Tag: سارہ خان

  • فلک شبیر کی سارہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

    فلک شبیر کی سارہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان کی اپنے شوہر و گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    سارہ خان اور فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ نے پرپل رنگ میں خوبصورت دیسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ گلوکار فلک شبیر 3 پیس سوٹ میں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    گلوکار فلک شبیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ سارہ نے کہا مجھے نہیں اسھر دیکھیں تو میں یہ سوچنے لگا اب یہ شوٹ کیسے مکمل ہوگا‘۔

    گلوکار فلک شبیر نے شوٹ کی ایک ریل بھی پوسٹ کی جس میں ان کی سویگ واک کو دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بیک گراؤنڈ میں ‘لک ایٹ می حبیبی‘ کا ٹریک چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    اس کے علاوہ سارہ خان نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ دلکش جھانکیاں بھی شیئر کیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو لاکھوں مداحوں کی طرف سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

  • سارہ خان نے شوہر کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    سارہ خان نے شوہر کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے گانے میں کام کرلیا، گانا ریلیز ہوتے ہی ایک روز میں اسے 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں فلک نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک گانے میں بطور ماڈل کام کرنے کے لیے سارہ سے درخواست کی تھی لیکن سارہ نے منع کردیا۔

    سارہ کا کہنا تھا کہ اس گانے میں انہیں ڈانس کرنا تھا، لیکن وہ بہت شرمیلی ہیں اور بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کرسکتیں، لہٰذا انہوں نے انکار کردیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    تاہم اب سارہ نے فلک کی خواہش پوری کردی ہے اور ان کے نئے گانے میں بطور ماڈل جلوہ گر ہوئی ہیں۔

    فلم شبیر کا نیا گانا پیار دا سہارا ایک روز قبل ریلیز کیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    سارہ نے اس گانے میں ڈانس کیے بغیر ہی اپنا جلوہ دکھایا ہے، گانے سے ایک تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    گانے کی ریلیز سے قبل فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے گانے کے ریلیز کی اطلاع دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2021 میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عالیانہ رکھا گیا تھا۔

  • ’میں بہت شرمیلی ہوں‘ سارہ کا فلک کے گانے میں پرفارم کرنے سے انکار

    پاکستانی معروف گلوکار فلک شبیر کو اہلیہ و اداکارہ سارہ خان نے گانے میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

    ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ساتھ ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں فلک نے بتایا کہ سارہ سے درخواست کی تھی کہ میرے گانے پر رقص کریں لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    فلک شبیر نے کہا کہ حال ہی میں میں نے ’بلو رانی‘ کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا جس کی شوٹنگ پنجاب میں ہوئی اور میری خواہش تھی کہ اس میں سارہ میرے ساتھ پرفارم کریں۔

    گلوکار نے اہلیہ سے اصرار کیا کہ ’یہ گانا ہٹ ہوگا اس میں پرفارم کرلو لیکن سارہ نے صاف انکار کردیا۔

    سارہ خان نے بتایا کہ ’مجھے ڈانس کرنا پسند نہیں اگر مجھے بند کمرے میں کہہ دیا جائے کہ رقص کرو تو میں یہ نہیں کرسکوں گی، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اس گانے میں ’ٹھمکے لگانے‘ تھے۔‘

    میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا جس میں جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں بہت شرمیلی ہوں۔‘

    Why Sarah Khan Rejected Husband Falak Shabir's Music Video

    واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنی اور بیٹی عالیانہ فلک کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی سارہ نے فیملی پکنک کی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

  • سارہ خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

    سارہ خان کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے عالیانہ فلک کی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے کہ اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ہیں اور بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • فلک کی سارہ کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

    فلک کی سارہ کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکار فلک شبیر کی اپنی اہلیہ سارہ خان کے ساتھ نئی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں پرسکون لمحات گزار رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اہلیہ سارہ خان کے ساتھ موجود ہیں۔

    فلک کہتے ہیں کہ بیگم، آج ہمیں ٹائم مل ہی گیا، عالیانہ (بیٹی) سو رہی ہے۔

    فلک نے کیپشن میں لکھا کہ بیگم، میں اور یہ شام، تھینک یو عالیانہ، لیکن ہم نے تمہیں مس کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ فلک اور سارہ اکثر اپنے محبت بھرے لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ برس ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • سارہ خان نے فلک شبیر کو ذمہ داریاں یاد دلادیں

    سارہ خان نے فلک شبیر کو ذمہ داریاں یاد دلادیں

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں سارہ خان اپنی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ کہیں موجود ہیں اس دوران فلک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    فلک شبیر کہتے ہیں کہ ’میرا بھی دکھ سن لو، پیسے بہت کم ہیں اس پر سارہ کہتی ہیں کہ پیسے زیادہ لگیں گے کیونکہ اب آپ کے اوپر دو ذمہ داریاں ہیں۔‘

    فلک شبیر دلچسپ انداز میں انہیں جواب دیتے ہیں کہ ’میں تو تیسری ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘

    یہ سن کر سارہ خان کے چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔

    شوبز جوڑی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

  • سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی

    سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے فلموں میں کام کرنے کے لیے اپنی شرط بتا دی، انہوں نے کہا کہ وہ بہت بری ڈانسر ہیں اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کرسکتیں۔

    اداکارہ سارہ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ فلموں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    سارہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے اور اگر انہیں ان کی شرائط پر فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ ضرور بڑے پردے پر کام کرتی دکھائی دیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    انہوں نے کہا کہ انہیں ڈانس نہیں آتا، وہ بہت ہی بری ڈانسر ہیں، اس لیے وہ فلموں میں کام نہیں کر سکتیں۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ڈانس کے علاوہ بھی کچھ چیزیں اور حدود ہیں جن کا انہوں نے تعین کر رکھا ہے، اس لیے وہ اپنی حدود پار نہیں کر سکتیں، البتہ انہیں حدود کے اندر فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    انہوں نے مزید واضح کیا کہ رومانس آنکھوں سے بھی کیا جاسکتا ہے اور اگر انہیں ایسا کرنے کو کہا گیا تو وہ ضرور کام کریں گی۔

    یاد رہے کہ سارہ خان نے ابھی تک کسی فیچر فلم میں کام نہیں کیا البتہ کچھ ٹیلی فلمز میں ضرور کام کیا ہے۔

  • فلک شبیر کا سارہ کے ساتھ دلچسپ پرینک

    فلک شبیر کا سارہ کے ساتھ دلچسپ پرینک

    معروف گلوکار فلک شبیر کی اپنی اہلیہ سارہ خان کے ساتھ پرینک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، مداح ان کی ویڈیو سے بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میں بیٹھے سارہ خان کو گلاب پیش کر رہے ہیں۔

    ویڈیو میں سارہ خان جیسے ہی پھول پکڑتی ہیں ان کے ہاتھ میں صرف پھول کی ٹہنی رہ جاتی ہے جبکہ لال گلاب فلک شبیر کے ہاتھ ہی میں رہتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    فلک نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیمرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں، آپ کے ساتھ ایک کیوٹ سا پرینک ہو گیا ہے۔

    ان کی اس ویڈیو سے مداح بے حد لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ برس اس نے کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • فلک شبیر کو دوران کانسرٹ بھی سارہ کی یاد ستانے لگی

    فلک شبیر کو دوران کانسرٹ بھی سارہ کی یاد ستانے لگی

    معروف گلوکار فلک شبیر کو اپنے کانسرٹ کے دوران بھی اپنی اہلیہ سارہ خان کی یاد ستاتی رہی، فلک نے ان کے لیے گانا بھی گنگنایا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، انہوں نے اہلیہ سارہ خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ سفر کے دوران بھی مجھے تمہاری یاد آتی ہے۔

    اس کے بعد فلک نے سارہ کے لیے ایک گانا بھی گایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ فلک شبیر اکثر و بیشتر اپنی اہلیہ سارہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں بہت سراہا جاتا ہے۔

    حال ہی میں فلک شبیر نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا جہاں ہزاروں مداح انہیں سننے کے لیے پہنچے۔

  • سارہ اور فلک کی بیٹی کے عقیقے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سارہ اور فلک کی بیٹی کے عقیقے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف فنکار جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی بیٹی کے عقیقے کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کا عقیقہ منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں شوبز اداکاروں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جوڑے نے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا اور ہمیشہ کی طرح بہت حسین دکھائی دیے، عقیقے کی تقریب کی تھیم گلابی رنگ کی رکھی گئی جہاں گلابی رنگ کے پھولوں سے سجاوٹ کی گئی۔

    تقریب میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں عمران اشرف، ندا یاسر، شائستہ لودھی اور نوشین شاہ سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کی۔

    فلک شبیر نے عقیقے کی تقریب میں سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے انہیں پھول دیا۔

    واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

    فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔