Tag: سارہ علی خان

  • امریتا سنگھ نے مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

    امریتا سنگھ نے مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

    بھارتی اداکارہ سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ اور سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ نے ممبئی میں دو کار پارکنگ والا 2,260 مربع فٹ کا مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار امریتا سنگھ، سارہ علی خان کی والدہ نے ممبئی 18 کروڑ میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلیٹ کا لین دین 14 فروری 2025 کو ہوا تھا، اور 90 لاکھ کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ میں دو پارکنگ کی جگہیں ہیں۔

    بالی ووڈ کے ستارے، پروڈیوسرز، اور ہدایت کار جوہو میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کے مرکزی مقام اور گورگاؤں، کھار، باندرہ اور اندھیری سے قریب ہے، جہاں زیادہ تر اسٹوڈیوز واقع ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی قریب میں، بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کے خاندان نے جنوری 2025 میں ممبئی کے جوہو علاقے میں 86.92 کروڑ روپے کے دو لگژری اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا کی شادی 13 سال تک قائم رہی اور پھر جوڑے میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    سیف علی خان اور امریتا کی شادی شدہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں کھلا دی تھیں۔

    فلم ساز سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیف علی خان فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم میں کرشمہ کپور، سلمان خان، سونالی بیندرے، موہنیش بہل اور تبو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

    ایک انٹرویو میں سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ سیف علی خان سیٹ پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہے تھے، رات میں نیند نہ کرنے کی وجہ سے اداکار کو بہت سے سینز کو بار بار فلمایا گیا۔

    سورج برجاتیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کی ذاتی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے اس لیے وہ ہر وقت پریشان رہتے تھے، گانے ’سنو جی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان بہت سے ری ٹیک لے رہے تھے، رات بھر انہیں نیند نہیں آتی تھی۔

    کیا کرینہ کپور نے ساجد علی خان سے شادی کرلی؟

    انہوں نے بتایا کہ میں نے امریتا کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں نیند کی گولیاں دے تاکہ وہ آرام کر سکیں، اداکارہ نے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں دیں، اگلے دن ان کے بہت سے سینز ترتیب دیے گئے، ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ انہوں نے بہت اچھا شاٹ دیا تھا۔

    فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے بارے میں بات کی جائے تو اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور سنیما کی مشہور فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔

  • سارہ علی خان کو سیلز مین نے بیوقوف بنادیا، ویڈیو وائرل

    سارہ علی خان کو سیلز مین نے بیوقوف بنادیا، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار کسی اشتہار کی پروموشن کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں لیتے ہیں لیکن ایک سیلز مین نے سارہ علی خان کو بیوقوف بنا کر برانڈ کی پروموشن کروالی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان کسی برانڈ پروموشن کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے وصول کرتی ہیں لیکن کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک سیلز مین ان سے مفت میں یہ کام کروالے گا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان جم سے باہر نکلتی ہیں اس دوران ایک لڑکا پیکٹ پکڑے کھڑا ہے، وہ سارہ کو نمستے کہتے ہوئے ان کے قریب آتا ہے اور خود کو مداح بتاتا ہے۔

    سارہ علی خان تصویر کھنچوانے پر راضی ہوجاتی ہیں اور وہ پیکٹ پکڑے ان کے ساتھ تصویر بنوا کر اپنے برانڈ کی پروموشن بھی کرلیتا ہے۔

    جب سارہ کار میں بیٹھنے والی ہوتی ہیں تو وہ پیکٹ انہیں دیتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ سال کا بہترین سیلزمین ہے، دوسرے نے لکھا کہ ’اگر دماغ ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔‘

    کام کے محاذ پر سارہ علی خان نے اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ ان کی آنے والی فلم ’میٹرو ان دنوں‘ ہے جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں آدیتیہ رائے کپور ہیں۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر، نینا گپتا، کونکنا سین شرما، پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔

  • سارہ علی اپنی پہلی فلم کے ہیرو سوشانت سنگھ کو یاد کرکے روپڑیں

    سارہ علی اپنی پہلی فلم کے ہیرو سوشانت سنگھ کو یاد کرکے روپڑیں

    بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان اپنی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کے کو اسٹار آنجہانی سوشانت سنگھ کو یاد کرکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

    سارہ علی خان کے لیے ان کی پہلی فلم کیدارناتھ ان کے دل کے کافی قریب ہے، ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت جذباتی ہوگئیں، اور اس فلم کے لیے ملنے والی تمام پزیرائی کا سہرا سشانت کے سرباندھا۔

    کیدارناتھ کی شوٹنگ کے دوران گزارے ہوئے وقت کو یاد کرتے ہوئے سارہ نے بتایا کہ اس فلم کے حوالے سے بہت ساری یادیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ابھیشیک کپور پہلے بھی سوشانت کے ساتھ کام کر چکے تھے اور مجے کچھ مشکلات ہورہی تھیں، میں سوشانت کے پاس گئی انھوں نے مجھے لائنوں کے بارے میں سمجھایا۔

    سارہ نے بتایا کہ میں نے ان کے بتائے ہوئے مشورے کو کاپی کیا، اس طرح ہندی بولنے سے اکثر لوگوں نے میری تعریف کی اور اس میں زیادہ تر سوشانت کا کردار تھا ہے۔

    انھوں نے آنکھوں میں آنسو بھرتے ہوئے بتایا کہ مجھے فلم کیدارناتھ کے لیے جو بھی محبت ملی وہ بہت زیادہ تھی اور یہ سب سشانت کی وجہ سے تھا، میں یہ سب میرے ذہن میں ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا تھا کہ میرا سفر سشانت کی مدد و معاونت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا تھا، جب ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ شروع کیا تو میں اداکاری بھی کرنا نہیں جانتی تھی، لیکن سشانت نے مجھے اداکاری سکھائی، میں ہمیشہ انکی شکر گزار رہوں گی۔

    واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں باندرہ گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

    بعدازاں 2022 میں ممبئی کے کوپر اسپتال کے ایک سابق ملازم روپ کمار شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی۔

  • سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

    سارہ علی خان کی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے تصاویر شیئر کیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ کے ہمراہ دبئی کی مختلف جگہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    اداکار فلک شبیر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میں اور میری، ماشاءاللہ‘ لکھا اور  ایموجیز بھی بنائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    اس کے علاوہ گلوکار فلک شبیر نے بیٹی کے ساتھ مزید تصاویر شیئر کیں جس میں عالیانہ کو دبئی میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    فلک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’عالیانہ کی اسٹائلسٹ سارہ خان ہیں‘ ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    فلک اور سارہ نے گزشتہ دنوں یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • فلمیں فلاپ ہوئیں تو مجھے آسمان سے زمین پر گِرا دیا گیا: سارہ علی خان کا انکشاف

    فلمیں فلاپ ہوئیں تو مجھے آسمان سے زمین پر گِرا دیا گیا: سارہ علی خان کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان فلمیں فلاپ ہونے کے بعد انڈسٹری میں بُرا سلوک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی آنے والی نئی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری تمام فلمیں اچھا کام کریں لیکن ساتھ ہی میں اب ناکامیوں کی تھوڑی عادی بھی ہوچکی ہوں۔

    سارہ علی خان نے کہا کہ جب میں نے 2018 میں انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا تو مجھے لوگوں اور میڈیا کی جانب سے بہت پیار ملا تھا، مجھے ایسا لگا جیسے میں دنیا میں سب سے آگے ہوں، میں نے اس سے پہلے کبھی ایسا پیار نہیں دیکھا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by prime video IN (@primevideoin)

    اداکارہ نے کہا کہ لیکن چند سالوں بعد ہی جب میری کچھ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں تو وہی لوگ جو میرے دوست ہوا کرتے تھے، مجھے پیار کرتے تھے اُنہوں نے میرے ساتھ بُرا سلوک کرنا شروع کردیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ فلمیں فلاپ ہونے لگی تو پہلے جو لوگ مجھے اپنی پارٹیوں میں مدعو کرتے تھے وہ اب کہتے ہیں کہ اگر میں اُن کی پارٹیوں میں شرکت نہ بھی کروں تو ٹھیک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لوگوں کے بدلے ہوئے رویے سے تکلیف ہوتی ہے، مجھے راتوں رات آسمان سے زمین پر گِرا دیا گیا لیکن میں اب اس سب کی عادی ہونے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ کامیابی اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

    واضح رہے کہ سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

  • سارہ علی خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سارہ علی خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اداکارہ سارہ علی خان کے مداحوں کی بڑی تعداد جو ان کی تصاویر اور ان کی فلموں سے متعلق جاننے کے لیے بے چین رہتی ہیں تاکہ اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رہا جاسکے۔

    تاہم سارا علی خان کی ہمشکل ایشیکا جے وائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔  اشیکا کی تصویروں کو دیکھ کر آپ بھی دھوکہ کھا جائیں گی اور جب آپ سے کہا جائے گا کہ یہ سارہ علی خان نہیں ہیں بلکہ اشیکا ہیں تو شاید آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہوگا۔

    دراصل اشیکا کا چہرہ یا ان کی ادائیں ہی نہیں بلکہ سر سے پاوں تک وہ سارہ علی خان کی طرح ہی نظر آتی ہیں ۔ پہلی نطر میں ان کی تصویریں دیکھ کر کوئی بھی دھوکہ کھا جائے گا۔

    اشیکا کے ساتھ سارہ علی خان بھی اچھی بانڈنگ شیئر کرتی ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق تو کچھ پروجیکٹس میں وہ سارا کی باڈی ڈبل کی طرح نظر آتی ہیں۔

    اشیکا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں، جنہیں ان کے فینس کافی پسند بھی کرتے ہیں۔

    اگر آپ اشیکا کے انسٹاگرام اکاونٹ کو دیکھیں تو آپ کو ان کی کئی تصویریں سارا علی خان کے ساتھ بھی دیکھنے کو مل جائیں گی، جن میں دونوں ایک طرح کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔

  • کارتک آریان اور سارہ علی خان کس فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    کارتک آریان اور سارہ علی خان کس فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آریان اور انیس بزمی اور بھوشن کمار نے فلم ’بھول بھلیاں ٹو‘ کی کامیابی کے بعد اس کے تیسرے پارٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار انیس بزمی اور پروڈیوسر بھوشن کمار نے بھول بھلیاں تھری کے لیے کاسٹنگ شروع کردی ہے اور جلد اس کا آفیشل اعلان کیا جائے گا۔

    بھول بھلیاں تھری کی شوٹنگ کا آغاز گلے برس فروری میں ہوگا اور فلم 2024 دیوالی کے موقع پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    فلم میں کارتک آریان اور سارہ علی خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، کارتک اور سارہ اس سے قبل فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    بھول بھلیاں تھری گزشتہ دو پارٹس کی طرح کامیڈی اور ہارر ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھول بھلیاں سیریز کی دونوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ پہلی فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے پارٹ میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی شامل تھے۔

  • سارہ علی خان کی پارٹی میں کارتک آریان کی انٹری، ویڈیو وائرل

    سارہ علی خان کی پارٹی میں کارتک آریان کی انٹری، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکار کارتک آریان اپنی سابقہ گرل فرینڈ سارا علی خان کی دیوالی پارٹی میں شرکت کر کے سب کو حیران کردیا۔

    اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں مشہور بھارتی ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور کارتک کے بریک سے متعلق بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    یہ پارٹی گزشتہ روز  پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارا علی خان نے اپنے گھر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی مناسبت سے رکھی جس میں بالی وڈ کے ساتھی اداکار بھی مدعو تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اس پارٹی میں سارا علی خان کے سابق بوائے فرینڈ کارتک آریان، اداکارہ اننیا پانڈے، ادتیا رائے کپور  و دیگر اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو زینت بخشی۔

    سارہ علی خان  ماضی میں کارتک آریان کو ڈیٹ کر چکی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ جب آپ کسی کے ساتھ کوئی تعلق بناتے ہیں، چاہے وہ آپ کے دوست ہوں، چاہے وہ تعلق پیشہ ورانہ ہو یا پھر رومانوی ہو جیسے کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ کوئی تعلق قائم کیا میں نے اس تعلق کو اپنا وقت دیا تو ظاہر ہے جب وہ تعلق ختم ہوتا ہے تو انسان کو تکلیف ہوتی ہے۔

  • سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سال 2020 کو اپنے لیے بدترین قرار دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کا زیادہ تر حصہ انہوں نے کس طرح گزارا تھا۔

    سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سال 2020 کا آغاز بریک اپ سے ہوا تھا اور پھر وقت مزید بدتر ہوتا چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا۔

    سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم لو آج کل 2 کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ جانتے ہوں کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے تب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ نعروں‌ پر ویرات کوہلی کا دلچسپ ردعمل

    ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ نعروں‌ پر ویرات کوہلی کا دلچسپ ردعمل

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کرکٹر شبھمن گل کے لیے اسٹیڈیم میں ’سارہ بھابھی کیسی ہو‘ کے نعرے لگ گئے۔

    بھارتی میڈیا پر بیٹر شبھمن گل اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

    تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسٹیڈیم میں شبھمن گل کو دیکھ کر سارہ کے نعرے لگائے گئے ہوں۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شبھمن گل نے شاندار سنچری اسکور کی 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم جب وہ فیلڈنگ کررہے تھے تو انہیں دیکھ کر اسٹینڈ میں موجود مداحوں کی جانب سے سارہ بھابھی کیسی ہو کے نعرے لگائے گئے۔

    ویرات کوہلی بھی ان پر خاموش نہ رہ سکے اور شائقین کرکٹ کو ہاتھ کے اشارے سے اور نعرے لگانے کا کہنے لگے جس کے بعد نعروں کی آواز مزید بلند ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شبھمن گل نے ان نعروں کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔