویہ اختیار کرتی ہیں؟ فلک شبیر نے بتادیا

    سارہ خان کا اپنے شوہر فلک شبیر کے ساتھ ناراضگی کے بعد رویہ کیسا ہوت ہے، اس حوالے سے اداکارہ کے گلوکار شوہر نے خود بتادیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں سارہ خان کی ناراضگی کے بعد کے ردعمل کے بارے میں بتاتے ہوئے معروف گلوکار فلک شبیر نےمیزبان ندا یاسر کو بتایا کہ میں آپ کو ایک مزے کی بات بتاتا ہوں کہ سارہ اگر مجھ سے کسی بات پر خفا ہواجائے تو 5 منٹ بعد بھول جائے گی۔

    فلک شبیر نے بتایا کہ سارہ بھول جاتی ہے اور میں اپنی طرف سے اسے منانے کا طریقہ سوچ رہا ہوتا ہوں کہ اس کو پھول لا کردوں یا اسے میٹھا بہت پسند ہے وہ لاکر دوں۔

    گلوکار نے اپنی اہلیہ کے برتائو کے بارے میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ مگر تھوڑی دیر بعد نارمل ہوکرسارہ مجھ سے خود بات کررہی ہوتی ہے،

    فلک شبیر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سارہ میرے لیے گرین ٹی لے آئے گی یا خود ہی کچھ بات کرلے گی، میں بولتا ہوں یار یہ تو صحیح ہے۔ مجھے تو سکون ہے۔

  • سارہ خان نے ڈرامہ  سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی

    سارہ خان نے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ کے سیٹ سے اپنی پہلی جھلک جاری کی ہے، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ دانش تیمور بھی موجود ہیں۔

    ورسٹائل اداکار سارہ خان ایک اور زبرست کردار کے ساتھ ٹی وی اسکرینز پر واپسی کے لیے بالکل تیار ہیں۔

    اداکارہ کا انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ”ڈرامہ ”شیر“ سے میرے کردار کی پہلی جھلک! میں آج اسے آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پرجوش ہوں کیونکہ ہم جلد ہی اس کے آغاز کے لیے تیار ہیں،“۔

    آنے والے ڈرامہ سیریل ”شیر“ میں سارہ پہلی بار معروف اداکارہ دانش تیمور کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

    ڈرامہ سیریل کی اضافی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں، جبکہ تجربہ کار اداکار- ہدایتکار احسان طالش نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

  • سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

    سارہ خان اور آئمہ بیگ کی لفظی گولہ باری، مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں

    گلوکارہ سارہ رضا خان کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ پر تنقید کے بعد معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دونوں گلوکاروں کی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آگئیں۔

    حال ہی میں گلوکارہ سارہ خان ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ایسے لوگوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا جن کو آٹو ٹیون کا استعمال کرنا پڑے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سارہ نے آئمہ بیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں کہلائی جائیں گی۔

    سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ آئمہ گلوکارہ ہیں ہی نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اور بھی بہت سے نام ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر گلوکار نہیں رہیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سارہ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جس کے بعد آئمہ بیگ نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے جواب میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ اپنا مشہور گانا سِر دی بازی بغیر کسی آٹو ٹیون کے گنگنا رہی ہیں۔

    آئمہ نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیون دے سکتا ہے پلیز، آخر یہ آنٹی ہیں کون‘۔

    دونوں گلوکارہ کی اس لفظی جنگ کے بعد اس بحث پر اپنا نقطہ نظر دینے کیلئے مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

      مومنہ مستحسن کا کہنا تھا کہ وہ سارہ رضا خان کے آئمہ بیگ کی موسیقی کی مہارت یا اس میں کمی کے حوالے سے ان کے تبصروں سے بالکل متفق نہیں ہیں، مومنہ نے کہا کہ دونوں گوکارہ بہترین ہیں اور دونوں میں سے کسی کو بھی آٹو ٹیون کی ضرورت نہیں ہے۔

  • آئمہ بیگ آٹو ٹیون گلوکارہ، سارہ رضا خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    آئمہ بیگ آٹو ٹیون گلوکارہ، سارہ رضا خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    آئمہ بیگ اور مہوش حیات کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ آٹوٹیون پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے گلوکاروں اور اداکاروں کی آواز کی صلاحیتوں پر اظہار خیال کیا۔

    اُن سے شو کے دوران سوال ہوا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کی ناقص گائیکی کو سراہنے کا ڈرامہ کیا ہے اور کن کن ہم عصر گلوکاروں کو وہ آواز کی کمی سمجھتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aik News (@aiknewspakistan)

    سارہ کا کہنا تھا کہ وہ براہ راست ان لوگوں کو بتاتی ہیں جن کے پاس آواز کی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ موسیقی کے علاوہ دیگر چیزوں پر غور کریں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ”اگر ہم آٹو ٹیون کا آپشن ختم کردیں تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں جبکہ انڈسٹری میں ایسے بہت سارے نام ہیں جو آٹو ٹیون پر انحصار کرتے ہیں“۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر میں فلم بنانے کی پوزیشن میں ہوتی تو میں مہوش حیات کو آئٹم سانگ کے لیے ضرور رکھ لیتی، مگر میں ان سے کبھی گانے کا نہیں کہتی۔

    مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان

    سارہ نے شو کے دوران بھارت میں گزارے ہوئے لمحات کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گانوں کے مقابلوں جیسے سا رے گا ما پا اور سور کھیترا میں حصہ لیا تھا۔

  • سارہ خان کو فلک شبیر نے شادی کی سالگرہ پر کیا قیمتی تحفہ دیا؟

    سارہ خان کو فلک شبیر نے شادی کی سالگرہ پر کیا قیمتی تحفہ دیا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے شادی کے چار سال مکمل ہونے کا جشن منالیا۔

    سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ’رقص بسمل‘ کو بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی، جن میں انکی عمران اشرف کیساتھ آن اسکرین کیمسٹری نے لوگوں کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متعدد بار اس حوالے سے بتایا ہے کہ فلک ان کو ہر روز گلاب اور دیگر پھولوں سے سجے گلدستے دیتے ہیں اور انہیں فلک کی یہ عادت بہت زیادہ پسند ہے۔

    گلوکار فلک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنی اہلیہ کیساتھ لندن میں یادگار لمحات گزارتے دیکھا گیا جس میں یہ دونوں ڈنر نائٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    فلک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو شادی کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کیپشن میں لکھا کہ،اس خوبصورت عورت کو شادی کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو جس نے میری پوری زندگی میں رنگ بھر دیئے۔

    سارہ خان کا رونے کے کردار سے متعلق انکشاف

    شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے آئی فون 16 پرو میکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ کو ٹیگ کیا اور بتایا کہ شادی کی سالگرہ پر یہ آپکے لیے ایک تحفہ ہے۔

    یاد رہے کہ یہ خوبصورت جوڑا 16 جولائی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا، 8 اکتوبر 2021 کو ان کے گھر بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی۔

  • سارہ خان نے بھارت کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    سارہ خان نے بھارت کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ فلم میں اسکرین شیئر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں پڑوسی ملک کی ایک مقامی میڈیا کے ساتھ ایک ورچوئل انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کیا، کہا کہ میں بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

    ہوسٹ نے ان سے پوچھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے ان کے آئیڈیل کون تھے جس پر سارہ خان نے جواب دیا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا کیونکہ میں کبھی اداکاری نہیں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شاہ رخ خان، ہریتک روشن اور سلمان خان کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں،’’ لیکن جب میں نے اداکاری شروع کی تو میں سلمان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی تھی‘‘۔

    واضح رہے کہ اداکار بلال عباس اور سارہ خان کا نیا ڈرامہ ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کے فرائض کمال انجم شہزاد نے انجام دیے ہیں۔

    ’ عبداللہ پور کا دیود داس‘ کی کہانی شاعرانہ موضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار ’فخر‘ اور ’کاشف‘ ہوں گے جنہیں بالترتیب بلال عباس اور رضا طالش نے ادا کیا جبکہ سارہ خان ڈرامے میں ’گل بانو‘ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

  • سارہ خان کی تصاویر پر عمران اشرف کا کمنٹ وائرل

    سارہ خان کی تصاویر پر عمران اشرف کا کمنٹ وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی تصاویر پر ادکار و میزبان عمران اشرف کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجی بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    سارہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    تاہم اداکار و میزبان عمران اشرف نے سارہ خان کی تصاویر پر کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔

    عمران اشرف نے لکھا کہ ’اس وقت میرے سامنے ایک لڑکی بیٹھی ہے جو دکھنے میں بالکل آپ جیسی ہے۔‘

    واضح رہے کہ عمران اشرف اور سارہ خان مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور مداح ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔

    سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی سارہ خان نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

  • سارہ خان کی بیٹی کو نماز سکھانے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

    سارہ خان کی بیٹی کو نماز سکھانے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی عالیانہ خان کو نماز سکھانے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فیملی کو وقت دیتی ہیں، تاہم اب اداکارہ سارہ اپنی بیٹی عالیانہ کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ نماز کے انداز میں دوپٹہ باندھے ہیں جبکہ پاس ہی ان کی چھوٹی سی اسپیشل جائے نماز رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    عالیانہ نماز پڑھنے جائے نماز پر جاتی ہیں تو پیچھے سے سارہ کی آواز آتی ہے کہ صحیح طرح کھڑی ہو، جبکہ عالیانہ ہنستے ہوئے ماں سے کچھ کہتی ہیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اسے بہت زیادہ پسند کررہے ہیں، اس پوسٹ کو چند گھنٹوں میں  ہزاروں سے زائد لائکس مل چکے ہیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں ڈھیر ساری دعائیں بھی مل رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

     ڈراموں میں لوگوں کو اپنی معصومیت اور اداکاری سے دیوانہ بنانے والی اداکارہ سارہ خان نے 16   جولائی 2020 میں گلوکار فلک شبیر سے لاہور میں شادی کی تھی، 8 اکتوبر 2021 کو اللہ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا۔

    واضح رہے کہ سارہ خان، شوہر فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • سارہ خان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    سارہ خان کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجیز بنائیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہین۔

    سارہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11.2 ملین سے زائد ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل بھی شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔